Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, فروری 10, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • اسیں لہور سجائیے : وجاہت مسعود کا کالم
  • تہران : انسانی حقوق کی نوبل انعام یافتہ کارکن نرگس محمدی کو مزید ساڑھے سات سال قید کی سزا
  • ناصر ملک ایک ہمہ جہت شاعر و ادیب : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا بلاگ
  • گزران: ایک حسّاس روح کی سرگزشت : محمد عمران کا کتاب کالم
  • ندیم الرحمان : خدا کا دوست خدا کے حوالے :رضی الدین رضی کا اختصاریہ
  • ڈاکٹر علی شاذف کا کالم : خوفزدہ بہار اور ہارا ہوا حوصلہ
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا کل بسنت کی اپنی تمام مصروفیات منسوخ کرنے کا اعلان
  • اسلام آباد: امام بارگاہ میں خودکش دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 31 ہوگئی، 169 زخمی
  • لاہور کی بسنت نے ملتان میں پتنگوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچا دیں : فی پتنگ ریٹ 1000 روپے
  • لندن: بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی طبیعت انتہائی ناساز، اتوار سے ہسپتال میں زیرِ علاج
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»غریدہ فاروقی»غریدہ فاروقی کا کالم : کون بچائے گا پاکستان؟
غریدہ فاروقی

غریدہ فاروقی کا کالم : کون بچائے گا پاکستان؟

ایڈیٹرنومبر 7, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Gharida-Farooqi news girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

سابق وزیراعظم پاکستان اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان گذشتہ دنوں قاتلانہ حملے میں اس وقت زخمی ہوئے جب وہ لانگ مارچ کی قیادت کر رہے تھے۔حملے میں فائرنگ سے ایک کارکن ہلاک اور 14 زخمی ہوئے، جن میں پارٹی کے سینیئر رہنما سینیٹر فیصل جاوید سمیت دیگر شامل تھے۔
واقعے کے فوراً بعد عمران خان کو ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے معلوم ہوا کہ گولی ان کی ٹانگ میں لگی ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔جائے وقوع سے ایک شخص کو گرفتار بھی کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم سے ایک نائن ایم ایم پستول اور دو خالی میگزین برآمد ہوئے۔ اس گرفتاری کے فوراً بعد ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں گرفتار شخص پولیس کی حراست میں اعتراف جرم کر رہا ہے اور اس کا کہنا تھا کہ میں نے عمران خان پر اس لیے حملہ کیا کیوں کہ وہ لوگوں کو گمراہ کر رہے تھے۔
’ان کے ریلیوں میں ناچ گانے سے لوگوں کو عبادت میں مشکل پیش آتی ہے، اس لیے میں نے سوچ لیا تھا کہ ان کو مارنا ہے۔‘لیکن تحریک انصاف کے رہنماؤں نے اس بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ پوری منصوبہ بندی سے بنایا گیا ایک قاتلانہ حملہ تھا، جس کا ہدف عمران خان تھے۔
پی ٹی آئی نے حملے کی ذمہ داری وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور ایک فوجی افسر پر ڈال دی۔ واقعے کی خبر ملتے ہی ملک بھر میں تحریک انصاف کے کارکن سڑکوں پر نکل آئے۔
ان احتجاجی مظاہروں کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں میں شدید غم و غصہ پایا گیا۔ مظاہرین نے کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک بھر میں جلاؤ گھیراؤ سمیت پولیس پر پتھراؤ بھی کیا۔اس واقعے کی سب سے افسوس ناک بات یہ تھی کہ اس میں ملکی اداروں کے خلاف قابل مذمت اقدامات کیے گئے اور سوشل میڈیا پر چلائے گئے ٹریندز میں بھی افواج پاکستان کی شدید تضحیک کی گئی۔
اس واقعے کے 24 گھنٹے سے زائد گزرنے کے باوجود اب تک ایف آئی آر بھی نہیں کاٹی گئی۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی آر کاٹنے کے معاملے پر عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی میں اختلاف ہے۔
عمران خان نے واقعے کے بعد پہلی بار جمعے کو لاہور میں شوکت خانم ہسپتال میں قوم سے خطاب کیا اور کہا کہ ’بند کمروں میں مجھے مروانے کا فیصلہ کیا گیا۔ چار لوگوں نے یہ فیصلہ کیا، جس کی ویڈیو بنوا کر میں نے باہر رکھی ہے۔‘
بقول عمران خان: ’حکومت میں ساڑھے تین سال رہا، اداروں اور ایجنسیز میں سب کو جانتا ہوں، وہ بتا دیتے ہیں۔‘ان کا کہنا تھا کہ سلمان تاثیر کی طرح ان کے قتل کی سازش کی گئی، عمران نے دین کی توہین کی ہے۔ ’اس کے بعد پلان یہ بنایا گیا تھا کہ دینی انتہا پسند نے عمران خان کو قتل کر دیا۔ وہ یہ پلان تھا جو میں نے 24 ستمبر کو جلسے میں بتایا۔‘جبکہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ یہ مذہبی انتہاپسندی کا کیس ہے اور اس میں کسی منصوبہ بندی کا عنصر نہیں ہے۔
عمران خان پر اس حملے کے بعد پہلے سے سیاسی اور عدم استحکام کے شکار ملک میں سیاسی اور سماجی کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔عمران خان پر حملہ انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے لیکن حملے کے بعد پی ٹی آئی قیادت اور کارکنوں نے ردعمل میں جس طرح مسلح افواج اور اداروں کے خلاف بیانات دیے، اس سے ملک میں انتشار بڑھنے کا خطرہ ہے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے اس واقعے کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا گیا۔ اس احتجاج کی آڑ میں ملک بھر میں انتہائی دلخراش مظاہرے دیکھنے کو ملے۔ ان مظاہروں میں قومی اداروں کے خلاف نعرہ بازی سمیت توڑ پھور، جلاؤ گھیراؤ اور پولیس پر پتھراؤ بھی کیا گیا۔ پشاور میں مظاہرین نے تو پاکستانی فوج کے افسران کی رہائیش کا محاصرہ تک کیا۔
ان واقعات سے عمران خان اور ان کی جماعت کیا پیغام دینا چاہتے ہیں؟ کیا وہ اپنے اقتدار کے لیے ملک کو خانہ جنگی کی بھینٹ چڑھانا چاہتے ہیں؟ آج سے صرف چند مہینے پہلے یہی ادارے عمران خان کی آنکھوں کا تارہ بنے ہوئے تھے تو آج ایسا کیا ہوا کہ ان ہی کے خلاف اتنی نفرت پھیلائی جارہی ہے؟ کیا ایک شخص کی انا پورے ملک کے باسیوں کی زندگیوں سے زیادہ بڑی ہے؟
اسی طرح اگر دیکھا جائے تو حالیہ کچھ عرصے میں پاکستان میں سیاسی عدم برداشت میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا ہے اور اس میں شدت عمران خان کی حکومت جانے کے بعد دیکھی گئی۔
ملک کو اس نہج تک پہنچانے میں بظاہر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور ان کے بیانیے کا بڑا ہاتھ ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ عمران خان ملکی تاریخ کے مقبول ترین لیڈروں میں شمار ہوتے ہیں۔
ان کے پیروکاروں میں اکثریت نوجوانوں کی ہے اور یہ نوجوان عمر کے ایسے حصے میں ہیں جہاں وہ بغیر کسی نتیجے کے، سوچے سمجھے بغیر جذبات میں جائز و ناجائز کی پرواہ کیے بنا ہر کام کر گزرتے ہیں۔ایسے میں عمران خان جیسے رہنما پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ایسے نوجوانوں کی حمایت کو ملکی ترقی میں شامل کرنے کے لیے مثبت اقدام کریں، لیکن افسوس کہ انہوں نے اپنے سیاسی عزائم کے لیے ان معصوم نوجوانوں کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا ہے۔
جب سے عمران خان کو بطور وزیراعظم عدم اعتماد کے جمہوری عمل سے برطرف کیا گیا ہے تب سے وہ مسلسل من گھڑت اور حقائق سے خالی کہانیوں کی بنیاد پر لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں جس سے ملک میں پولرائزیشن مزید بڑھ رہی ہے اور اداروں کے خلاف لوگوں میں نفرت بھی پروان چڑھی ہے۔
پہلے امریکی سائفر کا معاملہ، جس میں وہ آج تک کوئی ثبوت فراہم نہیں کر پائے۔ اس کے بعد آڈیو لیکس میں انکشاف ہوا کہ عمران خان کی پارٹی کے رہنما صرف اپنی ضد اور انا کی خاطر ملک کو نقصان پہنچانے تک سے گریز نہیں کر رہے ہیں اور اب اس واقعے کی آڑ میں ملکی اداروں کے خلاف نفرت انگیز بیانیہ بنایا جا رہا ہے۔
اب خدارا ہمیں ہوش کے ناخن لینے چاہییں، کہیں ایسا نہ ہو کہ بہت دیر ہو جائے اور ملک میں کوئی نیا سانحہ درپیش آجائے۔ سب مل کر حالات کے حل کے لیے بات چیت کریں اور ملک کو مزید انتشار سے بچائیں۔
(بشکریہ : انڈپینڈنٹ اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#ghareedafarooqi #girdopesh #imran khan attack #imran khan firing #wazirabad عمران حملہ وزیر آباد
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعمران خان پر حملہ: اگر 24 گھنٹے میں ایف آئی ار درج نہ ہوئی تو از خود نوٹس لیں گے: سپریم کورٹ
Next Article لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل : لاہور راول پنڈی سمیت ملک بھر میں جلاؤ گھیراؤ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

"عشق آباد سے اشک آباد” درد کی داستان : محمد عمران کا کتاب کالم

جنوری 22, 2026

توشہ خانہ ٹو کیس : عمران خان اور ان کی اہلیہ کو 17 برس قید کی سزا

دسمبر 20, 2025

کیا ستائیسویں آئینی ترمیم سے صوبائی خود مختاری مجروح ہو گی ؟ شہزاد عمران خان کا تجزیہ

نومبر 3, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • اسیں لہور سجائیے : وجاہت مسعود کا کالم فروری 9, 2026
  • تہران : انسانی حقوق کی نوبل انعام یافتہ کارکن نرگس محمدی کو مزید ساڑھے سات سال قید کی سزا فروری 9, 2026
  • ناصر ملک ایک ہمہ جہت شاعر و ادیب : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا بلاگ فروری 8, 2026
  • گزران: ایک حسّاس روح کی سرگزشت : محمد عمران کا کتاب کالم فروری 8, 2026
  • ندیم الرحمان : خدا کا دوست خدا کے حوالے :رضی الدین رضی کا اختصاریہ فروری 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.