Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, جون 8, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • آزاد کشمیر : عوام اور پولیس میں جھڑپیں، تین پولیس اہلکار ہلاک، 50 افراد زخمی: کمشنر راولاکوٹ
  • آزاد کشمیر میں تصادم سے گریز کی ضرورت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اسلام آباد میں ایک صحافی لاپتہ ہونے کی اطلاعات
  • گلگت بلتستان کا لکی سیاسی سرکس : وسعت اللہ خان کا کالم
  • مظفر آباد ۔۔ کشمیر میں ہنگامے : عوامی ایکشن کمیٹی کے 72 افراد حراست میں لے لیے گئے
  • خلال سے بھی گئے اور خرام سے بھی گئے : وجاہت مسعود کا کالم
  • عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت
  • پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ڈاکٹر اختر شمار»بھارت کے خلاف کشمیریوں کے حق میں یکجہتی کی ضرورت۔۔ڈاکٹراختر شمار
ڈاکٹر اختر شمار

بھارت کے خلاف کشمیریوں کے حق میں یکجہتی کی ضرورت۔۔ڈاکٹراختر شمار

ایڈیٹراگست 7, 20197 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
akhtar shumar column
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ایک خوش پوش آدمی نے ایک عمدہ قسم کے ہوٹل میں کھانا کھایا اور ڈکارلے کربیرے سے کہا :
”تمہیں یاد ہے کہ پچھلے برس میرے پاس پیسے نہیں تھے اور تم نے مجھے اٹھا کر سڑک پر پھینک دیا تھا ؟
بیراقدرے شرمندگی سے بولا: حضور! مجھے افسوس ہے لیکن یہ ہوٹل کے مالک کا حکم تھا۔ میں نہایت مجبورتھا۔“
خوش پوش نے زیرلب مسکراتے ہوئے کہا : شرمندہ ہونے کی ضرورت نہیں۔ آج پھرتمہیں وہی زحمت اٹھانی پڑے گی کیوں کہ آج بھی میرے پاس ہوٹل کے بل کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ “
بھارتی وزیراعظم مودی کا حال بھی کچھ ایسا ہی ہے۔ وہ ایک بار پہلے بھی چھیڑ خانی کرکے پاکستان کی چوکس افواج کو آزما چکا ہے، اپنے جہاز بھیج کر اور پھر اپنے پائلٹ ابھی نندن کوواپس لے چکا ہے۔ اب دوسری بار اس نے نہ صرف یہ کہ کشمیر کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کی ہے بلکہ معصوم اور نہتے کشمیریوں پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑ دیئے ہیں۔ لگتا یہی ہے کہ مودی کو دوبارہ اٹھا کر باہر پھینکے جانے کا وقت قریب ہے۔
بھارتی حکومت کشمیریوں کو ان کی سرزمین سے بے دخل کرنے کے حیلے کررہی ہے۔ آرٹیکل 370شق سے بھی وہ کشمیر کو مکمل اپنے قبضے میں لے کر یہاں ہندوؤں کو آباد کرنا چاہتا ہے بھارت یوں تو ایک عرصے سے کشمیریوں کی نسل کشی میں مصروف ہے مگر مودی سرکار نے جلتی پر تیل ڈالنے کی کوشش کی ہے۔ ایک طرف آرٹیکل 370شق کے ذریعے کشمیر کو وہ اسرائیل بنانے کے درپے ہے تو دوسری نہتے کشمیریوں اور آزادی کے دیوانوں پر کلسٹر بم پھینک کر انہیں تباہ کررہا ہے، ساری دنیا کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی افواج کے مظالم دیکھ رہی ہے اب تو سوشل میڈیا کا دور ہے کسی سے کچھ بھی چھپایا نہیں جاسکتا۔
مودی سرکار کا ایک ایک ستم زمانے پر آشکار ہے۔ اقوام متحدہ اور دیگر انسانی حقوق کے علمبردار نجانے کیوں سوئے ہوئے ہیں اب انہیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں نظرنہیں آتیں؟؟ بھارت کے موجودہ ظالمانہ عمل نے ساری دنیا کے سامنے اس کی ”جمہوریت“ کو بے نقاب کردیا ہے۔
اس وقت بھارتی تسلط میں جموں آزاد کشمیر سے دنیا کا رابطہ کیا ہوا ہے۔ لوگوں کو گھروں میں محصور کردیا گیا ہے وہاں رابطے منقطع کردیئے گئے ہیں تاکہ حقیقی خبریں لوگوں تک نہ پہنچ سکیں۔ لیکن آخر کب تک ؟
بھارتی مظالم کے خلاف پاکستان کا دوٹوک موقف سب کے سامنے ہے۔ کورکمانڈر کانفرنس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے واضح انداز میں کہا ہے کہ وطن کی حفاظت کے لیے ہم ہردم تیار ہیں۔ کشمیریوں کی حمایت میں یہ ایک اہم اور بڑا اعلان ہے کہ پاک فوج کشمیریوں کی جائز جدوجہد کے شانہ بشانہ ہے، کورکمانڈر کانفرنس میں کشمیریوں کی مکمل حمایت کی گئی ہے۔ پاکستان نے آرٹیکل 370اور 35اے کو کبھی تسلیم نہیں کیا۔ اس سلسلے میں پاکستانی عوام ہی نہیں ساری دنیا کے مسلمان کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کرتے ہیں۔ بھارتی اقدام کے خلاف خود بھارت کے اندر بھی احتجاج ہورہا ہے۔ اس موقع پر پاکستانی حکومت کو عملی سطح پر بھی اقدامات کا آغاز کرنا چاہیے، اور اپنے حلیف ممالک کو ساتھ ملاکر اقوام متحدہ کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کرنا چاہیے۔ یہ معمولی بات نہیں ہے۔ روس، امریکہ، برطانیہ اورفرانس جیسے ممالک کو بھی کشمیر کی موجودہ تشویشناک صورت حال کو دیکھنا چاہیے، وہاں جس طرح کا ظلم ہورہا ہے اس کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالنا چاہیے۔ موجودہ صورت حال میں تمام سیاسی جماعتوں کو بھارت کے خلاف متحد دکھائی دینا چاہیے۔ اور ایسی بدکلامی اور بیان بازی سے اجتناب کرنا چاہیے کہ جس سے ہماری دشمن کے خلاف ناچاقی یا نااتفاقی کا اظہارہو۔ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ساری قوم کو یکجا ہونے کی ضرورت ہے۔ کیا ہی اچھا ہوتا کہ حافظ محمد سعید جیسے کشمیر دوست رہنما کو بھی غیرمشروط رہا کرکے ان سے بھی مشاورت کرنی چاہیے بلکہ ایسے تمام قومی رہنماؤں کو حکومت ایک جگہ اکٹھا کرکے مل کر کوئی پالیسی بنانی پڑے گی۔ اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو بھی متحد ہونا پڑے گا کہ بقول :
ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کے لیے
نیل کے ساحل سے لے کر تابخاک کا شغر
(بشکریہ: روزنامہ نئی بات)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاردو صحافت کا آرٹ بکوالڈ اور ضمیر کے دست فروش۔۔وجاہت مسعود
Next Article کشمیر کہانی… (1)۔۔رؤف کلاسرا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

آزاد کشمیر : عوام اور پولیس میں جھڑپیں، تین پولیس اہلکار ہلاک، 50 افراد زخمی: کمشنر راولاکوٹ

جون 8, 2026

آزاد کشمیر میں تصادم سے گریز کی ضرورت : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 8, 2026

اسلام آباد میں ایک صحافی لاپتہ ہونے کی اطلاعات

جون 7, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • آزاد کشمیر : عوام اور پولیس میں جھڑپیں، تین پولیس اہلکار ہلاک، 50 افراد زخمی: کمشنر راولاکوٹ جون 8, 2026
  • آزاد کشمیر میں تصادم سے گریز کی ضرورت : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 8, 2026
  • اسلام آباد میں ایک صحافی لاپتہ ہونے کی اطلاعات جون 7, 2026
  • گلگت بلتستان کا لکی سیاسی سرکس : وسعت اللہ خان کا کالم جون 7, 2026
  • مظفر آباد ۔۔ کشمیر میں ہنگامے : عوامی ایکشن کمیٹی کے 72 افراد حراست میں لے لیے گئے جون 7, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.