Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, جنوری 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • متنازع ٹویٹس کیس : ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کو 17 برس قید کی سزا
  • نئے صوبے : بوتل سے جن باہر آنے ہی والا ہے : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیرہ اسماعیل خان : شادی کی تقریب میں خود کش دھماکہ حکیم اللہ محسود کا قریبی ساتھی مارا گیا
  • چترال: گھر پر برفانی تودہ گرنے سے 9 افراد جاں بحق
  • ملتان کا پانچواں تحفہ عتیق فکری : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے گرم علاقوں میں برسوں بعد ’غیرمتوقع‘ برفباری: بعض مقامات پر 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
  • ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ گرفتار
  • ہائبرڈ نظام کی نوآبادیاتی جڑیں : اوسلو سے ارشد بٹ کا تجزیہ
  • ای میل کی منتظر برق رفتار : زندگی ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • عالمی جنگ کی طرف بڑھتے ٹرمپ کا مسخرہ پن : نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»ادّھا پہلوان اور مزاحمتی ادب!۔۔عطا ء الحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

ادّھا پہلوان اور مزاحمتی ادب!۔۔عطا ء الحق قاسمی

ایڈیٹراکتوبر 16, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ادّھا پہلوان ٹھنڈی کھوئی والا بہت عرصے کے بعد مجھے اِن دنوں بہت خوش نظر آ رہا ہے، میں کل اُس کی دکان پر لسی پینے گیا تو وہاں حسبِ معمول بہت رش تھا اور اُس نے حسبِ معمول میری عزت افزائی کرتے ہوئے ’’چھوٹے‘‘ کو آواز لگائی اور کہا ’’تو دیکھتا نہیں ’قاشمی شاب‘ کھڑے ہیں، اُن کے لئے اشٹول لے کر آ‘‘ اور اِس کے ساتھ اُس نے میری مزید ’’عزت افزائی‘‘ کے لئے اسٹول نہ لانے کی صورت میں میرے بیٹھنے کی جو جگہ’’چھوٹے‘‘ کو بآواز بلند بتائی، وہ آپ یہی سمجھیں کہ مجھے سنائی ہی نہیں دی۔ بہرحال میں نے اُس کی اِس بےہودہ ’’عزت افزائی‘‘ کو نظر انداز کرتے ہوئے پوچھا ’’ادّھے پہلوان کیا بات ہے، اِن دنوں بڑے خوش نظر آ رہے ہو؟‘‘۔ یہ سن کر اُس نے سامنے کھڑے گاہکوں کو مخاطب کرکے کہا ’’چلو پُھٹاں کھاؤ، سودا ختم ہو گیا ہے، اب کل آنا‘‘ حالانکہ ابھی دس بیس دہی کے کُونڈے اندر پڑے تھے اور دودھ کی کڑاہی بھی موجود تھی۔ ایک دو گاہکوں نے بحث کی کوشش کی تو ادّھا پہلوان بازو چڑھا کر اپنی چوکی سے اٹھا اور اُس کے ’’ایکشن‘‘ سے پہلے ہی گاہک تتر بتر ہو گئے۔
جب میدان خالی ہو گیا تو ادّھا پہلوان دکان کا شٹر نیچا کرکے اپنے اسٹول پر میرے ساتھ بیٹھ گیا، میں نے کہا ’’ہاں بئی ادّھے پہلوان، اب بتا تو اتنا خوش کیوں نظر آ رہا ہے؟‘‘ بولا ’’قاشمی شاب‘‘ اتنے عرصے کے بعد تو سیاست میں کھڑکا دڑکا شروع ہوا ہے، چاروں طرف سناٹا طاری تھا، میرا تو جسم ٹوٹنا شروع ہو گیا تھا، میں ٹی وی پر توُ توُ، میں میں سنتا تھا یا کبھی کوئی کسی کے ’’ہتھے‘‘ چڑ جاتا تھا، جلسے جلوسوں کا اعلان ہوا ہے تو لگا کہ پہلوان جسم پر مٹی مل کر ایک دوسرے کے سامنے کھڑے ہو گئے ہیں‘‘۔ میں نے پوچھا ’’ادّھے اب تیرا کیا پروگرام ہے؟‘‘ بولا ’’میری تو اب موجیں ہی موجیں ہیں، میں نے چار پانچ اور چھوٹے کام کے لئے رکھ لئے ہیں، اپوزیشن اور حکومت کے سپورٹروں کا اب ایک ہجوم ہوا کرے گا جو اپنے ساتھیوں کو پیڑوں والی لسی پلایا کریں گے، مجھ سے تو اب دولت سنبھالی نہیں جانی‘‘۔ میں ادّھے کی بات پر حیران ہوا اور کہا ’’یار تو اِس جنگِ پلاسی کا صرف تماشا دیکھے گا‘‘۔ یہ سن کر ادّھے نے مجھے غصے سے دیکھا اور کہا ’’قاشمی شاب، آپ مجھے کیا سمجھتے ہیں، میں نے اپنے بھائی وڈّے پہلوان کو کل سے دکان سنبھالنے کا کہا ہے، اب آپ سے میری ملاقات جلسے جلوسوں میں ہوا کرے گی‘‘۔ میں نے اپنی شرمندگی چھپاتے ہوئے کہا ’’یار ادّھے، تجھے پتا ہے کہ میرے گھٹنوں کا مسئلہ ہے، میں تو دس بارہ قدموں سے زیادہ چل نہیں سکتا‘‘۔ اِس پر ادّھے پہلوان نے کہا ’’گوجرانوالہ دس بارہ قدم ہی پر تو ہے‘‘۔ میں بولا ’’اللہ سے ڈر ادّھے پہلوان، یہ توُ کیا کہہ رہا ہے؟‘‘بولا ’’اچھا، زیادہ دور ہے؟ تو کوئی بات نہیں، میں آپ کو اپنے کاندھوں پہ بٹھا کر لے جاؤں گا‘‘۔ یہ سن کر میری ہنسی نکل گئی، میں نے کہا ’’یار میں تو تجھے اپنا دوست سمجھتا تھا مگر تو تو میرا دشمن نکلا۔ توُ نے مجھے اپنے کاندھوں پر اُٹھایا ہوگا، حکومت مجھے اپوزیشن کا لیڈر سمجھے گی اور مجھے راوی کے پل پر سے ہی گرفتار کر لیا جائے گا‘‘۔
یہ سن کر ادّھا پہلوان سوچ میں پڑ گیا اور مجھ سے پوچھا ’’تو پھر کیا کیا جائے‘‘ میں نے کہا ’’کرنا کیا ہے، تو اکیلا جا، تجھے پتا ہے، میں ادیب ہوں اور ادیب کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، یہی وجہ ہے کہ آج کل سارے ادیب گھنگھنیاں منہ میں ڈالے بیٹھے ہیں۔ تم نے وجاہت مسعود کا کالم نہیں پڑھا‘‘ بولا ’’پڑھا تو تھا، بس کچھ کچھ سمجھ آیا تھا‘‘۔ میں بولا جتنا تو سمجھ نہیں سکا تھا، اتنا میں تمہیں بتا دیتا ہوں‘‘۔ ادّھے نے کہا ’’چلو آپ سمجھا دیں، اگر آپ کو سمجھ آیا تھا‘‘۔ میں نے اُسے بتایا کہ وجاہت مسعود بہت بڑا دانشور ہے، صرف کالم نگار نہیں، اُس نے اپنے کالم میں ماضی کے ادیبوں کی مثالیں دی تھیں جو مختلف نظریاتی کیمپوں سے تعلق رکھنے کے باوجود کبھی مختلف قومی تحریکوں میں ایک ہو جاتے تھے اور مزاحمتی ادب تخلیق کرتے تھے، ادّھے پہلوان نے پوچھا ’’یہ مزاحمتی ادب کیا ہوتا ہے قاشمی شاب؟‘‘ میں نے کہا ’’یار کبھی ہوتا تھا، اب نہیں ہوتا، اب یار لوگ غزلیں کہتے ہیں اور محبوب کی جفا پروری کے بارے میں اگر مزاحمتی ادب وہاں اُن سے پوچھے کہ محبوب کون ہے اور جفا کون کر رہا ہے، تو وہ کہتے ہیں، محبوب سے مراد ظالم طبقہ ہے جو عوام پر جفا یعنی ظلم کر رہا ہے‘‘۔ مجھے علم تھا کہ ادّھے پہلوان کے پلے کچھ نہیں پڑا۔ چنانچہ میں نے اُسے کہا ’’تو دفعہ کر اِس مسئلے کو، تو نے جو کرنا ہے وہ کر، میں گھر جا رہا ہوں، میں نے محبوب کی جفا پروری پر ایک غزل کہنا ہے، بس دعا کرنا واہ واہ ہو جائے!‘‘۔
ادّھا پہلوان میری بات سن کر حیرانی سے مجھے دیکھتا رہا اور میں نے خدا حافظ کہہ کہ وہاں سے نکلنے ہی میں عافیت سمجھی!‘‘۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ : گوجرانوالہ کے احتجاجی جلسے کے بعد کیا ہو گا ؟
Next Article پاکستان کا مستقبل زراعت سے وابستہ ہے!۔۔منصور آفاق
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

متنازع ٹویٹس کیس : ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کو 17 برس قید کی سزا

جنوری 24, 2026

نئے صوبے : بوتل سے جن باہر آنے ہی والا ہے : سہیل وڑائچ کا کالم

جنوری 24, 2026

ڈیرہ اسماعیل خان : شادی کی تقریب میں خود کش دھماکہ حکیم اللہ محسود کا قریبی ساتھی مارا گیا

جنوری 24, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • متنازع ٹویٹس کیس : ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کو 17 برس قید کی سزا جنوری 24, 2026
  • نئے صوبے : بوتل سے جن باہر آنے ہی والا ہے : سہیل وڑائچ کا کالم جنوری 24, 2026
  • ڈیرہ اسماعیل خان : شادی کی تقریب میں خود کش دھماکہ حکیم اللہ محسود کا قریبی ساتھی مارا گیا جنوری 24, 2026
  • چترال: گھر پر برفانی تودہ گرنے سے 9 افراد جاں بحق جنوری 23, 2026
  • ملتان کا پانچواں تحفہ عتیق فکری : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم جنوری 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.