Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جولائی 22, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پروفیسر شوکت مغل ایک مکمل عنوان : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری
  • حضرت زکریا ملتانیؒ کا عرس او ر شاہ محمود قریشی کی رہائی کی اپیل : ظہور دھریجہ کا کالم
  • ایران پر مسلسل 11 ویں رات بھی حملے کیے: امریکی فوج کا دعویٰ
  • پیٹرول کی قیمت طے کرنے میں آئل کمپنیوں کا کیا کردار رہا ؟ ۔۔ برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • ڈاکٹر وزیر آغا نقاد ،محقق ، شاعر ۔۔ ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»مرغ فروش اور سردار جی: روزن دیوار سے / عطا ء الحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

مرغ فروش اور سردار جی: روزن دیوار سے / عطا ء الحق قاسمی

ایڈیٹرجولائی 22, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

گزشتہ ہفتے اسلام آباد جانے کا اتفاق ہوا تو ٹریفک سگنل سرخ ہونے پر ایک نوجوان دیوانہ وار خوشخبری خوشخبری کے نعرے لگاتا ہوا ایک طرف سے نمودار ہوا اور بتی سبز ہونے کے انتظار میں رکی کاروں کی کھڑکیوں سے ایک اشتہار اندر پھینکنے لگا ایک اشتہار مال غنیمت کے طور پرمیرے ہاتھ بھی لگامیں نے بے تابی سے وہ اشتہار پڑھنا شروع کیا۔ اس پر ایک کلغی والے مرغ کی تصویر بنی تھی اور اس کے نیچے قوم کو یہ خوشخبری سنائی تھی کہ اگر آپ میری دکان سے مرغ خریدیں گے تو میں مرغ ذبخ کرنے اور اس کی کھال اتارنے کا فریضہ بالکل مفت انجام دوں گا، یہ خوشخبری پڑھ کر فرط مسرت سے میری آنکھوں میں آنسو آ گئے اور اس کے ساتھ ہی مرغ کی تصویر دیکھ کر میری ہنسی بھی نکل گئی، موصوف نے اپنی کلغی سے کج کلاہی کا کام لیتے ہوئے پروں کو پھلا کر اذان دینے کے انداز میں تصویر اتروائی تھی اور اپنی طرف سے ایسا پوز مارا تھا جیسے یہ تصویر ضرورت رشتہ کے اشتہار کے لئے کھنچوائی ہو۔ اور اسے یقین ہو کہ جو مرغی بھی تصویر کو دیکھے گی اس کے حرم میں شامل ہونے کے لئے دیوانہ وار کھنچی چلی آئے گی مگر اس بے زبان کو معلوم ہی نہیں تھا کہ اس کی تصویر خود اس کی کھال اتارنے کے اشتہار میں استعمال ہو رہی ہے ۔
یہ اشتہار پڑھ کر مجھے اپنا ایک دوست یاد آ گیا۔ جس نے اپنے زمانہ غربت کا ایک واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ ایک دفعہ ایک مہربان انہیں اپنے ساتھ لے گیا۔ ایک ہوٹل میں اسے کھانا کھلایا سگریٹ کی ایک ڈبی بھی خرید کر دی اور اس کے بعد اسے ایک جگہ نوکری دلانے کے لئے اپنے ساتھ چلنے کو کہا۔ دوست کے مطابق وہ مہربان اسے ایک صنعت کار کی کوٹھی میں لے گیا۔ اور باہر برآمدے میں بٹھا کر خود ڈرائینگ روم میں داخل ہو گیا کچھ دیر بعد وہ مہربان صنعت کار کے ساتھ باہر برآمدے میں آیا اور اس نے میرے دوست کے کاندھے پر شفقت سے ہاتھ رکھتے ہوئے کہا کوئی بات نہیں نوجوان زندگی میں ایساوقت بھی آتا ہے مگر انسان کو حوصلہ نہیں ہارنا چاہئے۔
رستے میں مہربان نے بتایا کہ تمہاری نوکری کی بات ہو گئی ہے۔ انشاءاللہ چند روز تک تمہارا کام ہو جائے گا اور جاتی دفعہ اس مہربان نے میرے دوست کی جیب میں زبردستی دو سو روپے بھی ڈال دئیے اگلے روز میرے اس دوست کا ایک دوست بہت غصے کے عالم میں اس کے گھر آیا اور کہا مجھے تم سے یہ امید نہیں تھی کہ تم اتنی نیچلی سطح پر بھی اتر آؤ گے۔ میرے دوست نے اس خفگی کی وجہ پوچھی ۔ تو اس نے بتایا کہ گزشتہ روز اس صنعت کار کے ڈرائنگ روم میں موجود تھا جہاں تم اپنے مہربان کے ساتھ آئے تھے تمہارے مہربان نے صنعت کار سے کہا کہ میرے ساتھ ایک نوجوان ہے جو نہایت غریب مگر غیور ہے گزشتہ تین دن سے اس نے کھانا نہیں کھایا اور آج صبح اس کی والدہ کا انتقال ہو گیا ہے۔ لاش بے گوروکفن پڑی ہے۔ اور اس بیچارے کے پاس تکفین وتدفین کے لئے ایک پیسہ بھی نہیں ہے یہ سن کر صنعت کار نے جیب سے نوٹوں کی ایک گڈی نکال کر کہا اسے چپکے سے میری طرف سے دے دو تمہارے مہربان کی رقت انگیز تقریر سن کر میرا دل اتنا پسیجا کہ میں نے بھی اپنی جیب میں ہاتھ ڈالا اور جو کچھ تھا نکال کر اسے دے دیا۔ ہم جب باہر آئے تو آگے تم بیٹھے ہوئے تھے میں تمہیں اس وقت شرمندگی سے بچانے کے لئے وہیں سے واپس ہو گیا۔ تمہیں شرم آنی چاہئے اپنے شریف ماں باپ کا نام ڈبوتے ہوئے آئندہ سے میرے ساتھ تمہارا کوئی تعلق نہیں ہے۔
یہی صورتحال اس مرغے کے ساتھ بھی پیش آ رہی تھی ۔ تصویر کچھ اور تھی اور مقصد کچھ اور! ٹریفک سگنل پر مرغ کا اشتہار دینے تک معاملہ محدود ہوتا تو کوئی بات نہیں تھی ہمارے ہاں تو ایک دن ایک شخص سرخ ٹریفک سنگل کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کہیں سے ہاتھ میں چھری لہراتے ہوئے نمودار ہوتا ہے اور افراد ہی نہیں اداروں کو بھی تہہ تیغ کرتا واپس چلا جاتا ہے ۔ ایسا شخص تو کلغی ٹیڑھی کر کے پر پھلا کر اذان دینے کے پوز میں ہمیں تصویر اتروانے کا موقع بھی نہیں دیتا کہ کوئی پتہ نہیں اس کے بعد وہ ذبح ہونے کے لئے گردن نیہوڑانے کی بجائے چھری والا ہاتھ ہی پکڑ لے۔ ایک سردار جی کا دانت بری طرح درد کرتا تھا مگر وہ دانت نکلوانے کے خوف سے ہر دفعہ تکلیف برداشت کر جاتے تھے ایک دفعہ دوستوں کے اصرار پر وہ بالآخر دندان ساز کے پاس جانے پر تیار ہو گئے دندان ساز نے اپنے اوزار تیار کئے تو سردار جی نے جیب سے شراب کی بوتل نکالی اور کہا ’’دو گھونٹ‘‘ پینے دیں تاکہ دانت نکلوانے کا خوف ذہن سے زائل ہو جائے دندان ساز کا سردار سے اتفاق ہو گیا ۔ سردار جی نے بوتل کو منہ سے لگایا اور آدھی بوتل پینے کے بعد جھوم کر کہنے لگے ’’اب تم میرے دانت کو ہاتھ لگا کر تو دیکھو‘‘ لیکن ہمارے مہربان اس قسم کا رسک لینے کو کبھی تیار نہیں ہوتے وہ پہلی فرصت میں مکا مار کر ہماری بتیسی باہر نکال دیتے ہیں۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleخونی کھیل مہنگا پڑے گا: فیض عام / سہیل وڑائچ
Next Article ہم سب کا پاکستان: چشم تماشا / امجد اسلام امجد
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پروفیسر شوکت مغل ایک مکمل عنوان : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری

جولائی 22, 2026

حضرت زکریا ملتانیؒ کا عرس او ر شاہ محمود قریشی کی رہائی کی اپیل : ظہور دھریجہ کا کالم

جولائی 22, 2026

ایران پر مسلسل 11 ویں رات بھی حملے کیے: امریکی فوج کا دعویٰ

جولائی 22, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • پروفیسر شوکت مغل ایک مکمل عنوان : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری جولائی 22, 2026
  • حضرت زکریا ملتانیؒ کا عرس او ر شاہ محمود قریشی کی رہائی کی اپیل : ظہور دھریجہ کا کالم جولائی 22, 2026
  • ایران پر مسلسل 11 ویں رات بھی حملے کیے: امریکی فوج کا دعویٰ جولائی 22, 2026
  • پیٹرول کی قیمت طے کرنے میں آئل کمپنیوں کا کیا کردار رہا ؟ ۔۔ برملا / نصرت جاوید کا کالم جولائی 22, 2026
  • ڈاکٹر وزیر آغا نقاد ،محقق ، شاعر ۔۔ ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری جولائی 21, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.