Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, فروری 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نیٹ میٹرنگ ۔۔ امیر اور غریب کو یکساں نگاہ سے دیکھنے والا بندوبست : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • ڈاکٹر علی شاذف کا جہان ِحیرت : ظہور چوہان کا اختصاریہ
  • پی ٹی آئی کی تنظیمی کمزوریاں اور سیاسی عمل سے لاتعلق عوام : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • نیٹ میٹرنگ ختم، بلنگ شروع، سولر صارفین کو یونٹ کی قیمت دینی ہوگی : نیپرا
  • اسیں لہور سجائیے : وجاہت مسعود کا کالم
  • تہران : انسانی حقوق کی نوبل انعام یافتہ کارکن نرگس محمدی کو مزید ساڑھے سات سال قید کی سزا
  • ناصر ملک ایک ہمہ جہت شاعر و ادیب : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا بلاگ
  • گزران: ایک حسّاس روح کی سرگزشت : محمد عمران کا کتاب کالم
  • ندیم الرحمان : خدا کا دوست خدا کے حوالے :رضی الدین رضی کا اختصاریہ
  • ڈاکٹر علی شاذف کا کالم : خوفزدہ بہار اور ہارا ہوا حوصلہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»پچاس سال کے ’’بوڑھوں کا احتجاج‘‘۔۔عطا ء الحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

پچاس سال کے ’’بوڑھوں کا احتجاج‘‘۔۔عطا ء الحق قاسمی

ایڈیٹراپریل 23, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کالم کے آغاز میں دو غلطیوں کی تصحیح۔ چند روز قبل میں نے کالم کے آخر میں تین شعر درج کئے تھے، اُن پر شاعر قمر ریاض کا نام شائع ہونے سے رہ گیا تھا۔ اور آج کے کالم میں مشہورِ زمانہ مختار بلکہ ’’مختاریا‘‘ کا نام ’’بختیاریا‘‘ لکھا گیا۔ اور اب اصل بات، حکومت نے کورونا کے حوالے سے پچاس سال کی عمر کے لوگوں کو بھی بوڑھوں میں شامل کر دیا ہے چنانچہ میں بھی اپنے کالم میں نہ صرف یہ کہ بوڑھا لکھتا ہوں بلکہ انہیں بوڑھا کہتے اور لکھتے ہوئے خوشی بھی ہوتی ہے۔ اس حوالے سے ایک ’’احتجاجی‘‘ خط موصول ہوا ہے۔ اس میں شگفتہ بیانی ہے، براہِ کرم اسے سچ مچ کا غصہ نہ سمجھ بیٹھیں۔ اور اس خط کے آخر میں علی ارمان کی ایک بےپناہ خوبصورت غزل جو آج کے لاک ڈاؤن کی وحشت کو ظاہر کرتی ہے۔ ’’احتجاجی‘‘ خط ملاحظہ فرمائیں:
انتہائی معذرت کے ساتھ !یہ ناچیز آپ کے آج کے کالم کے حوالے سے اپنے تمام نوجوانوں کی جانب سے پُرزور احتجاج درج کروانا چاہتا ہے تاکہ آپ کی جانب سے کی گئی بہیمانہ شر انگیزی کا تدارک کیا جا سکے۔ آپ نے آج اپنے کالم میں پچاس سالہ نوخیز افراد کو بھی بزرگوں میں شامل کرنے کی ناپاک جسارت کی ہے۔ افسوس کا مقام ہے کہ آپ جیسے دانشور بھی حسد و رشک میں اخلاقی حدود سے تجاوز فرما جاتے ہیں۔ پچاس سال کی کچی عمر تو اٹکھیلیاں و لاڈیاں کرنے کی ہوتی ہے بلکہ اب تو تشنہ امنگوں و آرزوؤں کی تکمیل کا موسم آیا ہے۔ بقول شاعر
برس پچاس کہ پچپن کا سن
جوانی کی راتیں مرادوں کے دن
لیکن آپ نے تو اپنے قلم کے زور پر اُن کی معصوم حسرتوں و خواہشات کا گلا ہی گھونٹ دیا ہے۔ آج کل ویسے ہی کورونا کی ہولناک خبروں کی وجہ سے مدافعتی نظام ڈانواں ڈول ہوا ہے اور آپ کے کالم کی وجہ سے یہ خطرے کی سرخ لکیر عبور کرنے لگا ہے۔ آپ نے لاکھوں انسانی جانوں کو ہلاکت میں ڈالنے کی بظاہر دانستہ کوشش کی ہے، آپ کے خلاف میرے تمام نوجوان ساتھی مصر ہیں کہ تھانہ مار گلہ میں مقدمہ درج زیر دفعہ (بعد ازاں تھانہ دار کی مشاورت سے لگائی جا سکتی ہے) رجسٹر ہونا چاہئے لیکن چونکہ خادم آپ کا وقتِ پنگھوڑا سے مستقل قاری ہے اور بنا بریں خیر اندیش ہے۔ اس نے سب سے التجا کی ہے کہ کورونا کے اس ابتلا کے دور میں تھانہ کچہری سے اجتناب کیا جانا چاہیے۔ اس وقت ایک دعائے اجتماعیہ کا بندوبست کرنا زیادہ مناسب ہے کہ کورونا کے ساتھ ساتھ ربِ کریم سے گڑگڑا کر آپ کے لئے بھی ہدایت کی دعا کی جائے تاکہ آئندہ آپ کی تحریر انسانی جانوں کے لیے کسی سنگینی و خطرہ کا سبب نہ بن سکے۔
ایک دفعہ پھر خاکسار معافی کا خواستگار ہے ۔
سمیع الرحمٰن خان جامی
اور اب ملاحظہ کریں علی ارمان کی غزل:
کمرے میں تیس روز سے دیوانہ بند ہے
تم رو رہے ہو شہر کو، ویرانہ بند ہے
مکّے میں ہے طوافِ حرم بھی رُکا ہوا
اور میکدے میں گردشِ پیمانہ بند ہے
اک شمع جل رہی ہے اکیلی مزار پر
پروانگی حرام ہے پروانہ بند ہے
مشرک بھی دلِ شکستہ مسلماں بھی دلفگار
مسجد کی تعزیت میں صنم خانہ بند ہے
ممنوع ہے مکالمہ ساحل کی ریت سے
اپنے بدن کو دھوپ میں نہلانا بند ہے
رندوں کو روندنے کا مزہ بھی نہیں رہا
واعظ کو رنج یہ ہے کہ میخانہ بند ہے
ماتم یہ ہے کہ جرم ہے ماتم کی بھیڑ بھی
روتے ہیں سب اکیلے عزا خانہ بند ہے
ہے حجرہ فقیر میں بھی صرف سائیں سائیں
رنگینیِ محافلِ شاہانہ بند ہے
پہلے بھی قیدِ مرگ میں تھی زندگی یہاں
پر اب کے تو بطرزِ جداگانہ بند ہے
وہ بام پر اکیلا ہے سنسان ہے گلی
چاروں طرف سے کوچہ جانانہ بند ہے
تنہائی میں بتوں کو خدا یاد آ گیا
اور کس طرح نہ آئے کہ بتخانہ بند ہے
سرِ عام پھر رہی ہے کھلی موت شہر میں
اور زندگی کا نعرۂ مستانہ بند ہے
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleظفر بنام ظفر۔۔حامد میر
Next Article نصرت جاوید کا تجزیہ : امریکہ ، چین مناقشت کے ممکنہ انجام کا خوف
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نیٹ میٹرنگ ۔۔ امیر اور غریب کو یکساں نگاہ سے دیکھنے والا بندوبست : برملا / نصرت جاوید کا کالم

فروری 11, 2026

ڈاکٹر علی شاذف کا جہان ِحیرت : ظہور چوہان کا اختصاریہ

فروری 10, 2026

پی ٹی آئی کی تنظیمی کمزوریاں اور سیاسی عمل سے لاتعلق عوام : برملا / نصرت جاوید کا کالم

فروری 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نیٹ میٹرنگ ۔۔ امیر اور غریب کو یکساں نگاہ سے دیکھنے والا بندوبست : برملا / نصرت جاوید کا کالم فروری 11, 2026
  • ڈاکٹر علی شاذف کا جہان ِحیرت : ظہور چوہان کا اختصاریہ فروری 10, 2026
  • پی ٹی آئی کی تنظیمی کمزوریاں اور سیاسی عمل سے لاتعلق عوام : برملا / نصرت جاوید کا کالم فروری 10, 2026
  • نیٹ میٹرنگ ختم، بلنگ شروع، سولر صارفین کو یونٹ کی قیمت دینی ہوگی : نیپرا فروری 10, 2026
  • اسیں لہور سجائیے : وجاہت مسعود کا کالم فروری 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.