اردواورسرائیکی کے نامور شاعر بربط تونسوی کی برسی آج منائی جارہی ہے۔بربط تونسوی کااصل نام دوست محمد خان تھا، ان کے والد فارسی اوراردوکے عالم اورگورنمنٹ ہائی سکول تونسہ شریف میں مدرس تھے ۔بربط تونسوی 1927ء میں پیدا ہوئے ۔بربط تونسوی کو بچپن ہی سے شاعری سے شغف تھا۔انہوں نے ریڈیوپاکستان ملتان کے لئے خوبصورت گیت لکھے ۔ان کی شاعری کاپہلا مجموعہ ” کرب مسلسل“ کے نام سے 1992ء اوردوسرا ” اس بات کو برسوں بیت گئے “ کے نام سے 2013ء میں شائع ہوا ۔بربط تونسوی 30جنوری 2013ء کو انتقال کرگئے ۔
فیس بک کمینٹ