Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جولائی 22, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پیٹرول کی قیمت طے کرنے میں آئل کمپنیوں کا کیا کردار رہا ؟ ۔۔ برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • ڈاکٹر وزیر آغا نقاد ،محقق ، شاعر ۔۔ ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے
  • ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ڈیزل 31 روپے، پیٹرول 5 روپے لیٹر مہنگا : روزانہ نئی قیمت مقرر کرنے کا اعلان
  • ملا کھد بدھ ، گرانی اور سانڈ کے میمنا بننے کی کہانی : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»عطا ء الحق قاسمی کا کالم : بدو بدی خوش رہنے والا شیخ ادریس!
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کا کالم : بدو بدی خوش رہنے والا شیخ ادریس!

ایڈیٹرجون 12, 20255 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میرے لئے کسی کو خوش دیکھنا ایک بہت مشکل کام ہے۔ چنانچہ مجھے جب کوئی شخص خوش نظر آتا ہے تو میرے دل پر چھریاں چلنے لگتی ہیں بلکہ مجھے تو وہ لوگ بھی زہر لگتے ہیں جو ساری عمر زندگی کے مشکل رستوں پر چلتے ہیں مگر ان کے دلوں میں زہر نہیں پلتا اور نہ وہ یہ زہر کسی اور کے دل میں پلتے دیکھنا چاہتے ہیں۔ چنانچہ وہ مایوس ہونے کی بجائے خود بھی بہتر مستقبل کے لئے کوشش کرتے رہتے ہیں اور دوسروں کو بھی مایوس نہیں ہونے دیتے۔ میرے نزدیک اس قسم کے لوگ جو ہر وقت خوش نظر آئیں اور ہر طرح کے حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں مجھے اپنے ذاتی دشمن لگتے ہیں کیونکہ جب مجھے زندگی میں کوئی خوشی نہیں ملی تو کسی اور کو یہ خوشی کیوں ملے؟۔ جب میں اپنے ہم عصروں کے خود سے آگے نکل جانے کی وجہ ان کی پبلک ریلیشن بتاتاہوں تو یہ کون ہوتے ہیں جو اپنی ناکامیوں کو کسی دوسرے کے کھاتے میں ڈالتے اور مایوس ہو کر بیٹھ جانے کی بجائے مسلسل اپنے اور دوسروں کے راستے کے کانٹے صاف کرنے میں لگے رہتے ہیں، کیا یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ وہ مجھ سے بہتر انسان ہیں؟ میں ایسا کبھی نہیں ہونے دوں گا۔
گزشتہ روز شیخ ادریس میرے پاس آیا تو حسب معمول وہ بہت خوش تھا یہ ان ہزاروں لاکھوں احمقوں میں سے ایک ہے جو بلاوجہ خوش رہتے ہیں۔ مجھے اس کا خوش رہنا کبھی سمجھ نہیں آیا کیونکہ نہ وہ کسی اونچے عہدے پر فائز ہے، نہ اس کے بڑے لوگوں سے تعلقات ہیں، نہ اس کا کوئی بینک بیلنس ہے بلکہ وہ اے جی آفس میں ایک معمولی سپرنٹنڈنٹ ہے اور اوپر سے یہ بدنصیب رشوت بھی نہیں لیتا۔ سو مجھ سے اس کا خوشی سے تمتماتا چہرہ دیکھا نہیں گیا۔ میں نے یہ فیصلہ کیا کہ آج میں اسے خون کے آنسو رلوا کر یہاں سے بھیجوں گا۔ چنانچہ میں نے اس کے بیٹھنے کا انتظار بھی نہیں کیا اور اس سے اس کی خوشی کی وجہ بھی جانے بغیر نہایت سنجیدگی سے پوچھا ’’شیخ ادریس! تم مر کیوں نہیں جاتے؟‘‘ میرے لہجے کی سنجیدگی اور سوال کی گھمبیرتا سے شیخ ادریس تھوڑی دیر کے لئے پریشان سا نظر آیا جس پر مجھے دلی خوشی ہوئی مگر پھر وہ سنبھل کر بولا ’’تم کیوں چاہتے ہو کہ میں مر جائوں۔‘‘ میں نے جواب دیا ’’کمال ہے تمہیں پتہ ہی نہیں کہ مرنے میں کتنے مزے ہیں۔‘‘ اس دوران شیخ ادریس ایک بار پھر اپنے ہشاش بشاش موڈ میں واپس آ چکا تھا، ہنس کر بولا ’’مجھے تو پتہ نہیں تم بتائو۔‘‘ میں نے کہا ’’یار تم جیسا آدمی جو معاشرے کے لئے بالکل غیر اہم ہے، مرنے کی صورت میں ایک دم اہم ہو جاتا ہے۔ خاندان والے، محلے والے، دفتر والے اور جان پہچان والے اس روز اس کا ذکر کرتے ہیں، اس کی موت کے حوالے سے اس کے چرچے ہوتے ہیں، لوگ ڈھونڈ ڈھونڈ کر اس کی اچھائیاں تلاش کرتے ہیں، کیا یہ معمولی بات ہے؟ جب تم مروگے تو لوگ تمہیں اپنے ہاتھوں سے نہلائیں گے، حالانکہ تم ساری عمر بنکاک جانے کی خواہش کرتے رہے مگر تمہاری وہ خواہش تمہاری غربت کی وجہ سے پوری نہیں ہوئی۔‘‘
میری اس بات سے شیخ کچھ حیران سا ہوا اور بولا ’’مجھے تمہاری بات سمجھ نہیں آئی، میں نے تو بنکاک جانے کی کبھی خواہش ہی نہیں کی، اور فرض کرو اگر کی بھی ہوتی تو اس کا دوسروں کے ہاتھوں نہلائے جانے سے کیا تعلق ہے؟ اس پر میں نے اسے جھاڑ پلائی اور کہا تم اپنے تعلقات کی کمی کو ہر بات میں کوئی تعلق تلاش کر کے اس کمی کو پورا کرنے کی کوشش نہ کیا کرو۔
دراصل کسی بات کا جواب نہ دینا ہو تو اس کا بہترین طریقہ یہی ہے کہ دوسروں کو دفاعی پوزیشن میں ڈال دو چنانچہ شیخ ادریس پر بھی یہ حربہ کارگر ہوا اور وہ اپنا سوال بھول کر بولا ’’اچھا چھوڑو تم مجھے مرنے کے کچھ مزید فائدے بتائو۔‘‘ اس بار اس کے لہجے سے مجھے اندازہ ہوا کہ وہ میری باتوں سے خوفزدہ یا پریشان نہیں ہے بلکہ وہ الٹا ان باتوں کو انجوائے کررہا ہے۔ چونکہ مجھ سے کسی کی خوشی دیکھی نہیں جاتی لہٰذا مجھے اس کے یوں مزے لینے کا دکھ ہوا۔ مگر میں نے ہمت نہ ہاری اور اسے مرنے پر قائل کرنے کے لئے کچھ مزید INCENTIVE دیتے ہوئے کہا ’’تمہیں اچھی طرح نہلانے دھلانے کے بعد تمہیں سفید رنگ کا زیرو میٹر سوٹ پہنایا جائے گا، یہ ون پیس سوٹ عربی اسٹائل کا ہو گا اور تم پر بہت جچے گا۔ پھر تمہارے اہل خانہ تمہارے سر ہانے بیٹھ جائیں گے اور تمہارا نام لے لے کر بین ڈالیں گے۔ سچ بتائو تمہیں زندگی میں کبھی اتنی اہمیت ملی ہے؟‘‘ ۔
اس نے ہنستے ہوئے جواب دیا نہیں؟ مجھے ایک بار پھر اس کی یہ ہنسی زہر لگی۔ مگر میں نے اپنا دل چھوٹا نہ کیا اور اسے مرنے پر آمادہ کرنے کے لئے اپنی کوشش جاری رکھتے ہوئے کہا ’’تمہیں اتنے سال سروس کرتے ہوئے ہو گئے ہیں لیکن تم اپنی بیٹیاں ہی بیاہتے رہے اپنے آرام کے لئے تم کار تو کیا ایک موٹر سائیکل بھی نہ خرید سکے۔‘‘ اس پر شیخ ادریس نے اثبات میں سر ہلایا تو میں نے کہا ’’لیکن جب تم مرو گے تو سواری تمہارے لئے کوئی پرابلم نہیں رہے گی، چار لوگ تمہاری چارپائی کو کاندھوں پر اٹھائے تمہیں خود میانی صاحب چھوڑکر آئیں گے بلکہ کئی معززین تمہاری چارپائی کو کاندھا بھی دیں گے۔ کیا تم نے اپنی زندگی میں کبھی اس عزت افزائی کا سوچا ہے؟‘‘۔ (جاری ہے)
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

بدو بدی عطا ء الحق قاسمی کالم
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleائیر انڈیا کا مسافر طیارہ احمد آباد میں گرکر تباہ، 100 سے زائد افراد ہلاک
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ : سفارتی محاذ پر پاکستان کے لیے پیدا ہونے والے امکانات
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پیٹرول کی قیمت طے کرنے میں آئل کمپنیوں کا کیا کردار رہا ؟ ۔۔ برملا / نصرت جاوید کا کالم

جولائی 22, 2026

ڈاکٹر وزیر آغا نقاد ،محقق ، شاعر ۔۔ ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری

جولائی 21, 2026

پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم

جولائی 19, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پیٹرول کی قیمت طے کرنے میں آئل کمپنیوں کا کیا کردار رہا ؟ ۔۔ برملا / نصرت جاوید کا کالم جولائی 22, 2026
  • ڈاکٹر وزیر آغا نقاد ،محقق ، شاعر ۔۔ ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری جولائی 21, 2026
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے جولائی 20, 2026
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم جولائی 19, 2026
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.