Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جون 4, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»علاقائی رنگ»پنجاب»قصور میں میڈیا سرکس ۔۔ حنا سعید ۔ رپورٹر بی بی سی
پنجاب

قصور میں میڈیا سرکس ۔۔ حنا سعید ۔ رپورٹر بی بی سی

ایڈیٹرجنوری 11, 20181 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

زینب کے قتل کی خبر ملتے ہی بجھے دل کے ساتھ ہم نے لاہور سے قصور کا رخ کیا۔ شہر میں داخل ہونے سے پہلے ہی وہاں کی سڑکیں وہاں ہونے والے واقعات کی آپ بیتی سنا ر ہی تھیں۔قصور شہر میں داخل ہونا اپنے آپ میں ایک امتحان تھا۔ کم عمر نوجوان، سکول کا یونیفارم پہنے، ہاتھوں میں ڈنڈے لیے شہر کے داخلی راستے بند کیے کچھ یوں کھڑے تھے جیسے سرحد کی حفاظت کر رہے ہوں۔ منت سماجت کر کے، میڈیا کارڈ اور کیمرہ دکھا کر ہم داخل تو ہوگئے لیکن آگے تو جیسے کوئی میدان جنگ ہو۔ڈی سی او آفس کے باہر مشتعل مظاہرین اندر جانے کے جنون میں بپھرے ہوئے تھے۔ مظاہرین کسی کی سننے کو تیار نہیں تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب انسان کی شنوائی نہ ہو رہی تو وہ کب تک چپ بیٹھے؟انہیں انصاف چاہیے، اب بہت ہوئی، لیکن وہ حکومت سے جواب چاہتے تھے یا اپنی مایوسی اور غم و غصے کو چھپا رہے تھے، یہ سمجھنے کی کوشش میں حالات تب خراب ہو گئے جب فائرنگ شروع ہوئی۔ لوگ بکھرنے لگے اور کہیں سے آواز آئی، گولی لگ گئی۔ کوئی ہسپتال بھاگا تو کوئی جان بچا کر گلیوں میں، تو کوئی حکومتی املاک کو بچانے کی کوشش کرتا رہا۔مشتعل ہجوم آہستہ آہستہ تھمنے لگا اور وہ شہر جو کچھ دیر پہلے انصاف کے لیے انتظامیہ کو جنجھوڑ رہا تھا وہاں کے ماحول میں کشیدگی اور غم و غصے کا ماحول محسوس تو ہو رہا تھا لیکن سڑکوں سے لوگ کم ہونا شروع ہو گئے جیسے شہر کو ایک چپ لگ گئی ہو۔انجانے شہر میں اِدھر اُدھر بھٹکنے کے بعد خاموشی کی وجہ پتا چلی کہ سب لوگ زینب کے جنازے میں شرکت کرنے گئے ہیں۔ تنگ گلیوں میں راستہ ڈھونڈتے، نمازیوں کے ایک ہجوم کے ساتھ ہم بھی جنازہ گاہ کی طرف بڑھ گئے۔کالج گراؤنڈ میں پڑھے جانے والے جنازے میں جیسے سارا شہر سما گیا ہو۔ بہت سے لوگ تو ڈی سی او آفس کے باہر پیش آنے والی قیامت سے ناواقف ایک ہی موت پر غمزدہ ہو رہے تھے۔ جنازے سے نکلے تو دیکھا ہر گلی کوچے پر کھڑے لوگ زینب کی زندگی اور موت پر تبصرہ کر رہے تھے۔ہم نے لوگوں سے پتہ پوچھ کر زینب کے گھر کا رخ کیا تو وہاں بھی گھر کے باہر ایک مجمع اکٹھا تھا۔ صحافی بھی مجبوری میں گھر کے باہر محلے والوں سے معلومات اکٹھی کر رہے تھے۔میں نے ہمت کر کے زینب کے گھر جانے کا سوچا تو ایک پل کے لیے دل رک سا گیا کہ انہی سیڑھیوں سے آخری بار خوشی سے کودتی، زندگی سے بھرپور زینب گھر سے باہر آئی ہو گی۔ اندر جانے کا سوچ کر ہی ڈر سا لگ رہا تھا کہ جن کے گھر کا فرد ان سے جدا ہو گیا ہو، ان سے آخر کیا پوچھوں گی؟ کہیں وہ رو ہی نہ دیں۔پھر ہمت کر کے دروازے تک پہنچی تو سوچا گھر والوں سے مل کر دیکھوں گی کہ بات کروں یا نہیں۔ دروازے پر کھڑے خاندانی محافظوں سے اجازت طلب کی تو خاتون ہونے کے باعث انھوں نے تھوڑی دیر انتظار کروا کر بھیج دیا۔اندر پہنچی تو دھیمے لہجے میں ایک خاتون سے تعزیت کی اور اپنا تعارف دینے کے بعد پوچھا کہ وہ کون ہیں؟ وہ زینب کی چچی تھیں اور مزید معلومات دینے والے ان کے رشتہ دار۔ اچانک ایک اور خاتون رپورٹر گھر میں داخل ہو گئیں اور روایتی انداز میں زینب کے بھائی بہنوں سے وہ سوال کرنے لگیں جن کو سن کر وہاں بیٹھے تمام افراد کا غم تازہ ہو گیا اور خواتین رونے لگیں۔ان سوالوں کا متن کچھ یوں تھا۔ دل کیا کرتا ہے، بہن آپ کے پاس نہیں ہے، یاد نہیں آتی؟ زینب کی لاش دیکھ کر آپ کو کیسا لگا؟ زینب جب آخری بار گھر سے نکلی تھی تو کیا آپ نے سوچا تھا کہ دوبارہ نہیں دیکھ سکیں گے؟
وہاں موجود تمام افراد کے یہ تاثرات تھے کہ آخر ایسی کیا مجبوری ہے کہ ایسے سوال کر کہ مرنے والوں کے لواحقین کو جیتے جی پھر مار ڈالتے ہیں۔سیانے کہتے ہیں کہ رپورٹنگ کرنا ایک باریک پگڈنڈی پر چلنے کے مترادف ہے، جس پر چلتے ہوئے بہت بار آپ ڈگمگاتے ہیں اور خود کو گرنے سے بچانا ایک ہنر ہے جو شاید ہر شخص نہیں کر پاتا۔ایسے واقعات کے اثرات ہمیشہ آپ کی زندگی پر رہتے ہیں۔ خاص طور پر جو مناظر لوگ دیکھتے ہیں اور جو جذبات محسوس کرتے ہیں۔ بہت بار رونے کا دل چاہتا ہے لیکن خود کو مضبوط ظاہر کرکے رو بھی نہیں سکتے تو اس گھر میں موجود زیادہ تر افراد سوچ رہے تھے کہ آنکھوں میں آئے آنسوؤں کا کیا کریں۔زینب کے گھر والوں نے مجھ سے درخواست کی کہ مختصر بات کریں تو میں نے دو سوال کر کے ریکاڈنگ ختم کر دی۔ ان کا اصرار تھا کہ حکومت اور قانون کا موقف بھی لیں اور کہانی کی ضرورت تھی تو ہم وہاں سے ڈی سی او آفس کی طرف گئے جہاں اب دوپہر کے مقابلے میں منظر مکمل طور پر بدل چکا تھا۔وہاں تو یوں جیسے جنگ کے بعد کا سماں تھا، دفتر میں کوئی افسر نہیں اور باہر کوئی مظاہرین نہیں۔ تو ہم نے ڈی پی او آفس کا رخ کیا۔ پہلے تو کسی نے اندر نہ جانے دیا، تعارف کروانے پر انھوں نے بتایا کہ صاحب میٹنگ میں مصروف ہیں۔ کچھ دیر بعد ڈی پی او ذوالفقار احمد میٹنگ سے باہر آئے تو دھیمے لہجے میں معلومات دے کر رخصت ہو گئے۔ تھوڑی دیر بعد ہمیں اطلاع ملی کہ ان کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔حکومتی بیان مل جانے کے بعد ہم نے دوبارہ زینب کے گھر کا رخ کیا تو اس بار محافظوں نے دروازے سے ہی لوٹا دیا۔ ہم نے بھی اصرار نہ کیا، معلومات کے لیے زینب کے چچا کا نمبر لے لیا۔قصور کے مرکزی چوک پر پہنچے تو عجیب میڈیا سرکس دیکھا۔ وہاں دراصل کوئی احتجاج نہیں تھا بلکہ جہاں کوئی رپورٹر بیپر دینے کھڑا ہو جاتا یا کیمرہ مین شاٹس بنانے لگتا، وہاں مجمع اکٹھا ہو جاتا تھا۔ دو بار میں نے بھی بیپر ریکارڈ کرنے کی کوشش کی لیکن لوگ حالات کی سنگینی کو سمجھ کر سنجیدہ ہونے کی بجائے عجیب حرکات میں مصروف تھے۔ مجبور ہو کر مجھے ان سے تلخ لہجے میں کہنا پڑا، جناب میری جگہ آپ مائک پکڑ لیں، آپ کو زیادہ پتا ہے۔جس کے بعد ان لوگوں نے میری حالت پر ترس کھا کر مجھے ریکارڈنگ کرنے دی۔
زینب کے والدین گھر لوٹے تو بیٹی کو دفنانے کے لیے سب قبرستان چل پڑے۔ میں قبرستان میں تو داخل نہیں ہوئی لیکن باہر سے ہی ایسے مناظر دیکھنے کو ملے کہ جیسے کسی نے روح کھینچ لی ہو۔ قبر پر ڈالی گئیں گلاب کی پتیوں کو چومتے ہوئے زینب کے والد وہیں جیسے ہار کر گر گئے۔ روتے ہوئے وہاں سے اٹھے اور دعا کی کہ ’کاش جس درندے کے باعث میری بیٹی کو اس قبر میں اتارا گیا، اسے کھلے عام پھانسی دی جائے‘۔ کاش!
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

بچے زینب کیس قصور
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleننھی زینب کا قتل اور مشیت ایزدی ۔۔ رضی الدین رضی
Next Article زینب کا قاتل قریبی رشتہ دار نکلا۔گرفتار کرکے لاہورمنتقل کردیاگیا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم : بلھے شاہ کا قصور

ستمبر 2, 2024

اولاد کی تربیت کے چند رہنما اصول : لکھنؤ سے مولانا جاوید حیدر زیدی کا ہفتہ وار کالم

مارچ 25, 2024

قصور ویڈیوز سکینڈل کے ملزمان بری: کیا ایسا ہو سکتا ہے اصل ملزم کبھی گرفتار ہی نہ ہوا ہو؟

دسمبر 19, 2023
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.