Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جولائی 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے
  • ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ڈیزل 31 روپے، پیٹرول 5 روپے لیٹر مہنگا : روزانہ نئی قیمت مقرر کرنے کا اعلان
  • ملا کھد بدھ ، گرانی اور سانڈ کے میمنا بننے کی کہانی : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • محسن نقوی کا اگلا سٹیشن وزارتِ خارجہ؟ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • ملاّؤں کے سامنے بے بس پاکستانی ریاست : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»کتاب کلچر….اور ہم۔۔ڈاکٹراختر شمار
لکھاری

کتاب کلچر….اور ہم۔۔ڈاکٹراختر شمار

ایڈیٹرجنوری 24, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
akhtar shumar column
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

علامہ محمد اقبالؒ نے کہا تھا:
محو حیرت ہوں کہ دنیا کیا سے کیا ہو جائے گی
واقعتاً جوں جوں سائنسی ترقی ہو رہی ہے، انسان بھی ایک مشین بن کر رہ گیا ہے، ایک زمانے میں لوگ دور دور رہتے ہوئے ایک دوسرے سے خطوط کے ذریعے منسلک ہوا کرتے تھے۔ مہینوں بعد کوئی خط آتا تو لوگ اپنے پیاروں کی لکھی تحریر کو آنکھوں سے لگاتے تھے، خط کی خوشبو تو جاں، دل معطر کرتے تھے، پہروں ڈاکیے کی راہ دیکھی جاتی چٹھی کے لئے، مگر اب خط کی جگہ موبائل انٹرنیٹ اور سکائیپ نے لے لی، یوں بظاہر فاصلے تو کم ہو گئے اور دور رہنے والے قریب آئے مگر وہ جو قریب اور آس پاس کے لوگ تھے۔ وہ ایک دوسرے سے دور ہوتے جاتے ہیں ایک ہی کمرے میں ایک خاندان کے لوگ بیٹھے ہوئے موبائلوں پر مصروف ہیں اور اردگرد سے قدرے بے نیاز ہونے لگے ہیں، سوشل میڈیا کے بازار میں ہم رات دن خود سے غافل ہوتے جاتے ہیں، مائیں اپنے گھر میں بیٹھے ہوئے بچوں کو بھی موبائل میسج کے ذریعے بلاتی ہیں کہ بیٹا آ جاؤ کھانا تیار ہے، اپنے کمرے سے نکل آؤ۔
نئی نسل تو چوبیس گھنٹے موبائل یا کمپیوٹر سکرین سے چپک کر رہ گئی ہے ان کے کھانے پینے کے اوقات نہیں رہے، رات گئے وہ باہر سے آن لائن کھانا منگواتے ہیں صبح تاخیر سے جاتے ہیں، گویا ناشتہ اول تو سکول کالج کیفے میں جا کرتے ہیں یا اگر چھٹی ہو تو گیارہ بجے سے ایک بجے تک وہ ناشتہ کرتے ہیں لنچ کی باری مغرب تک آتی ہے اور پھر رات گئے ڈنر….
کمپیوٹر موبائل نے اعصاب شکن کر دیئے ہیں اب کتابیں بھی آن لائن پڑھی جاتی ہیں ریسرچ کے لئے گوگل کا سہارا لیا جاتا ہے، جب سماج سے کتاب کے قاری نایاب ہو رہے ہوں تو ادبی رسائل جرائد اور اخبارات کون پڑھے گا؟ کتاب کو ہاتھ میں لے کر پڑھنے والی شاید یہ آخری نسل ہو۔
ادب بھی ڈیجیٹل ہوا چاہتا ہے اب لوگ شاعری افسانے پڑھنے کی بجائے سکرین پر دیکھنے سننے کے عادی ہو رہے ہیں، بس چند لوگ ہیں جو کتابیں خریدتے ہیں، رسائل جرائد پڑھتے ہیں، باقی نئی نسل کے پاس وقت ہی نہیں ہے۔ یہ ساری باتیں اس لئے یاد آ گئیں کہ دو تین رسائل اکٹھے موصول ہوئے خوشی ہوئی کبھی ہم بھی ادبی اخبار اور پھر ادبی جریدہ شائع کرتے تھے مگر اب ادبی جرائد پڑھنے والے بھی فیس بک اور وٹس ایپ پر آ گئے ہیں سو ہم نے تو گزشتہ برس رسالہ بند کر دیا تھا، لائق تحسین ہیں وہ دوست جو یہ خسارے کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں…. ادب لطیف تیسطیر ادبیات، بیاض، الحمرائ، تخلیق، فانوس، ادب دوست، مکالمہ ماہ نو، الزبیر، مخزن، نوادر، نقاط الماس، پیلھوں چہار سو رنگ ادب اور کئی دیگر ادبی جرائد کا دم غنیمت ہے۔
بعض یونیورسٹیوں کے تحقیقی مجلّے سال میں ایک بار یا دوبار شائع ہوتے ہیں، مگر ان کے پڑھنے والے بھی محض پروفیسر یا اہل قلم ہیں، خیر بات رسائل کی ہو رہی تھی تازہ الحمرا میں اس بار ممتاز شاعر جمیل یوسف کا گوشہ شائع کیا گیا ہے، علاوہ ازیں تحقیقی و تنقیدی مضامین اور ادبی نگارشات بھی شامل ہیں، اس پرچے میں منیر نیازی کے حوالے سے عمران بابر جمیل کا دلچسپ مضمون بھی شامل ہے۔ منیر نیازی ہمارے اردو اور پنجابی کے اچھوتے شاعر تھے ان کی شاعری کے علاوہ باتیں اور چٹکلے بھی ہماری یادوں کا اثاثہ ہیں، کچھ واقعات عمران بابر جمیل نے بیان کیئے، منیر نیازی نے لڑکپن میں نیوی میں ملازمت کی تھی، عمران بابر جمیل نے نیول اکیڈمی کے ایک مشاعرے کا تذکرہ کیا جس کی صدارت منیر نیازی نے کی تھی آخر میں انہوں نے نیول چیف کی موجودگی میں مختصرخطاب بھی کیا اور کہا: ”نیول چیف صاحب سے آپ سب کی موجودگی میں یہ گزارش کرتا ہوں کہ میرا نام فوجی بھگوڑوں کی لسٹ سے نکال دیا جائے اس انکشاف پر نیوی کے جوان اور آفیسر سب حیران رہ گئے۔ منیر نیازی نے بتایا کہ میٹرک کے بعد وہ نیوی میں بھرتی ہوئے تھے مگر دل نہ لگنے کے سبب وہ بھاگ آئے تھے، وہ یہ انکشاف سرعام کر رہے تھے جہاں وہ ایک مہمان کی حیثیت سے مدعو تھے…. اب ایسے لوگ کم رہ گئے ہیں جو اپنے بارے میں پورا سچ بولنے کی جرات رکھتے ہوں، شاہد علی خان کے الحمرا کی خوبی یہ بھی ہے کہ وہ تواتر کے ساتھ ہر ماہ اپنے قارئین تک پہنچ جاتا ہے اور ہم میں سے زیادہ ایسے بھی ہیں جو رسالہ وصول کر کے اطلاع تک نہیں دیتے، رسالہ کیا اب تو آپ خاصا ڈاک خرچ کر کے اپنی کتاب کسی شاعر ادیب کو ارسال کریں تو اس کی رسید بھی بمشکل ہی ملتی ہے، اس کے لئے بھی ہم فیس بک پر رسالے یا کتاب کی تصویر پوسٹ کر دیتے ہیں ایسا کرنے والے بھی ہاتھ کی انگلیوں پر گنے جا سکتے ہیں۔
حال ہی میں نوجوان شاعر طارق اسد کا شعری مجموعہ ”گم شدہ خاک“ شائع ہوا ہے، طارق نے اپنے لہجے میں نکھار پیدا کیا ہے، وہ شہرت کے پیچھے بھاگنے کی بجائے مطالعے اور تخلیق پر توجہ دینے کا قائل ہے، دیباچہ غلام حسین ساجد نے تحریر کیا ہے جبکہ انتساب ممتاز اطہر اور جاوید اختر بھٹی کے نام ہے، تفصیل سے بات پھر ہو گی فی الوقت کئی روز سے ایک اور کتاب بھی ہمارے پاس پڑی ہے، فرخندہ شمیم اسلام آباد میں رہتی ہیں شاعری اور افسانہ تخلیق کرتی ہیں، ان کا تازہ مجموعہ ”ماں“ کے نام سے شائع ہوا ہے جس میں ان کی نظمیں شامل ہیں، احسان اکبر، ڈاکٹر نثار ترابی، رشید نثار کے علاوہ ڈاکٹر ضیاءالحسن اور قیوم طاہر کی آراءبھی کتاب کا حصہ ہیں، فرخندہ شمیم نے خواتین شاعرات میں اپنے منفرد لہجے کی ایک جینوئن شاعرہ ہیں، ٹیلی ویژن سے وابستگی کے سبب وہ ادبی حلقوں میں زیادہ متحرک نہیں رہیں، اب ریٹائرمنٹ کے بعد ان کا تخلیقی کام منظر عام پر آ رہا ہے، اس سے قبل ان کے افسانوں پر مشتمل مجموعہ ”مٹی اور پاؤں“ شائع ہو چکا ہے دونوں تخلیق کاروں کو مبارک ہو۔
(بشکریہ: روزنامہ نئی بات)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسوشل میڈیا کے ذریعے حکومت کرنے کا جنون۔۔رؤف کلاسرا
Next Article وطن عزیز میں فی الوقت ’’ستّے خیراں‘‘ ہیں : برملا / نصرت جاوید
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے

جولائی 20, 2026

پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم

جولائی 19, 2026

عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ

جولائی 19, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے جولائی 20, 2026
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم جولائی 19, 2026
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 19, 2026
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج جولائی 19, 2026
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے جولائی 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.