Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, فروری 7, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ڈاکٹر علی شاذف کا کالم : خوفزدہ بہار اور ہارا ہوا حوصلہ
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا کل بسنت کی اپنی تمام مصروفیات منسوخ کرنے کا اعلان
  • اسلام آباد: امام بارگاہ میں خودکش دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 31 ہوگئی، 169 زخمی
  • لاہور کی بسنت نے ملتان میں پتنگوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچا دیں : فی پتنگ ریٹ 1000 روپے
  • لندن: بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی طبیعت انتہائی ناساز، اتوار سے ہسپتال میں زیرِ علاج
  • بلوچستان میں سفر کرنے کا خواب : ذرا ہٹ کے / یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • غنوی نے فاطمہ بھٹو کو کیوں گالی دی ؟ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ملتان سلطانز کی دوبارہ نیلامی : علی ترین کی کمپنی سمیت کن پانچ کمپنیوں میں مقابلہ ہو گا؟
  • یوم کشمیر پر پنڈی سازش کیس کے قیدیوں کی یاد : ڈاکٹر انوار احمد کا کالم | کوچہ و بازار سے
  • بلوچستان میں بڑے پیمانے پر فوج تعینات کرنے کی ضرورت ہے، خواجہ آصف
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ڈاکٹر اختر شمار»خبر پڑھیں:مولانا فضل الرحمن کی عمران خان کو بڑی پیشکش
ڈاکٹر اختر شمار

خبر پڑھیں:مولانا فضل الرحمن کی عمران خان کو بڑی پیشکش

ایڈیٹراپریل 3, 20201 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
akhtar shumar
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اس بحث میں پڑے بغیر کہ مصیبت کے دنوں میں گھروں میں اذانیں دینا جائز ہے یا نہیں۔ ہمارے ہاں یہ روایت ضرور ہے کہ زیادہ بارشوں اور سیلاب کے ایام میں خاص طور پر لوگ اپنے گھروں میں اذانیں دیتے ہیں۔ بعض علماءکہتے ہیں کہ احادیث میں اس کا کوئی ثبوت نہیں ملتا البتہ بارش کے لئے دعائیں ضرور کی جاتی ہیں بلکہ بارش برسانے اور رکوانے کے لئے دعائیں کرنے کا حوالہ احادیث میں بھی ملتا ہے۔
موجودہ صورت حال میں جب کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں میں اضافے کی خبریں ملتی ہیں تو لوگوں میں ایک خوف و ہراس کی فضاءمستحکم ہو رہی ہے۔ میڈیا خبر ضرور دے مگر مایوس کن فضاءپیدا کرنے سے اجتناب کرے۔ اگر مریض بڑھ رہے ہیں تو انہی میں سے کئی مریض صحت یاب بھی ہو رہے ہیں۔ سو صحت یابی کی خبروں کو ہیڈ لائن بنانا چاہئے آپ کہہ سکتے ہیں کہ آج اتنی تعداد میں مریض ہسپتال میں داخل ہوئے اور اتنے صحت مند ہو کر ہسپتال سے فارغ ہو گئے۔ مگر ایک مریض بھی وفات پاتا ہے تو ”بریکنگ نیوز“ بنائی جاتی ہے کہ کورونا کا ایک اور مریض چل بسا پاکستان میں تعداد اتنی ہو گئی اور بھر خبریں پیش کرنے والے نیوز ریڈرز خواتین حضرات اتنا اونچا بول کر خبر دیتے ہیں کہ جیسے آسمان گر پڑا ہے۔ خوف و ہراس پھیلانے کے انداز میں چیخ چیخ کر ایسی مایوس خبریں پڑھنا ، کیا اس سے ریٹنگ بڑھتی ہے؟؟۔ اب تو رات دن میڈیا پر کورونا کے علاوہ کوئی دوسری خبر نہیں ہے۔ حالانکہ ہسپتال اس سے قبل بھی مریضوں سے بھرے ہوئے تھے۔ ہر روز کسی نہ کسی بیماری میں سینکڑوں مریض جان سے جاتے ہیں۔
یہ رات دن کورونا کا ” رنڈی رونا “ لوگوں میں ڈپریشن پھیلا رہا ہے۔ خبریں ضرور دیں لیکن یہ بھی بتائیں اس سے مرنے والوں کی تعداد اتنی زیادہ نہیں ہوتی۔ اور ہمارے ملک میں تو پانی صاف نہیں ملتا، ہیپاٹائٹس سی کے کتنے ہی مریض مر رہے ہیں۔ خوراک کو ہم مسلمانوں نے خود جعلی بنا لیا ہے۔ آٹا تک خالص نہیں مل رہا۔ دوائیں نا خالص ہیں۔ صحت و صفائی کا ہمارے ہاں مناسب انتظام نہیں لوگ تو کسی نہ کسی صورت مر رہے ہیں۔
ملیریا، ٹائیفائیڈ، پولیو اور ڈینگی جیسی وباؤں کو بھی ہماری قوم نے بھگتنا ہے۔ مگر ایسا خوف پہلے دیکھنے میں نہیں آیا۔ ایک ڈاکٹر کرکٹر شعیب کو بتا رہا تھا کہ یہ وائرس صاف ستھرے ترقی یافتہ ممالک کے نازک مزاج عوام کو جلد متاثر کر رہا ہے کہ ان کی قوت مدافعت ہم سے کہیں کم ہے کہ وہاں ملاوٹ نہیں ! دوائیں ، غذائیں خالص ہیں انہیں ذرا سا وائرس بھی بیمار کر دیتا ہے، ہمارے ہاں معاملہ مختلف ہے۔ ہم آلودہ پانی پیتے ، خطرناک حد تک ناخالص غذائیں کھا کر بھی زندگی سے نبرد آزما ہیں، ہمیں کورونا سے زیادہ نہیں ڈرنا چاہئے۔ ہاں یہ ضرور ہے کہ صفائی اور اختیاط تو کرنی چاہئے۔ فاصلہ رکھنا بھی بری بات نہیں۔
مگر ہم نے تو کورونا سے خوفزدہ ہونے کے ساتھ ساتھ مذاق بھی بنایا ہوا ہے۔ اذانوں کا سلسلہ شروع ہوا تو نماز پڑھیں دعا کریں نہ کریں ہر شخص نے گھر پر اذانیں دینا شروع کر دی ہیں۔ سکھر سے ہمارے ایک دوست بتا رہے تھے” کہ ان کی مسجد سے رات اذان ہوئی ، وقت دیکھا تو دو بجکر پچیس منٹ ہوئے تھے، ہم نے سمجھا صبح کی اذان ہے بستر چھوڑا پھر وقت دیکھا تو حیرت ہوئی۔ اگلے روز مولانا سے پوچھا تو انہوں نے کہا وہ تو ”اذان مغفرت“ تھی۔ کئی بوڑھے حضرات مولانا کی اس بے وقتی اذان سے پریشان رہے۔ آج تو حد یہ ہے ہو گئی بالکل ہماری چھت سے ملحقہ کھڑکی سے کسی نے منہ نکال کر اذان دینا شروع کر دی ۔گویا ایک نئی اذان کا اضافہ ہو گیا۔۔۔۔
لوگ گھروں میں رہ کر چڑ چڑے ہو چکے ہیں باہر نکلیں تو پولیس انہیں مرغا بنانے میں دیر نہیں لگاتی۔ احمد پور شرقیہ سے ایک دوست بتا رہے تھے کہ اس طرف پولیس بندوں کو مرغا بنانے میں زیادہ آگے ہے۔
چودھری شجاعت نے اچھا بیان دیا ہے جو ہم نے سنا ہے اگرچہ سمجھایا ہمارے ایک دوست نے ہے پس چودھری صاحب کی زبان زیادہ سمجھ نہیں آتی مگر عزیزی اور کچھ فنکار چودھری شجاعت کا مدعا اچھی طرح سمجھ لیتے ہیں ، تا ہم بیان خوب ہے کہ ہمارے وزیر اعظم اورآرمی چیف کو کعبہ اور رسول پر جا کر دعا کرنی چاہئے کہ پاکستانی قوم اس وبا سے نجات پائے۔
دعا کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ ہم سب کو دعا کرنی چاہئے کہ اب ذوالجلال اس وباءسے نجات دے۔ کیونکہ صرف دوا سے کام نہیں چلتا دعا بھی ضروری ہے۔ کیونکہ کورونا کی دوائیں اور نسخہ جات تو ہمارے ہاں بیماروں سے زیادہ ہیں۔ آپ جس سے بھی بات کریں گے آپ کو کورونا سے نجات کا نسخہ عنایت کر دے گا۔ ایک درخواست ہے۔ قانون نافذ کرانے والے باہر نکلنے والوں کی تذلیل نہ کریں بلکہ انہیں بے شک جرمانہ کر دیں۔ اور گھر جانے کی راہ دکھائیں۔ قوم کو ”مرغا“ نہ بنائیں۔
(بشکریہ: روزنامہ نئی بات)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleدعوتِ شیراز!۔۔عطا ء الحق قاسمی
Next Article تھرڈ ورلڈ ہی رہنا ہے!۔۔رؤف کلاسرا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ڈاکٹر علی شاذف کا کالم : خوفزدہ بہار اور ہارا ہوا حوصلہ

فروری 7, 2026

وزیراعلیٰ پنجاب کا کل بسنت کی اپنی تمام مصروفیات منسوخ کرنے کا اعلان

فروری 6, 2026

اسلام آباد: امام بارگاہ میں خودکش دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 31 ہوگئی، 169 زخمی

فروری 6, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ڈاکٹر علی شاذف کا کالم : خوفزدہ بہار اور ہارا ہوا حوصلہ فروری 7, 2026
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا کل بسنت کی اپنی تمام مصروفیات منسوخ کرنے کا اعلان فروری 6, 2026
  • اسلام آباد: امام بارگاہ میں خودکش دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 31 ہوگئی، 169 زخمی فروری 6, 2026
  • لاہور کی بسنت نے ملتان میں پتنگوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچا دیں : فی پتنگ ریٹ 1000 روپے فروری 6, 2026
  • لندن: بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی طبیعت انتہائی ناساز، اتوار سے ہسپتال میں زیرِ علاج فروری 5, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.