Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, نومبر 16, 2025
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • چٹا ککڑ : حیات ثانیہ بعد از اختتامیہ یعنی فراغتیہ نوکریہ سرکاریہ ۔۔ شاہد مجید کی مزاح نوشت
  • سیاسی قربانی یا آمریت مسلط کرنے کی سازش؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • صحافت عیار کی زنبیل میں ہے : وجاہت مسعود کا کالم
  • تھل میں سیاحت کے فروغ اور آبادکاری کی روک تھام کے لیے چند تجاویز : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا اختصاریہ
  • ’بشریٰ بی بی حساس ادارے کی معلومات عمران تک پہنچاکر اعتماد جیتتی رہیں، برطانوی جریدے کی رپورٹ ’صوفی، کرکٹر اور جاسوس
  • سرینگر کے پولیس اسٹیشن میں دھماکا، 9 افراد ہلاک، 32 زخمی
  • ججوں کے استعفے اور عدلیہ کی آزادی : سید مجاہد علی کاتجزیہ
  • لندن میں پاکستانی اور اسرائیلی وفود کی ملاقات اتفاقیہ تھی یا طے شدہ ؟ سردار الیاس کی وضاحت
  • ملتان کے جسٹس امین الدین خان چیف جسٹس آئینی عدالت مقرر
  • آرمی چیف کے عہدے کی مدت 5 سال ہوگی: قومی اسمبلی میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظور
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»کے ایل نارنگ ساقی اور ان کی نئی کتاب!!۔۔عطا ء الحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

کے ایل نارنگ ساقی اور ان کی نئی کتاب!!۔۔عطا ء الحق قاسمی

رضی الدین رضینومبر 30, 20181 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
ataa
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

(گزشتہ سے پیوستہ )
جارج برناڈ شا کا نیا ڈرامہ تھیٹر میں پیش کیا جارہا تھا عوام کو یہ ڈرامہ بہت پسند آیا۔ پبلک نے فرمائش کی کہ ڈرامہ نگار کو اسٹیج پر لائیں تاکہ ان کے دیدار کرسکیں۔ برناڈ شا اسٹیج پر آ کرلوگوںکا شکریہ ادا کر رہا تھا۔ ایک جانب سے آواز آئی ’’تمہار ا ڈرامہ بالکل بکواس ہے۔‘‘ تھیٹر میں بیٹھے تماشائی حیران رہ گئے۔برناڈ شا آگے بڑھا اوربولا ’’میرے دوست میں تم سے سو فیصد اتفاق کرتاہوں لیکن اس قدر بھیڑ کےسامنے ہم دونوں کی حیثیت ہی کیا ہے؟‘‘
آئین اسٹائن ٹرام میں سفر کر رہے تھے۔ کنڈکٹر نے انہیں ٹکٹ کے ساتھ کچھ سکے واپس کئے۔ انہوں نے بغیر ریزگاری گنے ہی کنڈکٹر کو کہہ دیا کہ آپ نے ریزگاری پوری واپس نہیں کی۔ کنڈکٹر نے ان کے ہاتھ سے لے کر ریزگاری گنی تو وہ پوری تھی۔ جس پر اس نے دنیا کے سب بڑے ریاضی کے ماہر کے ہاتھ پر ریزگاری رکھتے ہوئے کہا ’’میراخیال کہ آپ کو گنتی ہی نہیں آتی۔‘‘
1912میں ادب کا نوبیل انعام حاصل کرنے کےلئے ٹیگور قریباً 125نظمیں لے کر انگلستان گئے اور انگریز مصنف ڈیلمر روتھن اسٹائن سے ملاقات کی۔ ان کے توسط سے آئرلینڈ کے انقلابی اور نو آبادیات شکن شاعر والٹر برٹن ہیٹس سے رابطہ کیا۔ ہیٹس نے ٹیگور کی نظموں کی اصلاح کی اور 1913میں ٹیگور کی نظم ’’گیتانجلی‘‘ کا تعارف بھی تحریر کیا اور اسی سال نومبر کے مہینے میں ٹیگور کا نام ادب کے نوبیل انعام کے لئے منتخب کرلیا گیا۔ ایک دلچسپ واقعہ ہے کہ ٹیگور کو نوبیل انعام ملنے کے بعد جب ہیٹس نے ٹیگور کی تحریروں کو توجہ اور گہرائی سے پڑھا تو ان کو جذباتی کوڑا کرکٹ کہہ کر یکسر مسترد کردیا۔
دوسری جنگ عظیم زوروں پر تھی ’’پیسہ‘‘ اخبار کے ایڈیٹرجو مولوی محبوب عالم کے پوتے تھے ، وہ لندن گئے۔ وہ برطانیہ کے وزیراعظم چرچل سے ملنے کے متمنی تھے۔ بالاخر ملاقات کا وقت طے ہوا تو وہ چرچل سے ملنے گئے چونکہ ملاقات کا وقت صرف پانچ منٹ طے ہوا تھا، انہوں نے جاتے ہی دھمکی آمیز لہجے میں چرچل سے کہا ’’آپ کی عافیت اسی میں ہے کہ آپ خود ہندوستان کو آزاد کردیں ورنہ ‘‘ کہہ کر وہ رکے۔ چرچل کے ذہن میں کئی طرح کے خدشے منڈلانے لگے لہٰذا چرچل نے ڈرتے ڈرتے پوچھا ’’ورنہ کیا ہوگا؟‘‘ اس پر ایڈیٹر موصوف نے کہا ’’میں ہندوستان واپس جا کر پیسہ اخبار میں آپ کے خلاف اداریہ لکھوں گا۔‘‘
برناڈ شاہ کا ڈرامہ اسٹیج ہو رہا تھا۔ انہوںنے چرچل کو پہلے شو کے لئے دعوت نامہ بھیجا اور لکھا کہ ’’اپنے دوستوں کو بھی ساتھ لایئے اگر کوئی ہے تو؟‘‘ چرچل نے جواب میں شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا ’’معاف کیجئے پہلے شو میں مصروفیات کی بنا پر حاضر ہونے سے معذور ہوں ہاں دوسرے شو میں ضرور حاضر ہوسکوںگا اگر یہ شو ہوا تو؟‘‘
راک فیلر کو سیکرٹری نے بتایا کہ ’’کل شام کے اخبار میں ایک لکھنے والے نے آپ پر سخت تنقید کی ہے۔‘‘ راک فیلر چپ رہا اور دوسری باتیں کرنے لگا۔ سیکرٹری نے دوبارہ کہا ’’اس گدھے ادیب کی حماقت کا آپ کوئی جواب نہیں دیں گے؟‘‘ راک فیلر بولے ’’یہ اخبار بالکل غیرمعروف ہے۔ آج سے پہلے میں نے اس کا نام بھی نہیں سنا تھا۔ یہ کل شام کو شائع ہوا تھا اور رات کو ردی کی ٹوکری میں چلا گیا ہوگا۔ ممکن ہے کہ کچھ لوگوں نے میرے خلاف باتیں پڑھی ہوں۔ دوچار دن میں وہ لوگ بھول جائیں گے۔ اگر میں جواب لکھوں گا توپڑھ کر لوگ پرانا اخبار ڈھونڈ کر پڑھیں گے اور احمق لکھنےوالے اور اخبار دونوں میرے جواب سے ملک گیر شہرت حاصل کرلیں گے۔ ‘‘
سمرسٹ مام کی کتابوں کی رائلٹی کی کافی بڑی رقم اسپین میں جمع ہوگئی تھی۔ اسپین کے قانون کے مطابق یہ رقم ملک سے باہر نہیںجاسکتی تھی۔ سمرسٹ اسپین پہنچے تاکہ اس رقم کو خرچ کرسکیں۔ انہوں نے سب سے مہنگے ہوٹل میں قیام کیا اور فراخدلی سے کھانے پینے پر خرچ کرتے رہے۔ جب انہوںنےمحسوس کیا کہ رائلٹی کا بیشتر حصہ خرچ ہوچکا تو اسپین سے واپسی کا سوچتے ہوئے ہوٹل والوں سے بل طلب کیا۔ انہوں نے بل لینے سے انکارکرتے ہوئے کہا ’’سر! آپ جیسے مشہور و مقبول ادیب نے ہمارے ہوٹل میں قیام کیا۔ یہ ہمارے لئے باعث ِ فخر ہے اور آپ کے قیام سے ہوٹل کی اس قدر پبلسٹی ہوئی کہ آپ سے بل لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا‘‘
ونسٹن چرچل ایک جلسے میں تقریر کررہے تھے۔ سامعین میں بیٹھی ایک عورت کو ان کی کچھ باتیں ناگوار گزریں۔ وہ کھڑے ہو کر تقریر پر اعتراض کرتے ہوئے بولی ’’اگر تم میرے شوہر ہوتے تو میں تمہیں زہر دے دیتی‘‘ اس پر چرچل نے بےساختہ کہا ’’محترمہ! اگر آپ میری بیوی ہوتیں تو میں خود ہی زہر کھا لیتا۔‘‘
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمائی نیم از خان۔۔خاور نعیم ہاشمی
Next Article جوہی کے پانی چور اور احتجاج کے سو دن۔۔حسن مجتبٰی
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

چٹا ککڑ : حیات ثانیہ بعد از اختتامیہ یعنی فراغتیہ نوکریہ سرکاریہ ۔۔ شاہد مجید کی مزاح نوشت

نومبر 16, 2025

سیاسی قربانی یا آمریت مسلط کرنے کی سازش؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ

نومبر 15, 2025

صحافت عیار کی زنبیل میں ہے : وجاہت مسعود کا کالم

نومبر 15, 2025
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • چٹا ککڑ : حیات ثانیہ بعد از اختتامیہ یعنی فراغتیہ نوکریہ سرکاریہ ۔۔ شاہد مجید کی مزاح نوشت نومبر 16, 2025
  • سیاسی قربانی یا آمریت مسلط کرنے کی سازش؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 15, 2025
  • صحافت عیار کی زنبیل میں ہے : وجاہت مسعود کا کالم نومبر 15, 2025
  • تھل میں سیاحت کے فروغ اور آبادکاری کی روک تھام کے لیے چند تجاویز : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا اختصاریہ نومبر 15, 2025
  • ’بشریٰ بی بی حساس ادارے کی معلومات عمران تک پہنچاکر اعتماد جیتتی رہیں، برطانوی جریدے کی رپورٹ ’صوفی، کرکٹر اور جاسوس نومبر 15, 2025
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2025 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.