Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جولائی 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے
  • ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ڈیزل 31 روپے، پیٹرول 5 روپے لیٹر مہنگا : روزانہ نئی قیمت مقرر کرنے کا اعلان
  • ملا کھد بدھ ، گرانی اور سانڈ کے میمنا بننے کی کہانی : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • محسن نقوی کا اگلا سٹیشن وزارتِ خارجہ؟ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • ملاّؤں کے سامنے بے بس پاکستانی ریاست : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»لاک ڈاؤن، حکومت اور کورونا سے درخواست۔۔ڈاکٹراختر شمار
لکھاری

لاک ڈاؤن، حکومت اور کورونا سے درخواست۔۔ڈاکٹراختر شمار

ایڈیٹراپریل 8, 20202 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
akhtar shumar
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

وہ اپنے گھر کے باہر کرسی ڈال کر بیٹھا ہوا تھا لاک ڈاؤن میں پولیس والے لوگوں کو گھر کے اندر رکھنے کے لیے گشت کررہے تھے ….ایک سپاہی نے اُ سے دیکھ کر ساتھ چلنے کو کہا کہ تم گھر سے باہر کیوں ہو؟
وہ بولا!سر ذرا یہ کرسی اندر رکھ لوں، پھر اس نے کرسی اٹھائی گھر کے اندر جاکر گھر کا دروازہ بند کرلیا، پولیس والے نے دستک دے کر اسے باہر بلانے کی کوشش کی تو اندر سے آواز آئی !
”بھائی جان !باہر لاک ڈاؤن ہے باہر نکلنا قانون کی خلاف ورزی ہے، جوکچھ کہنا ہے باہر سے بتادو“۔
پولیس والے نے ہنس کر کہا :”بس اندر ہی رہنا نہیں تو آئندہ کرسی کے ساتھ تھانے لے جاؤں گا ۔“
یہ تو تھی لاک ڈاؤن کی صورت حال ….جو ہمیں فون پر فیصل آباد سے ڈاکٹر شاہد اشرف نے بیان کی میں نے کہا :مگر لاہور میں تو زندگی معمول کے مطابق ہے۔ ٹھوکر نیاز بیگ تک توکل میں بھی گیا کہ گاڑی کے ٹائر بدلوانے تھے، کچھ گروسری بھی خریدنی تھی “۔
ہاں یہ ضرور ہے کہ ٹائر کچھ مہنگے پڑے یہی حال خوردنوش کی قیمتوں کا تھا، سڑکوں پر گداگروں نے مزدوروں کا روپ دھار لیا ہے ۔بعض تو بیلچے ، ہتھوڑے، اور برشیاں کرائے پر لے کر سڑک پر آبیٹھے ہیں تاکہ امدادی سامان بانٹنے والے ہمیں ”محنت کش“ سمجھ کر امداد دیتے جائیں۔ حالانکہ بھکاریوں کو بھی امداد دی جارہی ہے مگر پیشہ ور بھکاری امدادی سامان ایک جگہ سے وصول کرکے کسی دوسری جگہ سٹوروں پر بیچتے بھی نظر آتے ہیں۔
ہمارے ہاں مخیر حضرات کی کمی نہیں ہے ہر شخص اپنی بساط کے مطابق کچھ نہ کچھ تقسیم کررہا ہے مگر حکومت ہے کہ ابھی ٹائیگر فورس بنانے میں لگی ہے۔
اگر حکومت اپنی مشینری ہی کو چُست کرلے تو ”بے لگا ہجوم“ اور ناجائز منافع خوروں سے نمٹا جاسکتا ہے مگر اشیائے خورونوش کی منہ مانگی قیمتیں وصول کی جارہی ہیں۔ لوگ تو پھر بھی راضی ہیں کہ چلو سامان مل تو رہا ہے اگر، سبزیاں فروٹ اور کھانے پینے کا دیگر سامان نایاب ہوگیا تو پھر کیا بنے گا۔ ؟؟
ادھر حکومت ہے کہ میڈیا کی طرح عوام میں خوف وہراس پھیلا رہی ہے، عمران خان وزیراعظم ہیں اور فرماتے ہیں کہ :” کورونا سے کوئی نہ بچ پائے گا۔ کورونا وائرس کسی کو نہ چھوڑے گا۔“ سربراہ حکومت کو آخر دم تک لوگوں میں امید اور حوصلہ قائم رکھنے کی تلقین کرنی چاہیے۔
حالانکہ خود فرماتے ہیں کہ گھبراہٹ میں کیے گئے فیصلے اچھے نہیں ہوتے۔ ہم نے عوام سے کہیں زیادہ گھبراہٹ عمران خان کے چہرے پر دیکھی ہے۔
حال ہی میں انہوں نے ایک بہت بڑا زبردست فیصلہ کیا کہ چینی اور آٹے کا بحران پیدا کرنے والوں کو بے نقاب کردیا ہے ایکشن اگرچہ 25اپریل تک کریں گے اور مزید فرانزک تحقیقی رپورٹ کا انتظار ہے لیکن اس تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ بھی 25اپریل کو ہی پبلک کی جاتی تو زیادہ مناسب تھا۔
مگر تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ وہ کورونا وائرس کے دنوں میں یہ بڑا فیصلہ پبلک کرکے ایک بڑا سیاسی داؤ لگابیٹھے ہیں کہ ایسے میں ایک تو ان کی ہمت کو دادملے گی کہ ایسا آج تک نہیں ہوا بے نقاب ہونے والوں میں بڑی اور اہم سیاسی پارٹیوں کے وہی لوگ ہیں جو گزشتہ تیس برسوں سے کسی نہ کسی طرح اقتدار میں رہ کر اپنے مفاد کی پالیسیاں بناکر قوم کو دونوں ہاتھوں سے لوٹتے رہے ہیں۔ اس میں عمران کے اردگرد کے بڑے لوگ بھی شامل ہیں جن کے دم سے حکومت قائم ہے۔ اب اگر وہ مافیا عمرانی اقتدار پر کوئی ضرب لگاتا ہے تو اس میں عمران خان کی سیاسی ساکھ کو زیادہ نقصان نہیں پہنچے گا کہ اس نے تو عوام دشمن عناصر اس ٹولے کو بے نقاب کیا ہے جو اس ملک کے سیاہ سفید کے مالک بنے پھرتے ہیں ان تاجرانہ ذہن کے لوگوں ہی نے سیاست پر قبضہ کررکھا ہے عام آدمی تو اس وقت خوش ہوگا جب ان مافیا کے سرکردہ افراد کو سخت سزائیں دی جائیں گی اور لوٹا ہوا پیسہ واپس ملے گا۔ لیکن ابھی تک پانامہ کیس کے مجرموں کو بھی سزا نہیں ملی بلکہ اب تو ان کی ضمانتیں ہورہی ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں کہ کورونا کے عذاب کے باوجود بھی انہیں موت یاد نہیں آرہی ورنہ وطن کے یہ سارے اثرورسوخ والے متمول حضرات اپنی تجوریوں کے منہ کھول چکے ہوتے۔ جورا قصائی اگلے روز کہہ رہا تھا کہ یار کورونا اگر امیروں کو زیادہ متاثر کرتا ہے تو ہمارے رئیس حضرات سیاستدان، تاجر ناجائز منافع خور کیوں بچے ہوئے ہیں؟ ۔ شالا انہاں نوں کورونا ہووے جو ملک کو چوس گئے ہیں۔
(بشکریہ: روزنامہ نئی بات)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمعصوم بچہ اور برہنہ بادشاہت کا اوجھل ہوتا تخت۔۔وجاہت مسعود
Next Article کچھ تو بدلنا چاہیے۔۔نقطہ نظر/ایازامیر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے

جولائی 20, 2026

پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم

جولائی 19, 2026

عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ

جولائی 19, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے جولائی 20, 2026
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم جولائی 19, 2026
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 19, 2026
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج جولائی 19, 2026
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے جولائی 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.