کھیل

عمران کے جلسے کے لیے چھے کروڑ روپے مالیت کی آسٹروٹرف اکھاڑ دی گئی

لاہور : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 13 اگست کے جلسے کے پیش نظر نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں لگی آسٹرو ٹرف اکھاڑنا شروع کردی گئی ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ڈائریکٹر ایڈمن سپورٹس بورڈ پنجاب سید عمیر حسن کا کہنا ہےکہ ہاکی سٹیڈیم میں جلسے کی اجازت ضلعی انتظامیہ نے دی، اسپورٹس بورڈ کا اس میں کوئی عمل دخل نہیں ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس آسٹرو ٹرف کی مالیت ساڑھے چھے کروڑ روپے ہے لیکن اسے جس طرح اکھاڑا گیا ہے یہ اب دوبارہ استعمال نہیں ہو سکے گی ۔
قائم مقام سیکریٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن حیدر علی کا کہنا ہےکہ نیشنل ہاکی سٹیڈیم پنجاب سپورٹس بورڈ کی ملکیت ہے، ہاکی میچ کرانےکے لیے بھی سپورٹس بورڈ سے اجازت درکار ہوتی ہے۔لیکن یہ اجازت کسی نے لی ہی نہیں ۔

فیس بک کمینٹ
Tags

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker