Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, مارچ 16, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تل ابیب میں کلسٹر بم حملوں میں متعدد افراد زخمی: اسرائیلی ایمرجنسی سروسز
  • اسرائیل کی لبنان میں اسپتال پر بمباری؛ 12 ڈاکٹرز اور نرسیں جاں بحق
  • پچاسویں سالگرہ اور ایک خاموش صدمہ : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حکیم شہزاد المعروف لوہا پاڑ نے نویں جماعت کی طالبہ سے پانچویں شادی کر لی
  • بغداد میں امریکی سفارتخانے پر میزائل حملے کی اطلاعات
  • ایران ’بیڈ بوائے‘ بننے سے گریز کرے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جنریشن زی کو لبرل سے نفرت کیوں ہے؟ : وجاہت مسعود کا کالم
  • اسلام آباد ، راولپنڈی اور کوہاٹ پر ڈرون حملوں کی کوشش : فلائٹ آپریشن معطل
  • حکومت آج پھر پیٹرول مہنگا کرے گی
  • کیا امریکہ جنگ بند کر سکتا ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»ایک ٹکے کا آدمی۔۔عطا ء الحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

ایک ٹکے کا آدمی۔۔عطا ء الحق قاسمی

ایڈیٹراپریل 2, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

یہ کوئی آسان کام نہیں ہے کہ سردیوں کی ٹھٹھرتی ہوئی صبح میں نرم گرم لحاف میں سے نکل کر وضو کیا جائے اور پھر مسجد میں یا گھر پر نماز ادا کی جائے۔ماہِ رمضان کے مبارک مہینے میں ہزار نعمتوں کی موجودگی میں سحری سے افطار تک کھانے پینے سے گریز کیا جائے۔ لاکھوں کروڑوں لوگ نمازِ تراویح کے لئے آدھی آدھی رات تک رکوع و سجود اور قیام کرتے ہیں، لاکھوں روپے صرف کر کے حج اور عمرے کرتے ہیں، محافلِ نعت میں شریک ہوتے ہیں، نذر نیاز کرتے ہیں، سال کے بہت سے مہینوں میں مجالسِ عزا منعقد کرتے ہیں، عید میلاد النبیؐ پر شہروں کو بقعہ نور بنایا جاتا ہے۔ ان سب کاموں کے لئے بہت کچھ قربان کرنا پڑتا ہے اور یہ کوئی آسان کام نہیں ہے لیکن ہمارے علمائے کرام نے ان کاموں کی فضیلت پر بہت زور دیا ہے اور اپنی سحر بیانی سے لوگوں کو اس طرف مائل کیا ہے یوں اس کا کریڈٹ یقیناً ہمارے علمائے کرام کو جاتا ہے۔ صرف یہی نہیں کہ انہوں نے لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد کو اپنے اپنے عقیدے کے مطابق ان نیک کاموں کی رغبت دلائی بلکہ ایک اور بہت مشکل کام بھی ان سے لیا۔
ہمارے علمائے کرام کی کوششوں سے عوام کی ایک معقول تعداد انگریزی لباس و اطوار چھوڑ کر اسلامی شکل و شباہت اختیار کرچکی ہے اورحضورنبی اکرم ﷺ کی بہت سی سنتوں پرعمل پیرا ہونے کی کوشش کرتی ہے۔
میں علما کی ان کامیابیوں کے پیش نظر ان کی توجہ حضورﷺ کی اور بہت سی سنتوں کی طرف مبذول کرانا چاہتا ہوں جن پر عمل بظاہر آسان لیکن درحقیقت ان سے زیادہ مشکل ہے جن پر علما نے عوام کو کافی حد تک عمل پیرا کر دیا ہے تاہم میری خواہش ہے کہ جس طرح علما نے اپنے زورِ بیان سے عوام کی ایک بڑی تعداد کو اپنے اپنے عقیدے کے مطابق باقی نیکیوں کی طرف مائل کیا ہے وہ اسی جذبے سے حضورؐ کی باقی سنتوں پر بھی عمل پیرا ہونے کی تلقین کریں۔ مثلاً ایک سنت یہ ہے کہ سلام پر سبقت لی جائے، جو سلام میں سبقت کرے گا اس کے درجات مزید بلند ہوں گے۔ حضورﷺ سے زیادہ بلند رتبہ کس کا ہے؟ مگر وہ سلام میں ہمیشہ سبقت فرماتے تھے۔ اسی طرح حضورﷺ جب کسی مجلس میں بیٹھے ہوتے تھے تو وہ خود کو نمایاں کرنے کی کوشش نہیں کرتے تھے چنانچہ باہر سے آنے والے کسی اجنبی کے لئے یہ جاننا مشکل ہو جاتا تھا کہ ان میں سے محمد(ﷺ) کون ہیں؟ حضورؐ کی اس سنت پر بھی عمل کیا جائے۔ حضورؐ نے کاروبار میں دیانت کا رویہ اپنایا۔ حضورؐ نے کبھی غیبت نہیں کی۔ حضورؐ کی زبانِ مبارک سے کبھی جھوٹ کا ایک لفظ بھی نہیں نکلا۔ حضورؐ نے رواداری کا حکم دیا ۔ اپنے دشمنوں کے ساتھ بھی عفو و درگزر سے کام لیا اور یوں نبیٴ رحمت کہلائے!
میں اس حوالے سے کسی جید عالمِ دین سے بات بھی کرنا چاہتا تھا لیکن بدقسمتی سے میری ان تک رسائی نہیں ہو سکی۔ لے دے کر انہی مولوی صاحب سے ملاقات ہوئی جن سے میری دیرینہ شناسائی تھی۔ میں نے اُن سے پوچھا کہ آپ نے اپنے زورِ بیان سے لوگوں کے حلیے تبدیل کر دیے، انہیں عبادات کی طرف راغب کیا لیکن جن شرعی احکام کا تعلق معاشرتی رویوں سے ہے اس کی جانب کبھی پوری توجہ مبذول نہیں کی۔ اس کی کیا وجہ ہے؟ بولے ’’آپ اس حوالے سے کوئی مثال دیں!‘‘ میں نے جواب دیا ’’مثلاً یہ کہ لوگ حج اور عمرے بھی کرتے ہیں مگر ہیر پھیر سے بھی باز نہیں آتے، ملاوٹ کرنے، کم تولنے، جعلی ادویات بنانے، ذخیرہ اندوزی کرنے ایسے گناہِ کبیرہ کے مرتکب ہوتے ہیں، آپ اُن کی زندگیوں میں تبدیلی لانے کی کوشش کیوں نہیں کرتے؟ بولے ’’تبدیلی لائے تو ہیں، ماشاء اللہ اب ان کی ایک تعداد نماز روزے کی بھی پابند نظر آتی ہے!‘‘ میں نے پوچھا ’’کیا اللہ کے حقوق ادا کرنے کے بعد اس کے بندوں کے حقوق غصب کرنے کی اجازت مل جاتی ہے؟‘‘ مولوی صاحب نے میری بات کا جواب نہیں دیا۔ میں نے پوچھا ’’اور یہ سلام میں سبقت، محفل میں خود کو نمایاں نہ کرنا، جھوٹ نہ بولنا، وعدہ خلافی نہ کرنا اور غیبت نہ کرنا۔ ان سنتوں کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟‘‘ یہ سن کر مولوی صاحب ہنسے اور کہا ’’تم کیوں ہم لوگوں کے پیچھے پڑ گئے ہو، کیا ہم اپنے کسی مرید کو سلام کرتے، محفل کے کسی کونے میں بیٹھے اور گن مینوں اور عقیدت مندوں کے ہجوم کے بغیر گھر سے نکلتے اچھے لگتے ہیں؟‘‘
مولوی صاحب کی یہ بات سن کر اس دفعہ میں نے قہقہہ لگایا اور کہا ’’حضرت! آپ صحیح فرماتے ہیں آپ جیسے لوگ واقعی اس کرّوفر کے بغیر ایک ٹکے کے بھی نہیں ہیں۔ مجھے موقع ملا تو کسی عالمِ دین سے بات کروں گا اور پوچھوں گا کہ کیا حضورؐ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے سے کسی مسلمان کے درجات بلند ہوتے ہیں یا وہ نعوذ باللہ ایک ٹکے کا رہ جاتا ہے؟‘‘
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleجاوید صاحب کی آخری دُعا۔۔حامد میر
Next Article ببلو ٹھیک کہتا تھا!۔۔خالدمسعودخان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

تل ابیب میں کلسٹر بم حملوں میں متعدد افراد زخمی: اسرائیلی ایمرجنسی سروسز

مارچ 15, 2026

اسرائیل کی لبنان میں اسپتال پر بمباری؛ 12 ڈاکٹرز اور نرسیں جاں بحق

مارچ 14, 2026

پچاسویں سالگرہ اور ایک خاموش صدمہ : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

مارچ 14, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تل ابیب میں کلسٹر بم حملوں میں متعدد افراد زخمی: اسرائیلی ایمرجنسی سروسز مارچ 15, 2026
  • اسرائیل کی لبنان میں اسپتال پر بمباری؛ 12 ڈاکٹرز اور نرسیں جاں بحق مارچ 14, 2026
  • پچاسویں سالگرہ اور ایک خاموش صدمہ : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم مارچ 14, 2026
  • حکیم شہزاد المعروف لوہا پاڑ نے نویں جماعت کی طالبہ سے پانچویں شادی کر لی مارچ 14, 2026
  • بغداد میں امریکی سفارتخانے پر میزائل حملے کی اطلاعات مارچ 14, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.