بیروت : لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ایک دھماکہ ہوا ہے جس میں بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا خدشہ ہے ۔کئی لوگ زخمی ہوئی ہیں اور شہری تنصیبات کو نقصان بھی پہنچا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ دھماکہ شہر کے بندرگاہ والے علاقے میں ہوا، اس کے فوراً بعد ایک اور دھماکے کی بھی خبریں آرہی ہیں لیکن اس کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوئی۔ اس دھماکے کی فوری طور پر وجوہات سامنے نہیں آئیں۔یہ دھماکہ اس وقت ہوا ہے جب ملک کے سابق صدر رفیق حریری کے قتل کیس کا فیصلہ سنایا جانا ہے۔
اقوامِ متحدہ کے ایک خصوصی ٹرائبیونل کی طرف سے سنایا فیصلہ جمعے کو سنایا جائے گا۔ سابق صدر حریری 2005 میں ایک کار بم دھماکے میں ہلاک ہوئے تھے۔
شہر میں ہونے والے دوسرے غیر مصدقہ دھماکے کی جگہ سابق صدر کا گھر بتایا جارہا ہے۔
لبنان کے وزیرر صحت حماد حسن نے بہت سے زخمیوں کے ساتھ ساتھ شہر میں بڑے پیمانے پر ہونے والے نقصان کے بارے میں بھی بتایا۔ مقامی میڈیا میں لوگوں کے ملبے کے اندر دبے ہونے کی تصاویر دکھائی گئی ہیں۔ ایک عینی شاہد نے دھماکے کے بارے میں بتایا کہہ اس کی آواز نہایت تیز تھی۔ ویڈیو میں تباہ شدہ گاڑیاں اور عمارتیں دیکھی جاسکتی ہیں۔لبنان میں اس وقت سیاسی کشیدگی جاری ہے۔ حکومت کے خلاف سڑکوں پر زبردست مظاہرے ہورہے ہیں۔ عوام موجود معاشی بحران سے نمٹنے کے حکومتی فیصلوں کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔ 1997 سے 1990 کے بعد لبنان میں آنے والا یہ بدترین معاشی بحران ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ حکومت سرحد پر اسرائیل کے ساتھ جاری کشیدگی سے بھی نمٹ رہی ہے۔ اسرائیل نے گذشتہ ہفتے ایک بیان میں کہا کہ انھوں نے حزب اللہ کی طرف سے اسرائیلی سرحدوں میں گھسنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )
فیس بک کمینٹ