Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جولائی 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے
  • ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ڈیزل 31 روپے، پیٹرول 5 روپے لیٹر مہنگا : روزانہ نئی قیمت مقرر کرنے کا اعلان
  • ملا کھد بدھ ، گرانی اور سانڈ کے میمنا بننے کی کہانی : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • محسن نقوی کا اگلا سٹیشن وزارتِ خارجہ؟ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • ملاّؤں کے سامنے بے بس پاکستانی ریاست : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»گھر بنا لو قنطرینہ اک مہینا۔۔ڈاکٹراختر شمار
لکھاری

گھر بنا لو قنطرینہ اک مہینا۔۔ڈاکٹراختر شمار

ایڈیٹرمارچ 27, 20201 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
akhtar shumar
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

عزیز قارئین!
ہوئی تاخیر تو کچھ باعث تاخیر بھی تھا
تقریباً ایک ماہ کی غیر حاضری کے بعد حاضر خدمت ہوں۔ کچھ عرصہ طبیعت ناساز رہی۔ کچھ روز شہر سے دور مضافات میں قیام رہا۔ جس کے سبب اپنے قارئین سے رابطہ نہ رکھا جا سکا۔ ان دنوں تو وبائی لاک ڈاؤن میں ”اسیری“ کے دن گزر رہے ہیں۔ ان ایام کو نہایت حوصلے، صبر اور برداشت کے ساتھ بسر کرنا ہے۔ بہت سا وقت آپ کے پاس ہے تفکر ، تدبر اور غور و فکر سے انسان اپنا محاسبہ کر سکتا ہے۔ ہم سب بلکہ دنیا بھر کے انسان اپنے گھروں میں محدود ہیں سبھی کے لئے یہ لمحات سوچ بچار کے ہیں۔ اندازہ لگائیں کہ ایک ہی وقت میں ساری دنیا چھوٹے سے ”جرثومے“ کے باعث ”لاک ڈاؤن“ میں ہے۔ ترقی یافتہ ممالک کا بھی وہی حال ہے جو ترقی پذیر اور پسماندہ ممالک کا ہے۔
غور کریں اس ”وبائی“ حملے سے قبل انسان خود سے غافل ہو کر اپنے آپ کو ”خدا“ بنائے ہوئے تھا۔ عیش و عشرت کے بازار گرم تھے۔ دولت مند مزید دولت اور پیسے کے لئے کیا کیا کچھ نہیں کر رہے تھے۔ دوائیں بنانے والے اور تجویز کرنے والے سفاکیت میں تمام ”حدیں“ پار چکے ۔انسانی ضروریات زندگی خاص طور پر خوردنی اشیاءمیں ملاوٹ تو اب بھی جاری ہے۔ وباءکے دن ہوں یا رمضان ، عید کے مواقع مسلمان تو خاص طور پر ضروریات زندگی کی منہ مانگی قیمتیں وصول کرنے لگتے ہیں۔ اگلے روز وٹس اپ پر کسی من چلے کا میسیج چل رہا تھا کہ ”مسلمان وہ قوم ہیں کہ اگر خبر ملے کہ کل قیامت کا دن ہو گا تو ہمارے مصلے، تسبیحاں ، ٹوپیاں کئی گنا مہنگی کر دی جائیں گی۔“
یہ ہمارے ہاں ایک عام سی بات ہے۔ ڈینگی کی وباءپھیلی تو پتہ چلا کہ پپیتے کے پتوں کا قہوہ پینے سے اس مرض سے نجات مل سکتی ہے۔ ایسے موقع پر (وہ لوگ جن کے گھروں میں پپیتے کے درخت تھے) فی پتا پانچ سو روپے بیچا گیا۔ یہ تو ہمارا حال ہے۔ ہماری نفیات پنجابی کے ”اکھان“ جیسی ہے کہ :
آپ بھانویں تھلّے آ کے مر جایئے
شریکاں دی کند ھ ضرور ڈگنی چاھیدی اے
(یعنی چاہے خود ملبے کے نیچے آ کر مر جائیں، دشمنوں کی دیوار ضرور گرنی چاہئے)
جب انسان خود سے غفلت کی ساری حدود پار کرتا ہے تو خالق کائنات کسی نہ کسی صورت انسانوں کو احساس دلاتا ہے کہ وہ قادر مطلق ہے۔ جس قوم نے بھی یہ وائرس بنا کر اپنے حریف ملکوں کو تباہ کرنے کی اپنی سی کوشش کی اب وہ خود بھی اس وائرس اور وبا سے محفوظ نہیں اب تو ساری دنیا کو ”خدا یاد آ رہا ہے“۔
کچھ میڈیا کی ہوا نے بھی اس وبا ءکو پھیلا کر انسانوں میں خوف و ہراس پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔ اب اس بیماری کا سن کر صحت مند افراد بھی ایک عجیب سے خوف کا شکار ہیں۔ حالانکہ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ اس وائرس سے صرف دو فیصد اموات کا اندیشہ ہوتا ہے باقی لوگ احتیاط سے بچ سکتے ہیں۔ ہمیں تو اس وائرس سے زیادہ اپنی جہالت اور بے صبری کا زیادہ خوف ہے کہ ہم تو یہاں امداد کرنے والے افراد پر جھپٹ پڑتے ہیں۔ اگلے روز ایسا منظر ٹی وی پر دکھایا جا رہا تھا کہ ایک امداد کرنے والے شخص کو باقاعدہ گھیرکر نرغے میں زدوکوب کیا گیا۔ اسے جاں چھڑانی مشکل ہو گئی آخر اس نے رقم ہجوم سے پرے پھینک دی، اور ہجوم براتی نوٹ لوٹنے والوں کی طرح ایک دوسرے پر گرنے لگے اور تقسیم کرنے والا بھاگ گیا۔
ہمارے نظم و ضبط کا تو یہ حال ہے کہ ہم آرام سے خیرات اور امداد بھی وصول کرنے سے قاصر ہیں۔ لاک ڈاؤن کا اعلان ہوتے ہی میں نے سٹورز پر دیکھا لوگ دس دس آٹے کے ٹھیلے اور چینی دالوں کے پیکٹ ریڑھیاں بھر کر خرید رہے تھے۔ حکومت کے اس اعلان کے باوجود کہ پنجاب میں آٹا چینی آلو یا دیگر خوردنی اشیاءکی کوئی کمی نہیں وافر ذخیرہ موجود ہے، پھر بھی ہر شخص کھانے پینے کی اشیاءگھر میں ذخیرہ کر رہا ہے اسے ان دیہاڑی دار ، غریب افراد کا کوئی خیال نہیں کہ اگر دکانوں پر کھانے پینے کی اشیاءکی سپلائی کچھ روز کے لئے بھی معطل ہو گئی تو عام لوگ کیا کریں گے۔ کیا اس سے لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم نہ ہو جائے گا؟ اس وقت سے ڈرنا چاہئے۔ صبرو استقامت سے ان حالات کا مقابلہ ضروری ہے۔ ہم نے لاک ڈاؤن کو گرمیوں یا تہواری چھٹیاں سمجھ لیا ہے اور تفریح کے پروگرام شروع کئے ہوئے ہیں۔ بعض لوگ تو مری کی طرف نکل گئے ہیں۔ بعض نے گلیوں بازاروں میں کرکٹ کھیلنی شروع کر دی ہے۔ پولیس کا حال یہ ہے کہ لوگوں کو فاصلے پر رکھنے کی بجائے ، باہر نکلنے والوں کو مرغا بنا رہی ہے اور ”انہیں بھیڑ بکریوں کی طرح گاڑیوں میں لاد کر حوالات میں جمع کر رہی ہے کیا اس سے وبا ءپھیلنے کا زیادہ خطرہ نہیں ؟ انہیں اکٹھا حوالات میں بند کرنے کے بجائے گھروں میں بھیجیں۔۔۔ گاڑیوں میں سامان کی جگہ پر بھی سواریوں کو بند کر کے سفر کرایا جا رہا ہے۔
کچھ خدا کا خوف کریں۔ گھر میں رہ کر استغفار کریں کہ یہی وقت دعا ہے۔
آئندہ کالم میں ہم لاک ڈاؤن کے شب و روز لکھیں گے کہ وقت کیسے بسر کیا جائے فی الوقت یہ اشعار
دوسروں سے کٹ کے جینا اک مہینا
گھر بنا لو قنطرینہ اک مہینا
آپ بھی پرہیز گاری سیکھ لو جی
زندگی کا یہ قرینہ اک مہینا
(بشکریہ: روزنامہ نئی بات)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleدشمنی کس نے کی؟۔۔رؤف کلاسرا
Next Article نصرت جاوید کا تجزیہ۔۔کورونا سے نمٹنے کی حکومتی خوداعتمادی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے

جولائی 20, 2026

پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم

جولائی 19, 2026

عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ

جولائی 19, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے جولائی 20, 2026
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم جولائی 19, 2026
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 19, 2026
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج جولائی 19, 2026
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے جولائی 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.