• مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • اختصاریئے
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • سیالکوٹ
      • گوجرانوالا
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook Twitter
اتوار, ستمبر 24, 2023
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook Twitter YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ڈالر سستا ہونے کے باوجود کاروں موٹر سائیکلوں کی قیمتیں کم نہ ہو سکیں
  • وسعت اللہ خان کا کالم : شیر اک واری فیر۔۔۔
  • جعلی انجیکشن سے ملتان اور صادق آباد میں بھی بینائی متاثر ہونے کے واقعات : تحقیقات شروع
  • فلم ” قلی “ کی شوٹنگ میں غلط چھلانگ کی وجہ سے زخمی ہوا تھا : امیتابھ بچن
  • رؤف کلاسراکاکالم:بجلی مہنگی کیسے ہوئی ؟…(14)
  • خالد مسعود خان کا کالم:ادارے ایسے برباد نہیں ہوتے…(3)
  • یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم:اعلیٰ تخلیقی کام کیسے کیا جائے؟
  • محمد حنیف کا کالم:مودی جی کا گھر میں گھس کر مارنے کا خواب
  • عمار مسعودکا کالم:میاں نواز شریف! یہ ملک بہت بدل چکا ہے
  • عطا ء الحق قاسمی کاکالم:چڑیا گھر کا بن مانس!
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • اختصاریئے
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • سیالکوٹ
      • گوجرانوالا
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اختصاریئے»بلاول بھٹو پہ میرے دو سو روپے ادھار ہیں ۔۔ ابصارحسن
اختصاریئے

بلاول بھٹو پہ میرے دو سو روپے ادھار ہیں ۔۔ ابصارحسن

رضی الدین رضیمارچ 30, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
bilawal bhutto train march
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ٹرین کاروان میں ایک نوری بابا تھا، چہرے پہ جھریاں اور بالوں میں سفیدی سجائے وہ دیوانہ بلاول بھٹو کی جھلک دیکھتے ہی پوری قوت سے بلاول بلاول ایسے پکارتا کہ جیسے مجذوب دیوانگی میں ہوش کھوبیٹھا ہو اور ابھی مجھے کسی نے بتایا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے نوری بابا کا یہ جنون پورے دوسو روپے میں خریدا تھا!
پشاور کے وجاہت خان کو جب بلاول بھٹو کے کاروان کا علم ہوا تو وہ وہیں سے دوڑا دوڑا چلا آیا، کراچی پہنچ کر اسے تیز بخار ہوگیا، وہ تپتے بدن کے ساتھ کاروان بھٹو میں دوڑتا رہا، مجمع کی دھکم پیل کی وجہ سے وجاہت کے کپڑے پھٹ گئے، بلاول کی جھلک دیکھنے کے خواہش مندوں نے وجاہت کو دبوچ دبوچ کے جب ادھر ادھر پھینکا تو اس کے جسم پر خراشوں کے جابجا نشان ہیں، میں وجاہت سے پوچھنے کی بھی ہمت نہیں کرپارہا کہ اتنی مشقت دوسو روپے میں کیوں!
حبیب کوٹ ایک چھوٹا سا شہر ہے، یہ شکارپور ضلع میں آتا ہے، دیہی پس منظر والے شہر کی روایت ہے کہ یہاں لوگ جلدی سوجاتے ہیں مگر جب رات تین بجے بلاول بھٹو کی ٹرین نے حبیب کوٹ اسٹاپ کیا تو شاید شہر کا کوئی بچہ بوڑھا اور جوان ایسا نہ ہوگا جو اسٹیشن پر نہ ہو، لاڑکانہ میں صبح چار بجے بلاول بھٹو تقریر کررہے تھے اور کروڑوں روپے خرچ کرکے سیاسی جماعتیں جو مجمع دن کی روشنی میں جمع نہیں کرسکتیں، وہ رات کے اس پہر بلاول بھٹو نے دوسو روپے میں جمع کرلیا۔
ایک سٹیشن پر لوگ اس امید پر کھڑے تھے کہ ٹرین رکے گی تو وہ اس میں سوار ہوجائیں گے، جب ٹرین نہیں رکی تو سینکڑوں نوجوانوں نے دیوانہ وار ٹرین کی جانب دوڑنا شروع کردیا، جب ٹرین گزرگئی تو کوئی بال نوچ رہا تھا اور کوئی بے بسی سے ہاتھ مل رہا تھا اور یہ تلملاہٹ، یہ بے چینی صرف دوسو روپے کی تھی!
حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پر صرف بلاول بھٹو کو دکھانے کے لئے ایک لڑکا انتہائی اونچے پول پر چڑھ گیا تاکہ وہاں پی پی کا پرچم لہرائے، وہ پرچم بی بی کا بیٹا دیکھے گا اور اس احساس کے ساتھ وہ نوجوان اپنی ساری زندگی سرشار رہے گا، سنا ہے یہ جان جوکھم میں ڈالنا صرف دوسو روپے کی مار تھی، جنگ شاہی ریلوے اسٹیشن پر ٹرین نجانے کب پہنچے، باؤشکیل کو شک تھا کہ اسے ٹرین کے پہنچنے کا درست وقت نہیں بتایا جارہا، وہ رات کو ہی ریلوے اسٹیشن پہنچ گیا اور نگاہیں ریل کے اس ٹریک پر ٹکالیں جہاں سے بھٹو کے نواسے کی گاڑی کو آنا تھا، بلاول بھٹو کو باؤشکیل کا وہ رت جگا اور وہ انتظار سب دوسو روپے میں کتنا سستا مل گیا نا!
میں اس لڑکی کو جانتا ہوں، وہ اپنے حسن کے بارے میں اتنی حساس ہے کہ چہرے پہ دھوپ لگے تو اسے کالا ہوجانے کا خدشہ ہوجاتا ہے، مٹی لگے تو جلد خراب ہونے کا ڈر ہوتا ہے، وہ بھی اپنی سہیلیوں کے ساتھ خواتین کی بوگی میں موجود تھی، اس دن اس نے اپنی ہر نزاکت پر سمجھوتہ کرلیا تھا اور بلاول بھٹو نے یہ سمجھوتہ صرف دوسوروپے میں خریدا تھا!

چلیں یہ تو عام لوگ ہیں، میرے اور آپ جیسے لوگ جو دوسو روپے میں بلاول بھٹو کے لئے بک گئے، وہ بڑے لوگ جن کا کروفر دیکھنے لائق ہوتا ہے، وہ با اثر لوگ جو اپنی ناک پہ مکھی تک نہیں بیٹھنے دیتے، وہ بلاول بھٹو کے کاروان میں بری طرح رُل رہے تھے، اونچی ناک والے ان لوگوں کو غریبوں کے کاندھوں سے اچک اچک کر اونچا ہونا پڑرہا تھا تاکہ بلاول بھٹو کو پتہ لگ جائے کہ یہ بھی قافلہ عشاق کا حصہ ہیں، بلاول بھٹو نے دولال نوٹ گرا کر انہیں بھی کافی سستے میں خرید لیا۔
پاکستان میں کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن سے لاڑکانہ ریلوے اسٹیشن تک 26 اور 27 مارچ کو جو مناظر تاریخ کے اوراق نے محفوظ کیے، وہ دنیا کے کسی بھی لیڈر کی سب سے بڑی خواہش ہوسکتے ہیں، سرمایہ دار اربوں روپے خرچ کرکے یہ منظر کسی کینوس پہ پینٹ نہیں کرسکتے مگر بلاول بھٹو کو دیکھیں۔ دوسوروپے میں ہی یہ سب کرگئے۔
میں تو کہتا ہوں کہ بلاول بھٹو کو بٹھائیں، وہ گُر پوچھیں، اُس راز کو دریافت کریں کہ صرف دوسوروپے میں یہ سودا کیسے کھرا کیا، اسٹبلشمنٹ نے پہلے نواز شریف پہ اتنی بھاری سرمایہ کاری کی، پھر عمران خان کے لئے اربوں روپیہ پانی کی طرح بہایا گیا مگر وہ کام جو ان دوسو روپے نے کردیا ہے، وہ اربوں روپے نہ کرسکے!
اور ہاں! میرے دوسوروپے بلاول بھٹو زرداری پہ ادھار ہیں۔ کوئی ان سے ملے تو کہہ دے کہ میرا دوسوروپیہ مجھے چاہیے، مجھے زندگی گروی رکھنا ہے، دوسو روپے کے لئے اپنی جان آپ کے نام پر قربان کرنا ہے

فیس بک کمینٹ

بلاول بھٹو
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسقوط ڈھاکہ کے بعد جماعت اسلامی نے یحییٰ خان کو کیسے بچایا ؟ ۔۔ راؤ رشید
Next Article جنرل مشرف محب وطن ہے یا غدار ؟ حسنین رضوی
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

معیشت بمقابلہ سیاست : الیکشن کے معاملے پر بلاول اور آصف زرداری آمنے سامنے

ستمبر 10, 2023

”کٹھ پتلیاں تیار کرنے والے تجربات بندکریں “: بلاول بھٹو کی طرف سے 90 روز میں الیکشن کا مطالبہ

ستمبر 8, 2023

سید مجاہد علی کا تجزیہ : بلاول بھٹو زرداری بمقابلہ شہباز شریف، اصول جیتے گا یا خوشامد ؟

اگست 9, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ڈالر سستا ہونے کے باوجود کاروں موٹر سائیکلوں کی قیمتیں کم نہ ہو سکیں ستمبر 24, 2023
  • وسعت اللہ خان کا کالم : شیر اک واری فیر۔۔۔ ستمبر 24, 2023
  • جعلی انجیکشن سے ملتان اور صادق آباد میں بھی بینائی متاثر ہونے کے واقعات : تحقیقات شروع ستمبر 24, 2023
  • فلم ” قلی “ کی شوٹنگ میں غلط چھلانگ کی وجہ سے زخمی ہوا تھا : امیتابھ بچن ستمبر 24, 2023
  • رؤف کلاسراکاکالم:بجلی مہنگی کیسے ہوئی ؟…(14) ستمبر 24, 2023
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook Twitter YouTube
© 2023 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.