نامور سیاستدان اور اے این پی کی رہنماءبیگم ولی نسیم خان اتوارکے روز چارسدہ میں انتقال کرگئیں۔ ان کی عمر 88برس تھی۔ بیگم نسیم ولی خان اے این پی کے رہبر تحریک خان عبدالولی خان کی اہلیہ اور سرخ پوش رہنماءباچا خان کی بہو تھیں۔ وہ اے این پی کی سابق صوبائی صدربھی رہیں۔خاندانی ذرائع کے مطابق بیگم نسیم ولی خان طویل عرصہ سے شوگر اور عارضہ قلب کاشکارتھیں۔
ولی خان کی زندگی میں بیگم نسیم ولی خان کو پارٹی میں اہم مقام حاصل رہا اور ان کو فیصلہ سازی میں بھی خاص اہمیت دی جاتی تھی۔وہ 1933 میں پیدا ہوئیں اور 1954 میں ولی خان سے ان کی شادی ہوئی۔ یہ ولی خان کی دوسری شادی تھی۔ ان کو 1977میں خیبر پختونخوا کی پہلی خاتون رکن اسمبلی منتخب ہونے کا بھی منفرد اعزاز حاصل ہوا۔ بیگم نسیم ولی خان اے این پی کے موجودہ سربراہ اسفندیار ولی کی سوتیلی والدہ ہیں جبکہ سنگین ولی خان کی حقیقی والدہ ہیں جو وفات پا چکے ہیں۔
بیگم نسیم ولی خان نے 1977 ءمیں ذوالفقارعلی بھٹو کے خلاف پاکستان قومی اتحاد کی تشکیل میں اہم کردارادا کیا۔وہ بھٹو کے خلاف تحریک کے مرکزی قائدین میں شامل تھیں۔ ان کی نماز جنازہ آج شام چھ بجے ولی باغ چارسدہ میں ادا کی جائے گی۔
فیس بک کمینٹ

