Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, فروری 7, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ڈاکٹر علی شاذف کا کالم : خوفزدہ بہار اور ہارا ہوا حوصلہ
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا کل بسنت کی اپنی تمام مصروفیات منسوخ کرنے کا اعلان
  • اسلام آباد: امام بارگاہ میں خودکش دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 31 ہوگئی، 169 زخمی
  • لاہور کی بسنت نے ملتان میں پتنگوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچا دیں : فی پتنگ ریٹ 1000 روپے
  • لندن: بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی طبیعت انتہائی ناساز، اتوار سے ہسپتال میں زیرِ علاج
  • بلوچستان میں سفر کرنے کا خواب : ذرا ہٹ کے / یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • غنوی نے فاطمہ بھٹو کو کیوں گالی دی ؟ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ملتان سلطانز کی دوبارہ نیلامی : علی ترین کی کمپنی سمیت کن پانچ کمپنیوں میں مقابلہ ہو گا؟
  • یوم کشمیر پر پنڈی سازش کیس کے قیدیوں کی یاد : ڈاکٹر انوار احمد کا کالم | کوچہ و بازار سے
  • بلوچستان میں بڑے پیمانے پر فوج تعینات کرنے کی ضرورت ہے، خواجہ آصف
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»بٹ صاحب کا ولیمہ!۔۔عطا ء الحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

بٹ صاحب کا ولیمہ!۔۔عطا ء الحق قاسمی

ایڈیٹرمارچ 6, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بٹ صاحب قبلہ معاملاتِ شکم میں میرے استاد تھے۔ میں نے اس سلسلے کی ساری تعلیم انہی سے حاصل کی۔ جب میں نے ان کے سامنے زانوئے تلمذ تہہ کیا اس وقت بٹ صاحب کی عمر چالیس بیالیس کے لگ بھگ تھی مگر ماشااللہ 60،65کے لگتے تھے۔ ابتدائی تربیت کے دوران انہوں نے میری ڈیوٹی اخبارات میں قل، چہلم، دسواں، ولیمہ اور بارات وغیرہ کے علاوہ ادبی، سماجی اور غیرسماجی تقریبات پر نظر رکھنے کی ہدایت کی جن میں کھانے، چائے وغیرہ کا اہتمام بھی کیا گیا ہو۔ میں نشان زدہ اخبارات ان کی خدمت میں پیش کر دیتا تھا اور یہ فیصلہ انہوں نے کرنا ہوتا تھا کہ کس شادی کی تقریب میں شرکت کی جائے اور کس کے قلوں کو رونق بخشی جائے تاہم ان کے فیصلے کا انحصار اس ظن و تخمین پر ہوتا تھا کہ بسیار خوری اور اس کے بعد میزبان سے بچ نکلنے کے امکانات کہاں زیادہ ہیں اور میں یہ تسلیم کرتا ہوں کہ بٹ صاحب نے اس ضمن میں کبھی غلط فیصلہ نہیں کیا۔
بٹ صاحب قبلہ بارات اور ولیمے پر عموماً قل اور چہلم کی تقریبات کو ترجیح دیتے تھے، اس کی وہ دو وجوہ بیان کرتے تھے اولاً یہ کہ وہ مشرقی آدمی ہیں اور مشرقی شخص کسی کی خوشی میں شریک ہونے سے تو رہ سکتا ہے مگر غمی پر کسی قسم کی غفلت کا مظاہرہ کرنا مشرقی روایات کے منافی ہے۔ دوسری وجہ بٹ صاحب یہ بتایا کرتے تھے کہ شادی بیاہ کی تقریبات میں پکڑے جانے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں کیونکہ اس کے شرکاء مدعو کئے گئے ہوتے ہیں جبکہ قلوں اور چہلم میں شرکت کے لئے کسی دعوت نامے کی ضرورت نہیں ہوتی نیز بٹ صاحب بالکل اجنبی لوگوں کے غم میں شرکت اور مرحوم کی روح کو زیادہ سے زیادہ ثواب پہنچانے کے لئے اس موقع پر تیار کئے گئے، کھانے زیادہ سے زیادہ کھانے کو احسن گردانتے تھے۔
بٹ صاحب فرمایا کرتے تھے کہ ان کی نظروں میں اس بسیار خور کی کوئی حیثیت مرتبہ یا مقام نہیں جسے زندگی میں کم از کم دو تین دفعہ ہیضہ نہ ہوا، بٹ صاحب کو چھ سات دفعہ ہیضہ ہوا تھا اس کے علاوہ وہ شوگر کے مریض تھے شوگر کے حوالے سے انہیں خاصی تشویش رہتی تھی چنانچہ شادی بیاہ یا چہلم وغیرہ سے پیٹ بھر کر کھانا کھانے کے بعد وہ گھر جاکر پرہیزی کھانا بھی کھاتے تھے۔ بٹ صاحب کو ورثے میں دو مکان ملے تھے جو کھانے اور پرہیزی کھانے میں خرچ ہو گئے۔ بٹ صاحب جب تھک جاتے تھے تو کھانے سے ہاتھ کھینچ لیتے تھے تاہم ورزش باقاعدگی سے کرتے تھے، کھانے کے بعد طبیعت کی خرابی کے باعث بستر پر لیٹ کر بےچینی سے کروٹیں لینا ان کی اہم ورزش تھی، دن میں متعدد مرتبہ ہاتھوں کی ورزش بھی کرتے تھے یہ ورزش دو تین سو دفعہ لقمہ منہ تک لے جانے کی صورت میں تھی ایک دفعہ وہ یہ ورزش دو تین دن تک نہ کر سکے جن کا انہیں عمر بھر ملال رہا۔
قبلہ بٹ صاحب علاج بالغذا کے قائل تھے انہوں نے اس ضمن میں اپنے مجرب نسخے پیک کئے، افادہ کے لئے عام کئے گئے ہوتے تھے مثلاً نزلہ، زکام کی صورت میں وہ ایک کلو بکرے کے گوشت کا قیمہ دیسی گھی میں بھون کر کھانے کا مشورہ دیتے تھے۔ گردوں کی تکلیف میں گائے کے گوشت سے تیار کئے گئے، کبابوں کو اکسیر گردانتے تھے۔ بدہضمی کے دوران وہ خوراک کی تعداد دوگنی کرنے پر زور دیتے تھے ان کا کہنا تھا کہ زہر کا علاج زہر ہی سے ممکن ہے۔ایک دفعہ شہر میں کسی شادی بیاہ یا قل اور چہلم وغیرہ کی تقریب کا سراغ نہ مل سکا تو مجبوراً ایک ریسلنگ کی تقریب میں تشریف لے گئے جس کے اختتام پر پُرتکلف چائے کا اہتمام کیا گیا تھا، اسٹیج پر نوجوانوں میں بھاری وزن اٹھانے کا مقابلہ شروع ہوا تو بٹ صاحب نے دونوں ہاتھ فضا میں بلند کرکے انگڑائی لیتے ہوئے باآواز بلند کہا میرا آئٹم ابھی نہیں آیا دوسرے تیسرے اور چوتھے آئٹم پر بھی انہوں نے اسی طرح انگڑائی لیتے ہوئے باآواز بلند ارشاد فرمایا، میرا آئٹم ابھی نہیں آیا اس پر سارا ہال اسی پہلوان نما شخص کے آئٹم کا انتظار کرنے لگا لوگوں کا خیال تھا کہ ان مقابلوں کا سب سے اہم مقابلہ ان پہلوان صاحب کا آئٹم ہوگا اس دوران سارے مقابلے ختم ہو گئے اور اسٹیج سیکرٹری نے لوگوں کو چائے کی دعوت دی تو بٹ صاحب نے دونوں ہاتھ فضا میں لہراتے ہوئے کہا میرا آئٹم آ گیا جے! اس روز قبلہ صاحب کی بہت پٹائی ہوئی مگر وہ ہمیشہ اسے جان کا صدقہ قرار دیتے تھے۔
بٹ صاحب کے قریبی دوست ان کے حوالے سے بہت سے واقعات بھی سناتے ہیں مثلاً ان کے ایک قریبی دوست کا کہنا ہے کہ جس روز ان کی شادی تھی اس روز انہوں نے کھانے کا باقاعدہ ریکارڈ قائم کیا۔ آدھی رات تک کھاتے رہے بالآخر دوستوں اور اہلِ خانہ کے اصرار پر حجلہ عروسی میں گئے تو ان کی دلہن گھونگھٹ اوڑھے ان کے انتظار میں بیٹھی تھی انہوں نے اسے مخاطب کیا اور کہا ’’سوہنیو! ابھی تک جاگ رہے ہو اب سو جاؤ صبح ولیمہ بھی کھانا ہے‘‘۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپنجاب بمقابلہ وفاق۔۔منصور آفاق
Next Article منٹو سے مہارانی تک۔۔رؤف کلاسرا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ڈاکٹر علی شاذف کا کالم : خوفزدہ بہار اور ہارا ہوا حوصلہ

فروری 7, 2026

وزیراعلیٰ پنجاب کا کل بسنت کی اپنی تمام مصروفیات منسوخ کرنے کا اعلان

فروری 6, 2026

اسلام آباد: امام بارگاہ میں خودکش دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 31 ہوگئی، 169 زخمی

فروری 6, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ڈاکٹر علی شاذف کا کالم : خوفزدہ بہار اور ہارا ہوا حوصلہ فروری 7, 2026
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا کل بسنت کی اپنی تمام مصروفیات منسوخ کرنے کا اعلان فروری 6, 2026
  • اسلام آباد: امام بارگاہ میں خودکش دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 31 ہوگئی، 169 زخمی فروری 6, 2026
  • لاہور کی بسنت نے ملتان میں پتنگوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچا دیں : فی پتنگ ریٹ 1000 روپے فروری 6, 2026
  • لندن: بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی طبیعت انتہائی ناساز، اتوار سے ہسپتال میں زیرِ علاج فروری 5, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.