Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, دسمبر 8, 2025
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تحریک انصاف کا جواب بھی مایوس کن رہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عمران خان جیلر ہے یا قیدی؟۔۔ وسعت اللہ خان کا کالم
  • بیجنگ کی محبت میں ۔۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ( پہلا حصہ )
  • خان آئے گا ؟ : عطاءالحق قاسمی کا کالم
  • بھارتی ریاست گوا کے نائٹ کلب میں آتشزدگی، 23 افراد ہلاک
  • اسلام آباد میں دو لڑکیوں کا قاتل رہا ۔۔طاقت اور دولت جیت گئی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • صوبائی عصبیت قومی وحدت کے لیے خطرے کی گھنٹی : نوجوان مایوس کیوں ہیں ؟ شہزاد عمران خان کا تجزیہ
  • پاکستان اور افغان طالبان کے ایک دوسرے پرحملے کرنے کے الزامات
  • پیاس کے بحران سے دوچار ایران : وسعت اللہ خان کا کالم
  • نیا دور ، لفافہ صحافی اور چمچہ کوچوان : سہیل وڑائچ کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اختصاریئے»رضی الدین رضی کا اختصاریہ :سال 2020 ء اور کرونا میں رائج ہونے والی زبان
اختصاریئے

رضی الدین رضی کا اختصاریہ :سال 2020 ء اور کرونا میں رائج ہونے والی زبان

رضی الدین رضیدسمبر 15, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
articles. columns and poetry of razi ud din razi at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

سال 2020 اب آخری سانسیں لے رہا ہے ۔ یہ سال سیاسی ہنگامہ خیزیوں کے حوالے سے تو ہر سال کی طرح بہت مالا مال تھا ۔ عالمی سطح پر بھی اور داخلی حوالے سے بھی اس سال کے ساتھ بہت سی یادیں وابستہ رہیں اور یہ سب کچھ تاریخ کا حصہ بن چکا ہے ۔لیکن اس برس کو کورونا وائرس کے نتیجے میں رائج ہونے والی زبان ، اصطلاحات اور معمولات کے تناظر میں بھی ہمیشہ یاد رکھا جائے گا کہ اس برس کے دوران وہ سب کچھ رونما ہوا جو اس سے پہلے کبھی نہ ہوا تھا ۔
کورونا ، کرونا، کووڈ اور کووڈ 19 وہ لفظ ہیں جو اس دنیا نے اس سے پہلے نہیں سنے تھے ۔ گزشتہ برس کے دوران یہ لفظ شاعری ، گیتوں اور ادب کی دیگر اصناف کا بھی حصہ بن گئے اور اس سال کے دوران لغت اور سماج کا حصہ بننے والے باقی سب لفظ اور معمولات بھی انہی لفظوں کی دین ہیں ۔
قرنطینہ یا کورنٹائن نئے لفظ تو نہیں لیکن ان کا بھر پور استعمال اسی برس کے دوران ہوا ۔ اسی طرح سماجی فاصلہ یا سوشل ڈسٹینسنگ ،ماسک ، سینیٹائزر ہر زبان میں‌عام بول چال کا حصہ بنے ، ،وینٹیلیٹر، وینٹ اور آکسیجن جیسے لفظوں کا بے تحاشہ استعمال بھی دنیا نے اس سے پہلے نہیں دیکھا تھا ڈاکٹرز فرنٹ لائن واریئرز ، امیونٹی ، امیون سسٹم ، مدافعتی نظام ، آئیسولیشن ، سماجی تنہائی ٹیلی میڈیسن ، آن لائن ڈاکٹرز، دستانے ، حفاظتی کٹ کرونا وارڈ کے لفظ طب کے میدان میں بہت زیادہ استعمال ہوئے ۔لاک ڈاؤن پہلی بار کشمیر کے تناظر میں استعمال ہوا تھا لیکن اس کی شدت اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے مسائل سے دنیا اسی برس کے دوران آگاہ ہوئی ۔ پھر سمارٹ لاک ڈاؤن کا لفظ بھی روز مرہ کی گفتگو کا حصہ بن گیا ۔ نوگوایریاز کا لفظ پہلے مخصوص علاقوں یا خطوں میں سننے کو ملتا تھا اس برس یہ بھی تواتر سے دنیا بھر میں استعمال ہونے والا لفظ رہا ۔ نمازوں ،جنازوں اور شادیوں میں عدم شرکت ، خانہ کعبہ سمیت بہت سے مقدس مقامات کی بندش ، تماشائیوں کے بغیر اور ایک دوسرے کو چھوئے بغیر کھیلے جانے والے میچ بھی ہم نے پہلی بار دیکھے ۔
معمول کے اجتماعات ختم ہوئے تو آن لائن مشاعروں ،ویبینار، زوم اور وڈیو لنک کا استعمال عام ہوا ۔ ورک فرام ہوم، آن لائن کلاسز آن لائن لیکچرز ،ہوم ڈیلیوری ، اور اسی تناظر میں‌آن لائین بینکنگ ، آن لائن پیمنٹ اور ای کامرس جیسے لفظ رائج ہوئے ۔ یہ تو سرسری جائزہ ہے اور ہم نے فوری طور پر یاد آنے والے وہ لفظ یہاں درج کر دئےہیں جو اردو زبان اور ہماری دیگر قومی زبانوں کا حصہ بن چکے ہیں ۔ دنیا کی دیگر زبانوں اور علاقوں میں جانے ایسے کتنے ہی لفظ ہوں گے ‌جو رواں برس کے دوران لغت اور زندگی کا حصہ بنے ۔آئیے دعا کرتے ہیں کہ اگلا برس نئے لفظ تو ہمارے لئے لائے لیکن وہ موت کا نہیں زندگی کا پیغام دینے والے لفظ ہوں ۔

( بشکریہ : سب نیوز ۔ اسلام آباد )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

زبان کورونا وائرس
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاستعفوں کی سیاست نتیجہ خیز ثابت ہوگی ؟: مکالمہ / سلمان عابد
Next Article پندرہ دسمبر 1977 ء : جب مدثر نذر نے سست ترین سنچری کا ریکارڈ بنایا ۔۔ عبدالرشید شکور
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

پاکستان میں کورونا پھر اسپیڈ پکڑنے لگا، مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے تجاوز

نومبر 11, 2025

ایم ایل ون منصوبے میں تاخیر، لاگت دگنی سے بھی زیادہ ہوگئی

جون 14, 2023

ملیکہ بخاری نے بھی تحریک انصاف چھوڑ دی: ذرائع

مئی 25, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تحریک انصاف کا جواب بھی مایوس کن رہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ دسمبر 8, 2025
  • عمران خان جیلر ہے یا قیدی؟۔۔ وسعت اللہ خان کا کالم دسمبر 8, 2025
  • بیجنگ کی محبت میں ۔۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ( پہلا حصہ ) دسمبر 7, 2025
  • خان آئے گا ؟ : عطاءالحق قاسمی کا کالم دسمبر 7, 2025
  • بھارتی ریاست گوا کے نائٹ کلب میں آتشزدگی، 23 افراد ہلاک دسمبر 7, 2025
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2025 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.