Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جنوری 15, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • محسن نقوی: رومانوی شاعر اور ذاکر کی ہمہ جہت شخصیت : ڈاکٹر علی شاذف کا اختصاریہ
  • ٹال مٹول ختم ، ملتانی اب ٹال زون کو نہیں ٹال سکیں گے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • سعید مہدی کی گواہی : جب بھٹو نے ضیاء کے نام معافی نامہ لکھنے سے انکار کیا : حامد میر کا کالم
  • امریکہ نے پاکستان سمیت 75 ممالک کے شہریوں کے لیے امیگرنٹ ویزا روک دیا
  • جمہوریت سے ناخوش امریکہ کی اگلی چال کیا ہو گی ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • طاقت کا کھیل ۔۔’’ فلسطین میں بچے بڑے نہیں ہوتے : یاسر پیرزادہ کا کالم
  • آتش فشاں کے دہانے پر ایران ،رضا شاہ اور فرح دیبا کا تذکرہ : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • ایرانی حکومت کے دن گنے جا چکے : جرمنی : ہلاکتوں کی تعداد 2000 سے تجاوز کر گئی : رائٹرز
  • امریکہ نے دھمکی دی بے نظیر اس کے باوجود مقتل کی طرف چل دیں : نصرت جاوید کا کالم
  • بلوچستان میں 10 لاشوں کی برآمدگی کا معمہ: ’ہم پر غم کے پہاڑ گرا دیے گئے‘ ۔۔لا پتا افراد کے ورثاء
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تازہ ترین»سمیع چوہدری کا کرکٹ کالم : ’بابر اعظم لیجنڈ بنتے بنتے رہ گئے‘
تازہ ترین

سمیع چوہدری کا کرکٹ کالم : ’بابر اعظم لیجنڈ بنتے بنتے رہ گئے‘

رضی الدین رضیجنوری 5, 20259 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
babar azam multan
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لیگ سٹمپ لائن سے پرے بھٹکتی وہ گیند کسی بھی طور سے ایسے شاندار انجام کی مستحق نہ تھی۔ ہدف سے گمراہ وہ گیند تو اس نتیجے کی بھی مستحق نہ تھی کہ اٹھارہ سالہ کوینا مپھاکا کی پہلی ٹیسٹ وکٹ حاصل کر پاتی، کجا کہ وہ وکٹ بھی بابر اعظم جیسے عظیم بلے باز کی ہوتی۔ دوسری شام جب پاکستانی ٹاپ آرڈر کے تھکے قدم نئی گیند کی کاٹ سہنے سے معذور ٹھہرے تو بالآخر بابر اعظم اور محمد رضوان کی آزمودہ ساجھے داری کام کو آ گئی اور پروٹیز پیس کے سیلاب کے آگے کچھ بند باندھا۔
کسی بیٹنگ لائن پہ ایسے بھاری سکور بورڈ پریشر کے بعد تو کوئی نارمل اننگز کھیلنا بھی دشوار ہوتا ہے، جبکہ یہاں تو پاکستان کو صائم ایوب کی انجری بھی وہ چوٹ پہنچا چکی تھی کہ سارا بیٹنگ آرڈر ایک ہی ہلے میں بدل گیا۔ تیسری صبح ربادا اور یانسن نے بابر و رضوان کا رستہ روکنے کی کوشش کی۔ بالخصوص یانسن نے مڈل سٹمپ پہ پچھلی لینتھ سے گیند اندر لاتے ہوئے غلطیاں اکسانے کی کوشش کی۔ مگر پہلے ایک گھنٹے میں بابر اور رضوان نے ڈٹ کر وہ لڑائی لڑی جو پاکستان کو ان سے درکار تھی۔
بابر اعظم ایک لمبے قحط کے بعد متواتر اپنی دوسری نصف سینچری بنا چکے تھے اور جس فارم میں وہ دکھائی دے رہے تھے، جنوبی افریقی بولرز کے لئے یہ دن طویل تر کر سکتے تھے۔ مگر پھر مپھاکا کی وہ گیند آئی جو بعض اوقات، بولرز اپنے صبح کے ابتدائی سپیل میں صحیح لینتھ ڈھونڈتے ڈھونڈتے غلطی سے پھینک بیٹھتے ہیں۔ بابر اعظم اور پاکستان دونوں کا مفاد اسی میں تھا کہ اس گیند کو اس کے حال پہ چھوڑ دیا جاتا۔ مگر بابر اعظم جیسے بلے بازوں کی ایک اضافی دقت یہ بھی تو ہے کہ یکے بعد دیگرے ٹی ٹونٹی اور ون ڈے فارمیٹ کھیلنے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں بھی اپنا انتخاب بدل نہیں پاتے۔ جو نتیجہ بابر اعظم اس شاٹ سے حاصل کرنا چاہتے تھے، وہ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میں تو قابلِ توجیہہ تھا مگر یہاں ٹیسٹ کرکٹ میں اس کا کوئی بھی جواز لانا ناممکن تھا۔
نیولینڈز کی یہ پچ ایسی بے جان سطح تھی جہاں ایک ٹیم اننگز میں چار بلے بازوں کا بھی سینچری کر جانا دشوار نہ تھا اور بابر اعظم جیسے متنوع بلے باز کے لئے تو یہ کسی لاٹری سے کم نہ تھی جہاں وہ کوئی لیجنڈری اننگز کھیل کر تاریخ میں امر ہو جاتے۔ بالآخر سینچورین پارک میں فتح سے دو قدم پیچھے ہانپ جانے والے ڈریسنگ روم میں بھی تو بابر کو یہی ملال رہ گیا تھا کہ اگر وہ دوسری اننگز میں اپنا بنا بنایا پلیٹ فارم نہ گنواتے تو اس انہدام کا دروازہ ہی نہ کھلتا جہاں سے جنوبی افریقہ اپنے قدم واپس میچ میں سرکا پاتا۔
مگر جو ملال سینچورین پارک سے پلٹتے ہوئے بابر اعظم کے افسردہ چہرے پہ نمایاں تھا، ویسی ہی حسرت نیولینڈز سے ایک ہی دن میں دو بار واپس پلٹتے ہوئے ان کے چہرے پہ نظر آئی۔ بالآخر جنوبی افریقہ میں دوبارہ کب انہیں ایسی پچ نصیب ہو گی جس پہ سینچری بنانا اتنی مشکل نہ ہو گی؟ حالانکہ دوسری اننگز میں ان کے قدم زیادہ اعتماد سے متحرک تھے۔ ربادا اور مپھاکا کی تیز رفتاری کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہوں نے جلد ہی باوومہ کی وہ ساری خوش فہمی دور کر دی جو فالو آن نافذ کرتے ہوئے ان کے ذہن میں تھی۔
میچ میں برتری بھلے کتنی ہی کیوں نہ ہو جائے، فالو آن کروانے کا فیصلہ کبھی پیچیدگی سے خالی نہیں ہوتا۔ بولرز کے تھکے قدموں کا خیال رکھنے کے ساتھ ساتھ یہ بھی ملحوظ رکھنا پڑتا ہے کہ کہیں میچ کی چوتھی اننگز میں بیٹنگ ہی واپس گلے نہ پڑ جائے۔ مگر باوومہ نے یہ مشکل فیصلہ بہت آسانی سے کر لیا۔ کیونکہ جس ناگوار انداز میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز گنوائی، اس نے جنوبی افریقہ کو یقین دلا ڈالا تھا کہ دوسری اننگز میں بھی یہ بلے باز ایسے ہی ریت کی دیوار ثابت ہوں گے۔
مگر باوومہ کے اس خیال کے جواب میں نہ صرف پہلی بار اوپننگ کا امتحان دیتے بابر اعظم تن کر کھڑے ہو گئے بلکہ مسلسل خراب فارم سے الجھتے شان مسعود بھی اٹھ کھڑے ہوئے اور شام ڈھلنے سے پہلے تک بہت سی سوچیں واپس جنوبی افریقی ڈریسنگ روم کو بھی لوٹا دیں۔
فالو آن کی خفت مسلط ہونے کے بعد ایک اننگز سے بھی بھاری شکست کا جو خدشہ پاکستان پہ لٹک رہا تھا، شان مسعود کی سینچری نے کافی حد تک وہ خدشہ ٹال تو دیا ہے مگر پاکستان کو اس میچ میں، بظاہر ناممکن، بقا حاصل کرنے کو شان مسعود جیسی ہی کم از کم تین اور اننگز درکار ہوں گی۔

( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

بابر اعظم کرکٹ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleجس دن حمایت ختم کردی وفاقی حکومت بھی ختم ہو جائیگی، پیپلز پارٹی کی ن لیگ کو وارننگ
Next Article کیپ ٹاؤن ٹیسٹ : جنوبی افریقا کیخلاف دوسری اننگز میں پاکستان کے213 رنز ، 208 رنزکا خسارہ باقی
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

کرکٹ میں بھی بھارت چاروں شانے چِت : انڈر 19 ایشیا کپ کا ٹائٹل پاکستان کے نام ۔۔سمیر منہاس کی شاندار سنچری

دسمبر 21, 2025

علی ترین نے ملتان سلطانز کی ملکیت چھوڑنے کا اعلان کردیا

نومبر 25, 2025

پاکستان نے سری لنکا کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کر دیا

نومبر 16, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • محسن نقوی: رومانوی شاعر اور ذاکر کی ہمہ جہت شخصیت : ڈاکٹر علی شاذف کا اختصاریہ جنوری 15, 2026
  • ٹال مٹول ختم ، ملتانی اب ٹال زون کو نہیں ٹال سکیں گے : شہزاد عمران خان کا کالم جنوری 15, 2026
  • سعید مہدی کی گواہی : جب بھٹو نے ضیاء کے نام معافی نامہ لکھنے سے انکار کیا : حامد میر کا کالم جنوری 15, 2026
  • امریکہ نے پاکستان سمیت 75 ممالک کے شہریوں کے لیے امیگرنٹ ویزا روک دیا جنوری 15, 2026
  • جمہوریت سے ناخوش امریکہ کی اگلی چال کیا ہو گی ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم جنوری 14, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.