ملتان (عامر حسینی سے ) – بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی (بی زیڈ یو) ملتان کے سنڈیکیٹ اجلاس کے ایجنڈے میں وائس چانسلر ڈاکٹر زبیر اقبال کے لیے ایک نجی لگژری کلب کی ممبرشپ کی منظوری شامل کی گئی تھی، تاہم میڈیا رپورٹس میں اس معاملے کے سامنے آنے اور سوشل میڈیا پر شدید ردعمل کے بعد یہ آئٹم اجلاس کے ایجنڈے سے نکال دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سنڈیکیٹ کے اہم ارکان، جن میں ایم پی اے سید علی حیدر گیلانی، جسٹس سید شہباز علی رضوی اور دیگر ممبران شامل ہیں، نے بھی اس معاملے پر اعتراض اٹھایا اور ایجنڈے
سے خارج کرنے کا مطالبہ کیا۔ عوامی دباؤ اور سنڈیکیٹ ممبران کی مخالفت کے بعد وائس چانسلر نے خود اس آئٹم کو ایجنڈے سے نکالنے کا حکم دیا۔ اس واقعے کے بعد جامعہ میں مالی شفافیت اور فنڈز کے درست استعمال پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، جبکہ بی زیڈ یو انتظامیہ کی ترجیحات پر بھی تنقید کی جا رہی ہے۔
فیس بک کمینٹ