وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا بنائے گئے نگراں وزیراعلیٰ کو چلنے نہیں دیں گے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ الیکشن کمیشن عمران خان کے خلاف روز مقدمات بنا رہا ہے، ایسے میں اُس کی جانبداری پر سوالات اٹھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر چیف الیکشن کمشنر نے وزیراعلیٰ پنجاب کا تقرر کیا تو اُس کو چلنے نہیں دیں گے اور اس اقدام کے خلاف عدالت جائیں گے، ہم الیکشن کمیشن کی سوچ اور نیت سے بہت اچھی طرح واقف ہیں۔
بشکریہ ایکسپریس
فیس بک کمینٹ