Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»عطا ء الحق قاسمی کا کالم:مجیب الرحمان شامی!
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کا کالم:مجیب الرحمان شامی!

ایڈیٹراپریل 13, 20230 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ان دنوں مجھ پر سستی چھائی ہوئی ہے شام کو گھر جانے کے بعد دوبارہ باہر جانے کو جی نہیں چاہتا جبکہ آئے روز مختلف نوعیت کی تقریبات میں شرکت کی دعوت ملتی رہتی ہے لیکن جب برادرم رائوتحسین کا فون آیا کہ وہ مجیب الرحمان شامی کے اعزاز میں افطار ڈنر دے رہے ہیں تو ظاہر ہے اس کے بعد انکار کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تھا کہ بطور پرنسپل انفارمیشن آفیسر صحافیوں کے ساتھ جتنا رابطہ ان کا رہا تھا کبھی کسی اور کا نہیں رہا اور ریٹائرمنٹ کے بعد بھی مجیب الرحمان شامی کے ہلال امتیاز ملنے پر ان کی دعوت پر لاہور بھر کے صحافی جس طرح چلے آئے اس سے جہاں راؤ صاحب اور صحافیوں کے درمیان ابھی تک مضبوط رابطوں کا اندازہ ہوا وہیں مجیب شامی کے لئے دلوں میں بے پناہ عزت و احترام اور محبت کے فراواں ثبوت بھی دیکھنے کو ملے۔
میرا یہ اعزاز ہے کہ میں شامی صاحب سے اس وقت سے متعارف ہوں جب وہ کراچی میں اخبار جہاں سے وابستہ تھے ،بس اس وقت سے ان کے ساتھ نیاز مندی کا سلسلہ نہ صرف قائم و دائم ہے بلکہ اس میں روز افزوں اضافہ ہی ہوا ہے اور یہ محبت اور عقیدت ہر کسی سے نہیں ہوتی اس کے ٹھوس اسباب ہوتے ہیں ۔شامی صاحب کی ایک خصوصیت تو ان دنوں بہت کم لوگوں میں پائی جاتی ہے وہ یہ کہ شامی صاحب نہ صرف یہ کہ ایک بلند پایہ صحافی ہیں انہیں سیاست اور اس کے پس منظر،رویوں،براہ راست یا بالواسطہ کرداروں سے بھرپور شناسائی ہے اور یوں اس پس منظر میں جب وہ صورتحال کا تجزیہ کرتے ہیں تو سننے والوں اور پڑھنے والوں کے سامنے ایک مکمل تصویر ابھر کر سامنے آ جاتی ہے اور جو خصوصیت بہت کم صحافیوں میں پائی جاتی ہے، وہ یہ کہ صحافت اور سیاست کےساتھ شعر و ادب سے بھی ان کی گہری وابستگی ہے۔ شامی صاحب اس حوالے سے مولانا ظفر علی خاں اور ان کے پیشروؤں کے سلسلے کی ایک کڑی ہیں بس مجھے اس دن کا انتظار ہے جب وہ کسی محفل میں ’’عرض کیا ہے‘‘ کہتے ہوئے اپنا کلام سنائیں گے کہ ابھی تک ان کی گفتگوؤں میں اپنا نہیں اساتذہ کا کلام ہی سننے کو ملتا ہے ان کی سیاسی گفتگو بھی اعلیٰ ادبی پیرائے میں ہوتی ہے وہ جس محفل میں ہوتے ہیں بس اس محفل میں وہی ہوتے ہیں شامی صاحب زمانے کے ساتھ نہیں چلتے زمانے کو ساتھ لےکر چلتے ہیں میں ٹی وی پر انہیں سنتا ہوں تو خوش ہوتا ہوں کہ ابھی ہمارے درمیان متوازن اور مہذب گفتگو کرنے والے دو چاراصیل لوگ موجود ہیں ۔
میں نے زندگی میں جو چند اعلیٰ انسانی خصوصیت کے لوگ دیکھے ہیں شامی صاحب ان میں سرفہرست ہیں مجھے وہ کبھی کبھی ’’خدائی خدمت گار‘‘ لگتے ہیں کہ جیسے کوئی بھی کام آتا ہے وہ سیدھا شامی صاحب کے پاس پہنچ جاتا ہے، اگر وہ کام خود کرنے کی پوزیشن میں ہوں تو خود کر دیتے ہیں بصورت دیگر فون اٹھاتے ہیں اور ان کو کال کرنے میں لگ جاتے ہیں جو اس حوالے سے مدد کرنے کی پوزیشن میں ہوں ۔صرف یہی نہیں بلکہ مجھے یاد نہیں پڑتا کہ کسی جنازے میں وہ پہلی صف میں کھڑے نظر نہ آتے ہوں کبھی کبھی میرے دل میں یہ وسوسہ پیدا ہوتا ہے کہ جس روز انہیں کوئی جنازہ میسر نہ آئے تو ممکن ہے وہ ان کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کر لیتے ہوں جنہیں فوت ہوئے ایک عرصہ گزر چکا ہے مگر تاحال دفنائے نہیں گئے ۔صرف یہی نہیں بلکہ میرے جیسا معمولی انسان بھی مختلف تقریبات کا دعوت نامہ موصول ہونے کے بعد ان میں شرکت کی خواہش بھی رکھتا ہے مگر اب ہمت نہیں جبکہ شامی صاحب کی وضعداری یہاں بھی نظر آتی ہے وہ کئی تقریبات میں اپنی بے پناہ مصروفیات کے باوجود محض میزبان کا دل رکھنے کے لئے ہی پہنچ جاتے ہیں اتنے بلند مقام پر پہنچنے کے باوجود انہیں غرور چھو کر بھی نہیں گیا وہ دوستوں کے لئے ریڈ لائن بھی کراس کر جاتے ہیں انہوں نے میرے حوالے سے ثاقب نثار کے منہ پر جلی کٹی سنا دی تھیں جس پر یہ شخص بہت بدمزہ ہوا تھا میرے کسی اور دوست کو اس مشکل وقت میں میرے کاندھے پر ہاتھ رکھنے کی توفیق نہیں ہوئی تھی ۔
میں نے شامی صاحب سے بہت کچھ سیکھا ہے اور یوں اس حوالے سے وہ میرے چند اساتذہ میں سے ایک ہیں عمر کے اس حصے میں ان کی گوناگوں مصروفیات اور معیار کو برقرار رکھتے دیکھ کر میں ان کی درازئی عمر اور صحت و سلامتی کی دعا مانگتا ہوں ہماری صحافت میں ابھی ماضی کی روایت کو برقرار رکھنے والے موجود ہیں مگر دن بہ دن کم ہو رہے ہیں ۔شامی صاحب صحافت کا ایک درخشندہ ستارہ ہیں اور ان کی چمک کم نہیں ہو رہی ، اس میں اضافہ ہی ہوتا نظر آرہا ہے اور ہاں یاد آیا شامی صاحب صرف صحافی اور اعلیٰ درجے کے انشا پرداز ہی نہیں زبردست مقرر بھی ہیں وہ جب مائیک پر آتے ہیں تو ’’وہ کہیں اور سنا کرے کوئی ‘‘ ایسی کیفیت پیدا ہو جاتی ہے اور یوں مجیب الرحمان شامی ،مولانا ظفر علی خاں، شورش کاشمیری اور ان دوسرے صحافتی زعما کا تسلسل ہیں اللہ تعالیٰ ان کا سایہ قائم و دائم رکھے !
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleحامد میرکاکالم:ایک معجزہ ایک کرامت
Next Article خالد مسعود خان کا کالم:آگے آپ خود سمجھدار ہیں
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون

اپریل 27, 2026

اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری

اپریل 26, 2026

ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی

اپریل 26, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون اپریل 27, 2026
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری اپریل 26, 2026
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی اپریل 26, 2026
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے اپریل 26, 2026
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.