Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, جنوری 18, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کراچی پولیس کا 100 سے زائد بچوں سے زیادتی کے ملزمان گرفتار کرنے کا دعویٰ
  • پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا اختصاریہ : فرید اللہ چودھری ، ذمہ دار صحافت اور فکری عمل کا استعارہ
  • خاران میں مسلح افراد نے تین بینک لوٹ لیے : تھانے پر حملہ ۔۔ 12 شدت پسند مقابلے میں مارے گئے : آئی ایس پی آر
  • ملالہ ہمارا فخر ہے : وجاہت مسعود کا کالم
  • معروف شاعر ، دانش ور ، براڈ کاسٹر منور جمیل قریشی کی چوتھی برسی خاموشی سے گزر گئی
  • توجہ کا باعث بنا عشرت فاطمہ کا پیغام :حقیقت کیا ہے ؟ ۔۔ ۔ نصرت جاوید کا کالم
  • بھارتی عدالت نے حریت رہنما آسیہ اندرابی کو مجرم قرار دے دیا
  • محسن نقوی: رومانوی شاعر اور ذاکر کی ہمہ جہت شخصیت : ڈاکٹر علی شاذف کا اختصاریہ
  • ٹال مٹول ختم ، ملتانی اب ٹال زون کو نہیں ٹال سکیں گے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • سعید مہدی کی گواہی : جب بھٹو نے ضیاء کے نام معافی نامہ لکھنے سے انکار کیا : حامد میر کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تازہ ترین»عطا ء الحق قاسمی کا کالم : سات ملکوں کے سات ’’کریکٹر‘‘ ایک ساتھ
تازہ ترین

عطا ء الحق قاسمی کا کالم : سات ملکوں کے سات ’’کریکٹر‘‘ ایک ساتھ

رضی الدین رضیاکتوبر 19, 202416 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

امریکہ بہت دفعہ گیا، ڈیڑھ دو برس امریکہ میں قیام بھی کیا لیکن جو مزا یُو ایس آئی ایس کے اس تعلیمی گروپ کا رکن بننے میں آیا وہ اس سے پہلے کبھی نہیں آیا۔ یہ دورہ چھ سات ملکوں کے ارکان پر مشتمل تھا۔ نہ صرف یہ کہ مختلف ملکوں کے ان دوستوں کے ساتھ چھ ہفتے گزارنے کا تجربہ ’’یونیک‘‘ تھا بلکہ ہمیں امریکہ کی اتنی ریاستوں کے شہروں میں لے جایا گیا کہ کوئی معروف شہر شاید ہی بچا ہو۔میرا یہ احساس ابھی تک برقرار ہے کہ امریکہ کے کسی مقامی شہری کو بھی شاید یہ سب دیکھنا نصیب نہ ہوا ہو۔ مگر اس دورے کے دوران پروفیشنلز کے جو لیکچر سننا پڑے ، جہاں ان سے امریکہ کے تعلیمی نظام سے بہت آگاہی ہوئی وہاں تھکاوٹ نے بھی مت مار دی\۔مگر میں آج کے کالم میں اپنے ان ’’کلاس فیلوز‘‘کی چند جھلکیاں دکھائوں گا جو تھکن اتارنے میں مدد دیتی تھیں۔ اب آپ ان سے باری باری ملیں۔ جیسا کہ میں نے آپ کو شروع میں بتایا کہ ہمارا گروپ مختلف ملکوں کے افراد پر مشتمل تھا ان میں یونانی قبرص کے کیریانی کا کوئی جواب نہیں تھا اس نے ہمارے اس سفر کو دلچسپ بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
یہ بہت دلچسپ شخص تھا۔ مجھے ’’قیس می‘‘ کہتا تھا اس کی انگریزی بہت کمزور تھی ایک دن مجھے کہنےلگا ’’قیس می‘‘ میں جب صبح اٹھتا ہوں تو تازہ دم ہونے کی وجہ سے میری انگریزی قدرے بہتر ہوتی ہے، دوپہر تک اس انگریزی میں لاغری پیدا ہوجاتی ہے اور شام کو یہ بالکل دم توڑ دیتی ہے، اور وہ صحیح کہتا تھا چنانچہ شام کے بعد میں اس کے ترجمان کے فرائض انجام دیتا تھا۔
فلپائن کا ماناروس ہر وقت کسی نہ کسی ’’پسوڑی‘‘ میں ہوتا تھا، چنانچہ جب تعلیمی سیشن میں شرکت کیلئے روانگی کی خاطر سب لوگ وین میں بیٹھ چکے ہوتے، وہ سب سے آخر میں گھبرایا گھبرایا سا نمودار ہوتا اور ہاتھ میں پکڑی ہوئی کوئی چیز اور برابر سے گزرتے ہوئے کسی شخص کو گراتا ہوا وین میں داخل ہوتا، اس کی ایک ادا جو سب کو بہت پسند تھی وہ یہ تھی کہ سیشن شروع ہوتے ہی وہ کرسی کے ساتھ ٹیک لگاتا اور سو جاتا، بلکہ تھوڑی دیر بعد ہلکے ہلکے خراٹے بھی لینے لگتا۔ ایک بڑی میز جس کے گرد صرف پندرہ بیس لوگ بیٹھے ہوں، ان میں سے ایک ’’برسرعام‘‘ سویا ہوا شخص جتنا نمایاں لگ سکتا تھا، اس کا اندازہ لگانا مشکل نہیں، لیکن سونے سے زیادہ ماناروس کا اصل کمال یہ تھا کہ قریباً 45منٹ کی گہری نیند کے بعد وہ نیم غنودگی کے عالم میں اپنا ہاتھ کھڑا کرتا اور کوئی سوال داغ دیتا۔
سوال کرنے والوں میں کولمبیا کے وکٹر کا بھی کوئی جواب نہیں تھا، یہ حلقہ ارباب ذوق کا کوئی پیشہ ور ’’بحثیا‘‘ لگتا تھا، اس کے چہرے پر چھوٹی چھوٹی داڑھی تھی، خاصا پڑھا لکھا آدمی تھا، اس کی شکل ڈاکٹر تحسین فراقی سے بہت ملتی تھی، مگر جب لوگ تین چار لیکچر سن کر تھک کر چور ہوتے ، اس وقت یہ ’’دستِ سوال‘‘ دراز کرتا اور تابڑ توڑ سوال کر کے سیشن کا ایک گھنٹہ مزید طویل کر دیتا، ایک روز کیریانی مجھ سے کہنے لگا ’’وجہ کوئی خاص نہیں، بس مشورہ ہے کہ جب وکٹر سوال کرنے لگے تم اس کے پائوں پر اپنے جوتے کی ایڑی کس کر مارو، تاکہ اس کے سوالوں سے نجات مل جائے!‘‘کویت کا احمد قلندر بہت خوبصورت عادات کا مالک تھا، مگر بہت ’’شائی‘‘ تھا چنانچہ زیادہ لوگوں کے سامنے کھل کر بات نہیں کرسکتا تھا، فینیکس کے میئر مسٹر ڈرنک وائر کی طرف سے دیئے گئے عصرانے میں ہم سب غیر ملکی مندوبین کو مائیک پر آکر اظہار خیال کرنا تھا، چنانچہ ہم قطار میں روسٹرم کے پاس کھڑے تھے اور باری باری مائیک پر جا کر اظہار خیال کرتے تھے، احمد قلندر میرے برابر میں کھڑا تھا اور جوں جوں اس کی باری قریب آرہی تھی اس کے ذہنی تنائو میں اضافہ ہوتا جارہا تھا حتیٰ کہ جب اس کا نام پکارا گیا تو وہ سیدھا منہ کے بل فرش پر گر گیا!
سوڈان کا ڈاکٹر عراقی ہر وقت اداس اداس رہتا تھا، بس اس کے چہرے پر رونق اس وقت آتی تھی، جب اس کے سامنے سفید فام کیرولین کا ذکر ہوتا تھا، اس وقت وہ ٹھنڈی آہ بھرتا اور کہتا تھا ’’کوئی ہے جو میرے جذبات اس تک پہنچائے‘‘۔ اردن کا محمد حلال شاہ انتہائی دلچسپ آدمی تھا، بہت بذلہ سنج، اس کے گیارہ بچے تھے جب کوئی اس سے پوچھتا کہ تم اردن میں کیا کرتے ہو، تو وہ اپنی ننھی منی سفید داڑھی کو کھجلاتے ہوئے کہتا ’’میں نے تمہیں بتایا نا کہ میرے گیارہ بچے ہیں‘‘۔
پیروکا الفانسو تصویریں کھینچنے کا شوقین تھا، بسا اوقات وہ خالی دیوار کی تصویریں بنانے میں مصروف رہتا۔قبرص کا حسین ہر وقت ڈالروں کا حساب کرتا رہتا کہ کتنے ڈالر خرچ ہوگئے اور کتنے مزید ابھی ملنے کی توقع ہے۔ڈنمارک کا پال صحیح معنوں میں ایک نستعلیق آدمی تھا، اس کا مزاج انتہائی شستہ ہوتا تھا۔ ڈنمارک کی بی بی بیٹن اس سے زیادہ نستعلیق تھی، عمر چالیس کے قریب، خوبصوررت دراز قد تیکھے نین نقش، مگر انتہائی ریزرو رہتی تھی، وہ جانتی تھی کہ مردوں سے عزت کس طرح کرائی جاتی ہے، چنانچہ ان چار ہفتوں میں کسی کو یہ جرات نہ ہوئی کہ اس کے بارے میں کوئی جعلی ’’کلیم‘‘ ہی داخل کرسکے۔
بس یہ وہ لوگ تھے اور یہ وہ فضا تھی جس میں چار ہفتے مختلف النوع مسائل کے باوجود بہت اچھی طرح گزرے اور ہاں کویت کا احمد قلندر اور ڈنمارک کا پال ہوٹل کے ’’سالم‘‘ کمرے میں رہے تھے، ڈنمارک کی بیٹن بھی کسی کے ساتھ کمرہ شیئر نہیں کرتی تھی۔
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

عطا ء الحق قاسمی کالم گردوپیش
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسہیل وڑائچ کا کالم : جھوٹ کے پاؤں؟
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ : حکومت کے حلق میں پھنسی 26ویں آئینی ترمیم
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

ملالہ ہمارا فخر ہے : وجاہت مسعود کا کالم

جنوری 17, 2026

آتش فشاں کے دہانے پر ایران ،رضا شاہ اور فرح دیبا کا تذکرہ : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم

جنوری 13, 2026

امریکہ نے دھمکی دی بے نظیر اس کے باوجود مقتل کی طرف چل دیں : نصرت جاوید کا کالم

جنوری 13, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کراچی پولیس کا 100 سے زائد بچوں سے زیادتی کے ملزمان گرفتار کرنے کا دعویٰ جنوری 17, 2026
  • پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا اختصاریہ : فرید اللہ چودھری ، ذمہ دار صحافت اور فکری عمل کا استعارہ جنوری 17, 2026
  • خاران میں مسلح افراد نے تین بینک لوٹ لیے : تھانے پر حملہ ۔۔ 12 شدت پسند مقابلے میں مارے گئے : آئی ایس پی آر جنوری 17, 2026
  • ملالہ ہمارا فخر ہے : وجاہت مسعود کا کالم جنوری 17, 2026
  • معروف شاعر ، دانش ور ، براڈ کاسٹر منور جمیل قریشی کی چوتھی برسی خاموشی سے گزر گئی جنوری 17, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.