Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جون 2, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
  • اک اور ’ پنکی‘ کا سامنا تھا : مظہر عباس کا کالم
  • نومید ہم مباش کہ رندان بادہ نوش : وجاہت مسعود کا کالم
  • خانیوال میں غیر فطری جنسی عمل کے نتیجے میں خاتون کی موت، شوہر گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ڈاکٹر اختر شمار»سخت سکیورٹی میں کرکٹ میچ اور عوام کی پریشانی۔۔ڈاکٹراختر شمار
ڈاکٹر اختر شمار

سخت سکیورٹی میں کرکٹ میچ اور عوام کی پریشانی۔۔ڈاکٹراختر شمار

ایڈیٹراکتوبر 13, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
akhtar shumar column
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ایک صاحب گاڑی میں جارہے تھے۔ چوک کے ٹریفک اشارے پر گاڑی رُ کی تو تیزی سے ایک چندہ مانگنے والے نے ان صاحب سے درخواست کی اور بولا:
”پاکستانی کرکٹ ٹیم جو ورلڈ کپ میچ کھیلنے گئی تھی اسے اغوا کرلیا گیا ہے اور اغوا کرنے والوں نے دس کروڑ روپیہ کا تقاضا کیا ہے۔ اگر ہم نے پیسہ نہ دیا تو اس صورت میں اغوا کنندگان ہماری کرکٹ ٹیم پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادیں گے۔“
گاڑی والے صاحب یہ سن کر پریشان ہوئے، جیب میں ہاتھ ڈال کر پرس نکالا اور چندہ مانگنے والے سے پوچھا!”عام طورپر لوگ کتنا چندہ دے رہے ہیں ؟؟
چندہ مانگنے والے نے جواب دیا :


”ابھی تک تو سبھی لوگ دو لیٹر پیٹرول ہی دے رہے ہیں۔ “
اس لطیفے کا ہماری موجودہ ٹیم سے کوئی تعلق نہیں یہ تو شاید پرانی کسی شکست پر گھڑا جانے والا گھسا پٹا لطیفہ ہے۔ ورنہ ہمارے ہاں عوام کو ہار جیت سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ہم تو بھارت سے کرکٹ میچ ہارکر آئیں تو کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا جاتا ہے۔ سرکاری ضیافتیں کی جاتی ہیں ایک بار تو سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے شاید فی کس کھلاڑی پانچ لاکھ روپے بھی تقسیم کیے تھے۔ ہم نے تو اپنی شکست کے لیے بھی ترانے بنالیے ہیں۔
تم جیتو یا ہارو ہمیں تم سے پیار ہے


کسی بھی شکست پر چاہے وہ بھارت ہی سے کیوں نہ ہو، ہم نے کبھی کوئی انکوائری کرکے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو ٹیم سے ڈراپ تک نہیں کیا۔ ہمارے موجودہ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کے کیریئر کو دیکھ لیں اسے عوام الناس ”ٹھک ٹھک“ کے نام سے یاد کرتے ہیں۔ ان کی کرکٹ کے لیے کیا کارکردگی ہے ٹیسٹ میچ میں شاید یہ چل جاتے ہوں، ورنہ ان کے ماتھے پر ”ون ڈے“ کرکٹ کی شکستوں کے کئی داغ ہیں۔ اب ایسے کھلاڑی کو ہیڈ کوچ بناکر آپ کس کامیابی کی توقع کرسکتے ہیں ؟…. کرکٹ ہمارا موضوع نہیں رہا ۔ سری لنکا کرکٹ ٹیم کے دورے پر لگ ایسا رہا تھا کہ بڑی منتوں ترلوں کے بعد سری لنکا کو دورے پر آمادہ کیا گیا کہ اس سے قبل سری لنکن ٹیم پر لاہور میں حملہ ہوا تھا اور یہاں عالمی کرکٹ کے میچ بند ہوگئے تھے۔


ہمیں یہاں کرکٹ کی رونقیں بحال ضرور کرنی چاہئیں مگر جن شرائط پر یہ بحالی ہورہی ہے وہ قابل تحسین نہیں ہیں۔ اتنی سخت سکیورٹی اور پہرے میں کرکٹ میچ تو ہم نے کرالیا ہے مگر لاہور میں عوام کا جینا دوبھر ہوگیا ہے۔ لاہور کاٹریفک ہماری پولیس سے ویسے ہی نہیں سنبھالا جاتا اوپر سے قذافی اسٹیڈیم کے اردگرد کی تمام سڑکیں بند کردی جاتی ہیں۔ یہی نہیں ان سڑکوں کا ٹریفک دیگر سڑکوں اور چھوٹی چھوٹی گلیوں میں ”بے لگام “ چھوڑ دیا جاتا۔ کہیں کوئی مناسب متبادل راستہ اوررہنمائی نہیں ملتی۔ سوسارا سارا دن عوام گاڑیوں کی طویل قطاروں میں شدید کرب اور ڈپریشن کا شکار ہوتے ہیں۔ کیا یہ تفریح ہے ؟ کیا کسی اور کھیل کو بھی اتنی سنجیدگی سے لیا جاتا ہے؟ سکیورٹی کے مسائل حل کرنے کے لیے ہر اسٹیڈیم کے اندر ہی اعلیٰ پائے کے گیسٹ ہاؤس یا ہوٹل بنا دیئے جائیں تاکہ یہ فائیو سٹار ہوٹلوں سے کھیل کے میدان تک آنے جانے کے مسائل ختم ہوں۔


عوام کو سری لنکن ٹیم کی جیت پر دلبرداشتہ نہیں ہونا چاہیے کہ ان کی جیت ان کی رینکنگ کے لیے ضروری تھی اور ہمیں یہاں عالمی کرکٹ کی بحالی درکار ہے۔ شاید انہی شرائط پر یہ میچ منعقد ہورہے ہیں۔ عوام کا کھلاڑیوں پر غصہ اپنی جگہ مگر کرکٹ کا شعبہ بھی اسی بحرانی دور سے گزر رہا ہے۔ ویسے اگر کرکٹ کے ہیرو وزیراعظم کے دور میں بھی کرکٹ روبہ زوال ہو تو پھر اسے بھی قیامت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی سمجھا جائے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔
(بشکریہ: روزنامہ نئی بات)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

سری لنکا قذافی اسٹیڈیم کرکٹ مصباح الحق
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleحلال اور حرام دھرنا۔/۔وسعت اللہ خان
Next Article ’’ہراموش اور نانگا پربت کے جنگل روتے ہیں‘‘۔۔ہزار داستان/مستنصر حسین تارڑ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار

مئی 1, 2026

جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم

اپریل 28, 2026

وزیر اعلیٰ پنجاب کے بارے میں سوال کی قیمت دو کروڑ روپے؟ ۔۔۔ سید مجاہد علی

اپریل 1, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی جون 1, 2026
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی جون 1, 2026
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 1, 2026
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا مئی 31, 2026
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار مئی 31, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.