Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جولائی 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ڈاکٹر وزیر آغا نقاد ،محقق ، شاعر ۔۔ ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے
  • ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ڈیزل 31 روپے، پیٹرول 5 روپے لیٹر مہنگا : روزانہ نئی قیمت مقرر کرنے کا اعلان
  • ملا کھد بدھ ، گرانی اور سانڈ کے میمنا بننے کی کہانی : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • محسن نقوی کا اگلا سٹیشن وزارتِ خارجہ؟ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»عطا ء الحق قاسمی کا کالم:چوہدری پرویز الٰہی؟
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کا کالم:چوہدری پرویز الٰہی؟

ایڈیٹرجون 16, 202321 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ممکن ہے میرا آج کا کالم میرے بہت سے دوستوں کو اچھا نہ لگے، مگر دل کی بات دل میں نہیں رکھنا چاہئے۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور سینئر سیاست دان چوہدری پرویز الٰہی کی ایک مختصر سی ویڈیو ٹاک سننے کا موقع ملا جو غالباً عدالت میں حاضری کے موقع کی ہے، انہوں نے بتایا کہ انہیں 6+6کے سیل میں رکھا گیا ہے، انہیں گھر سے کپڑے بھی نہیں منگوانے دیئے جا رہے، وہ یہی شلوار کرتا ہر بار دھوتے ہیں اور پہنتے ہیں، اتنی شدید گرمی میں جیل کے 6+6کے سیل میں پیرانہ سالی کے عالم میں وہ جس اذیت سے گزر رہے ہیں وہ اذیت ان کے چہرے سے بھی عیاں تھی، مجھے یہ دیکھ کر دکھ ہوا۔
آگے چلنے سے پہلے میں یہ وضاحت کردوں کہ چوہدری صاحب ان دنوں پی ٹی آئی کے صدر ہیں اور یہ وہ پارٹی ہے جس نے باقاعدہ منصوبہ بندی سے ہمارے عسکری اداروں پر حملہ کیا، جی ایچ کیو میں گھسنے کی کوشش کی، کور کمانڈر ہاؤس جلا کر راکھ کر دیا، ہمارے جنگی جہاز جلانے کے در پے بھی رہے، ہمارے شہدا کی یادگاروں کی توہین کی ، پشاور کا تاریخی ریڈیو اسٹیشن مع قیمتی نوادرات جلا کر راکھ کردیا۔ یہ وہ سنگین جرائم ہیں جو شاید ہمارا بدترین دشمن بھی نہ کرتا، میں نہیں سمجھتا چوہدری صاحب اس ناپاک منصوبے کا حصہ تھے کہ وہ اور ان کا خاندان ہمیشہ سے خود کو پاک فوج کے لوگ ہونے کا تاثر دیتے رہے ہیں۔ بہت بہتر ہوتا ان ملک دشمن حرکات پر چوہدری صاحب پی ٹی آئی کی صدارت سے مستعفی ہو جاتے مگر انہوں نے صرف مذمتی بیان دیا تاہم پارٹی صدارت سے مستعفی نہ ہو کر بلاواسطہ ہی سہی مگر خواہ مخواہ خود کو اس حوالے سے پارٹی بنا لیا، مجھے اچھی طرح علم نہیں کہ ان پر الزام دہشت گردی کاہے یا یہ مرحلۂ جاں کنی منی لانڈرنگ والے کیس کے حوالے سے ہے۔ مقدمہ عدالت میں ہے اور امید کی جاسکتی ہے کہ عدالت انصاف کے تمام تقاضے پورے کرے گی۔
دراصل چوہدری صاحب ماضی بعید میں بہت وضعدار سیاست دان رہے ہیں وہ اپنے مخالفوں سے بھی بڑی شائستگی سے ملتے تھے، ان کی خوشی اور غم میں بھی شریک ہوتے تھے، ماضی بعید میں نے اس لئے کہا کہ اب وہ کافی عرصے سے بدلے بدلے سے نظر آتے تھے، میاں نواز شریف اور ان کی جماعت کے حوالے سے ان کا رویہ بہت جارحانہ تھا اور وہ اپنا شائستہ اور مہذب لہجہ بھی بھول گئے تھے۔ اللہ جانے انہیں کیا ہوا کہ اپنی جند جان چوہدری شجاعت حسین سے بھی پوری طرح بگاڑ بیٹھے، اب شاید کچھ چیزیں ان کی ذہنی پرابلم بن گئی ہیں، ورنہ یہ وہی چوہدری پرویز الٰہی تھے جنہوں نے میاں نواز شریف اور شہباز شریف کی فیملی کی جدہ جلاوطنی کے دوران پاکستان میں ان کے کاروباری معاملات کے حوالے سے پاکستان میں موجود حمزہ شہباز کو کسی شکایت کا موقع نہ دیا، اور تو اور مشرف کے دور میں جو میرے لئے دور ابتلا تھا ، آٹھ مہینے مجھے بہت اذیت میں رکھا گیا، مگر چوہدری صاحب بطور وزیر اعلیٰ میرے گھر تشریف لائے اور میرے ساتھ طعام میں شریک ہوئے، میرے والد ماجدؒ کی وفات پر چوہدری شجاعت حسین اور شاید چوہدری پرویز الٰہی بھی میرے غریب خانہ پر تعزیت کیلئے آئے تھے، ان سے پہلے میاں شریف مرحوم و مغفور، میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف نے بھی اپنی اپنی یہ اعلیٰ خاندانی روایت نبھائی تھی، اس خاندان سے تو میری محبت دائمی ہے، مگرچوہدری صاحب کیلئے دل میں احترام کے باعث دعا گو ہوں کہ اللّٰہ تعالیٰ ان کی مشکلات میں کمی کرے اور اگر ان پر الزامات صحیح نہیں ہیں تو وہ خیر و عافیت سے اپنے گھر کو لوٹیں۔
ایک بات ڈاکٹر یاسمین راشد کے حوالے سے، میں اس خاتون سے زندگی میں کبھی نہیں ملا مگر جب اس بزرگ عورت کو عدالتوں میں لڑکھڑاتے آتے جاتے دیکھتا ہوں تو دکھ ہوتا ہے کہ انہیں جتھے کو کورکمانڈر ہائوس میں حملہ کرنے کیلئے اکسانے کی کیا ضرورت تھی، اس طرح پی ٹی آئی کے ’’ٹائیگروں‘‘ نے جس طرح ہماری فوجی تنصیبات پر حملہ کیا وہ کسی سہولت یا رعایت کے مستحق نہیں ہیں مگر ان کے ساتھ کچھ بے سمجھ لوگ جنہیں اس منصوبہ بندی کا علم نہیں تھا وہ بھی ہاؤ، ہُو کرتے ہوئے ساتھ ہولئے، کوئی کور کمانڈر کے گھر سے مور اٹھا لایا، کسی نے فریج میں سے قورمے کی پلیٹ اٹھا لی، ان ’’ تلنگوں‘‘کو دو چار ’’چپیڑیں‘‘ مار کر چھوڑ دینا چاہئے لیکن جو آئے ہی تباہی و برباد ی کیلئے تھے ان سے قانون کی پوری قوت کے ساتھ نمٹا جانا چاہئے۔ 9مئی واقعی ہمارا 9/11 ہے، اس کا حساب چکانا ضروری ہے۔
آخر میں قمر رضا شہزاد کی ایک خوبصورت غزل:
کہیں یہ مت سمجھنا صرف دھمکی ہے ہماری
خدا کی طرح بے آواز لاٹھی ہے ہماری
ہماری سمت آنے کا کوئی رستہ نہیں ہے
ہمارے چار جانب آگ پھیلی ہے ہماری
محبت ہے جسے دل کھول کر ہم بانٹتے ہیں
ہمارے پاس تو یہ ایک نیکی ہے ہماری
زمانوں سے ہم اپنی قید میں جکڑے ہوئے ہیں
ہمارے گرد جو لپٹی ہے رسی ہے ہماری
گھروں سے لوگ، پیڑوں سے پرندے جا چکے ہیں
جہاں اب خاک اڑتی ہے وہ بستی ہے ہماری
ہمارا کیا کسی بھی وقت لی کر چل پڑیں گے
ہمارا کل اثاثہ تو یہ گُدڑی ہے ہماری
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوزیر خزانہ کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان
Next Article کشور ناہیدکا کالم:نیا فارمولا، ٹیکس بڑھانے سے مہنگائی نہیں ہوگی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ڈاکٹر وزیر آغا نقاد ،محقق ، شاعر ۔۔ ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری

جولائی 21, 2026

میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے

جولائی 20, 2026

پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم

جولائی 19, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ڈاکٹر وزیر آغا نقاد ،محقق ، شاعر ۔۔ ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری جولائی 21, 2026
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے جولائی 20, 2026
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم جولائی 19, 2026
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 19, 2026
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج جولائی 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.