Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, فروری 7, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ڈاکٹر علی شاذف کا کالم : خوفزدہ بہار اور ہارا ہوا حوصلہ
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا کل بسنت کی اپنی تمام مصروفیات منسوخ کرنے کا اعلان
  • اسلام آباد: امام بارگاہ میں خودکش دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 31 ہوگئی، 169 زخمی
  • لاہور کی بسنت نے ملتان میں پتنگوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچا دیں : فی پتنگ ریٹ 1000 روپے
  • لندن: بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی طبیعت انتہائی ناساز، اتوار سے ہسپتال میں زیرِ علاج
  • بلوچستان میں سفر کرنے کا خواب : ذرا ہٹ کے / یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • غنوی نے فاطمہ بھٹو کو کیوں گالی دی ؟ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ملتان سلطانز کی دوبارہ نیلامی : علی ترین کی کمپنی سمیت کن پانچ کمپنیوں میں مقابلہ ہو گا؟
  • یوم کشمیر پر پنڈی سازش کیس کے قیدیوں کی یاد : ڈاکٹر انوار احمد کا کالم | کوچہ و بازار سے
  • بلوچستان میں بڑے پیمانے پر فوج تعینات کرنے کی ضرورت ہے، خواجہ آصف
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»ایک اینگلو پاکستانی خاندان۔۔عطا ء الحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

ایک اینگلو پاکستانی خاندان۔۔عطا ء الحق قاسمی

ایڈیٹرمئی 7, 20204 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اس دوران اے آر چوہدری کی وفات حسرتِ آیات کی خبر ان کے دوستوں کے علاوہ ان کے غریب غربا قسم کے رشتے داروں کو بھی مل گئی تھی چنانچہ ماسی رحمتے اس کا خوانچہ فروش شوہر بھولا سیٹی، پھوپھی زینب، اس کا شوہر فیقا ترکھان اور اسی طرح کے دوسرے عزیز و اقارب میت کے پاس کھڑے تھے۔ اے آر چوہدری نے انہی لوگوں سے لاتعلقی ظاہر کرنے کے لئے اپر کلاس کا لائف اسٹائل اپنایا تھا مگر یہ لوگ مرحوم کا بھرم ختم کرنے پر تلے ہوئے تھے اور خالص عوامی انداز میں بین کر رہے تھے، مرحوم کے دوست باہر لان میں بیٹھے ملکی حالات پر اسی انداز میں تبصرہ کر رہے تھے جیسے لاتعلق لوگ کرتے ہیں۔ جونی بہت پریشان لگ رہا تھا، اس کا سارا بچپن اور جوانی گوروں کے درمیان گزری تھی، وہ کبھی کسی پاکستانی سے نہیں ملا تھا اور نہ کبھی پاکستان آیا تھا چنانچہ وہ بین ڈالتی عجیب و غریب مخلوق کو دیکھ کر سخت نروس ہو رہا تھا۔ اس نے مجھ سے پوچھا ’’انکل یہ کون لوگ ہیں؟‘‘ میں نے کہا ’’جونی، یہ تمہارے چاچے، تائے، پھوپھیاں اور ماسیاں ہیں‘‘۔ اسے یہ بات بالکل سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ یہ لوگ میت کے پاس کھڑے ہو کر گانے بھی گا رہے ہیں اور رو بھی رہے ہیں، میں نے اسے سمجھایا کہ یہ گانے نہیں گا رہے بلکہ ترنم میں بین ڈال رہے ہیں۔
وہ ابھی تک کمرے میں دھری اپنے پاپا کی میت کے پاس نہیں گیا تھا، میں اس کا ہاتھ پکڑ کر وہاں لے گیا، اس نے میت کے احترام میں کھڑے کھڑے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی اور پھر باہر آ گیا۔ باہر آکر اس نے پوچھا، پاپا کو دفنانا ہے یا جلانا ہے؟ میں نے کہا، تمہارے پاپا مسلمان تھے اور مسلمانوں کو دفنایا جاتا ہے۔ اس نے ’’اوکے‘‘ کہہ کر پھر پوچھا ’’آپ نے آخری رسومات کیلئے کسی کمپنی کو آرڈر کرایا ہے؟‘‘ میں نے اسے بتایا کہ یہاں فی الحال اس کا رواج نہیں ہے، یہ سب کام مرحوم کے عزیز و اقارب خود کرتے ہیں، یہ سن کر وہ بہت حیران ہوا۔ میں نے قریبی مسجد کے مولوی صاحب کو فون کیا کہ وہ کسی غسال کو بھیج دیں، نیز ان سے چارپائی اور دوسرے ’’لوازمات‘‘ بھیجنے کی درخواست بھی کی۔
میں بازار سے کفن خریدنے کیلئے باہر جانے لگا تو جونی بھی میرے ہمراہ ہو لیا، اسے سلے سلائے کفن کے کپڑے کی کوالٹی پسند نہ آئی چنانچہ اس نے ایک مہنگے اسٹور سے Egyptianکاٹن خریدی۔ اے آر چوہدری کو غسل دینے کا موقع آیا تو غسال کا ہاتھ بٹانے کیلئے فیقا ترکھان اور بھولا سیٹی آگے بڑھے، انہوں نے جونی کو بھی اپنے ساتھ شریک ہونے کیلئے کہا مگر جونی نے بیزاری سے کہا ’’یہ اَن ہائی جینک کام ہے۔ آئی ایم سوری۔ قبر کا سائز چیک کرنے کیلئے جب بھولا سیٹی خود قبر میں لیٹ گیا تو جونی کی آنکھیں خوف سے پھٹی کی پھٹی رہ گئیں۔ اسی طرح قبرستان سے واپسی پر جب اس نے گھر کے باہر دیگیں کھڑکتی دیکھیں تو وہ ایک بار پھر پریشان ہوا اور پوچھا ’’یہ دیگیں کس کیلئے پک رہی ہیں؟‘‘ میں نے کہا ’’ان غمخواروں کیلئے جنہوں نے صبح سے کچھ نہیں کھایا‘‘ جونی نے پوچھا ’’یہ اپنے گھر جاکر کیوں نہیں کھاتے‘‘ میں نے کہا ’’یہ بھی انہی کا گھر ہے، اب یہ دسواں ہونے تک یہیں رہیں گے اور روزانہ دیگیں پکیں گی‘‘۔ قصہ مختصر یہ کہ قبرستان سے واپس آتے ہی جونی نے اپنے بھائی، بہن اور مام سے امریکہ اور سوئٹزر لینڈ میں اے آر چوہدری کی پراپرٹی کے بارے میں بات کی اور پھر وکیل کو بلوا کر کاغذات تیار کرائے، وہ تو اسی روز واپس اپنے ’’وطن‘‘ جانا چاہتا تھا مگر میرے اصرار پر وہ قلوں تک رک گیا۔ اگلے روز ہوائی جہاز میں سوار ہونے سے پہلے اس نے ایک ٹھنڈی سانس بھری، میرے کاندھوں پر ہاتھ رکھا اور کہا "I Love My Papa” آپ ان کے دوست ہیں، مجھے امید ہے کہ آپ ہر کرسمس پر ان کی قبر پر پھولوں کی چادر ضرور چڑھائیں گے‘‘۔ اس پر میں نے اسے کرسمس اور عید کا فرق بتانے کی ضرورت محسوس نہیں کی۔(ختم شد)
کالم کے آخر میں ایک بار پھر ڈاکٹر عمران ظفر کی چند مزید پیروڈیز:
حفیظ ہوشیار پوری
مریضانِ کورونا کم نہ ہوں گے
اگر محدود گھر تک ہم نہ ہوں گے
پریشاں ہوں کہ یہ اہلِ سیاست
اس آفت میں بھی کیا باہم نہ ہوں گے؟
عجب یہ عالمی رنجِ وبا ہے
’’یہ غم ہو گا تو کتنے غم نہ ہوں گے‘‘
قرنطینہ میں انٹرنیٹ نہیں ہے
’’وہ میرے حال سے محرم نہ ہوں گے‘‘
اگر مجھ کو کورونا ہو گیا تو!
تری ’’قربت‘‘ کے صدمے کم نہ ہوں گے
اکبر الہ آبادی
ہنگامہ ہے کیوں برپا امداد جو مانگی ہے
’’ڈاکا تو نہیں ڈالا، چوری تو نہیں کی ہے‘‘
دنیا میں کورونا کے بارے میں گماں لاکھوں
کچھ فطری سمجھتے ہیں کچھ کہتے ہیں فرضی ہے
دشمن ہے جہاں بھر کی کچھ اس کا نہیں مذہب
سب تک ہے وبا پہنچی، اٹلی ہے کہ دہلی ہے
اس موذی مرض کا حل بس گائے کا گوبر ہے
بھارت کے حکیموں نے تحقیق بتا دی ہے
اس قے کا نہیں مطلب، ہو مجھ کو کورونا بھی
ہلکی سی حرارت ہے، تھوڑی سی جو کھانسی ہے
لعنت ہو کورونا پہ، اے ساقیٔ مستانہ
ہر غم کو غلط کرتی، انگور کی بیٹی ہے
آیا ہے کورونا بھی اب مسجد و مے خانہ
رندوں سے نمٹ لے تو مُلا کی بھی باری ہے
سب رشک کریں مجھ پر، اب شہر مقفل ہیں
قسمت تو ذرا دیکھیں، میکے مری بیوی ہے
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleآؤ ہمارا احتساب کرو۔۔حامد میر
Next Article 21ویں صدی کا مستقبل کیا ہے!۔۔کشور ناہید
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ڈاکٹر علی شاذف کا کالم : خوفزدہ بہار اور ہارا ہوا حوصلہ

فروری 7, 2026

وزیراعلیٰ پنجاب کا کل بسنت کی اپنی تمام مصروفیات منسوخ کرنے کا اعلان

فروری 6, 2026

اسلام آباد: امام بارگاہ میں خودکش دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 31 ہوگئی، 169 زخمی

فروری 6, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ڈاکٹر علی شاذف کا کالم : خوفزدہ بہار اور ہارا ہوا حوصلہ فروری 7, 2026
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا کل بسنت کی اپنی تمام مصروفیات منسوخ کرنے کا اعلان فروری 6, 2026
  • اسلام آباد: امام بارگاہ میں خودکش دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 31 ہوگئی، 169 زخمی فروری 6, 2026
  • لاہور کی بسنت نے ملتان میں پتنگوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچا دیں : فی پتنگ ریٹ 1000 روپے فروری 6, 2026
  • لندن: بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی طبیعت انتہائی ناساز، اتوار سے ہسپتال میں زیرِ علاج فروری 5, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.