Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جولائی 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ڈاکٹر وزیر آغا نقاد ،محقق ، شاعر ۔۔ ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے
  • ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ڈیزل 31 روپے، پیٹرول 5 روپے لیٹر مہنگا : روزانہ نئی قیمت مقرر کرنے کا اعلان
  • ملا کھد بدھ ، گرانی اور سانڈ کے میمنا بننے کی کہانی : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • محسن نقوی کا اگلا سٹیشن وزارتِ خارجہ؟ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»سوشل میڈیا، قصور کا واقعہ اور ہم۔۔ڈاکٹراختر شمار
لکھاری

سوشل میڈیا، قصور کا واقعہ اور ہم۔۔ڈاکٹراختر شمار

ایڈیٹرستمبر 25, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
akhtar shumar column
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میڈیا بلکہ سوشل میڈیا کاایک فائدہ ضرور ہوا ہے کہ اب کوئی بات خاص طورپر ”جرم“ یا کوتاہی کبھی کسی سے پوشیدہ نہیں رکھی جاسکتی، کوئی نہ کوئی موبائل کیمرہ حالات واقعات فلمبند کرلیتا ہے۔
ان دنوں پولیس کی درندگی، بے رحمی اور غیر شائستگی کے ویڈیو کلپ عام دیکھنے کو ملتے ہیں۔
دین ہمیں صلہ رحمی، ہمدردی اور شائستگی سکھاتا ہے مگر ہم شاید دین سے دورہوگئے ہیں، ہمارا رہن سہن ، کھانا پینا ریت رواج ایسا ہوگیا ہے کہ ہمارے پاس دین کے لیے وقت نہیں۔ بھائی دین تو انسان کو انسان بناتا ہے، اس کے اصولوں اور ضابطوں پر عمل پیرا ہونے سے خود انسان کا فائدہ ہے، ہماری خوراک غیر فطری ہوتی جارہی ہے پھر اس میں ملاوٹ سے مزید خرابیاں جنم لے رہی ہیں۔ بدقسمتی سے اکیسویں صدی کے انسان کو خالص غذا نصیب نہیں۔ یہی نہیں پانی اور ہوا بھی ناخالص ہے۔ پانی کی قلت کے مسائل بھی درپیش ہیں۔ آج جیسے ہر شخص کے پاس ”پانی کی بوتل“ موجود ہوتی ہے لگتا یہی ہے کہ آئندہ عشرے تک اگر دنیا ایٹمی جنگ سے محفوظ رہی تو انسانوں کو آکسیجن یعنی خالص ہوا کے بھی چھوٹے چھوٹے سلنڈر اپنے کاندھوں پر رکھنا پڑیں گے، بالکل پانی کی بوتل جس طرح ہمارے ہاتھ میں بیگ میں ساتھ رہتی ہے تازہ اور خالص آکسیجن بھی اسی طرح ہمیں ساتھ رکھنی پڑے گی۔
بات قدرے طویل ہوگئی ہم یہ کہہ رہے تھے کہ اب ہمارے ہرلمحے کی فلم ہمارے موبائلوں میں موجود رہتی ہے ہمیں اپنے روزوشب کا خیال رکھنا پڑے گا، اپنی حرکات وسکنات کو لگام دینی پڑے گی، ہوش میں رہنا پڑے گا اپنی زبان تک قابو میں رکھنی ہوگی ورنہ تماشا سرعام ہوگا۔ کوئی نہ کوئی شخص آپ کے ہرعمل کی فلم سوشل میڈیا پر ”اپ لوڈ“ کردے گا۔ آپ لوگوں سے منہ چھپاتے پھریں گے۔ کیا ہی اچھا ہو کوئی عمل، کوئی ایسی بات ہی نہ کی جائے کہ آپ کو لوگوں سے منہ چھپانا پڑے، شرمندگی برداشت کرنی پڑے۔


بندہ تو وہ ہے جو ہمیشہ سراٹھا کے جیے، اسے کوئی ایسا عمل نہیں کرنا چاہیے جس سے سرجھکانا پڑ جائے، بچپن سے ہم دین کی باتیں سنتے آئے ہیں پڑھ بھی رکھی ہیں۔ کراماً کاتبین بھی ہمارے پل پل کی خبر اور حساب رکھ رہے ہیں۔ قیامت کے روز ہمارا سارا کچا چٹھا، اعمال نامہ ہمارے سامنے پیش کردیا جائے گا۔ ہمارے ہاتھ پیر بھی گواہوں میں ہوں گے۔ میں تو سمجھتا ہوں آج کا موبائل بھی ہمارے ہرپل کا گواہ ہے۔ کیوں نہ ” ہم بندے“ بن جائیں اپنے ضمیر کی عدالت میں ہمیشہ سرخرو رہیں۔ ایسا کرنے سے آپ طمانیت محسوس کریں گے۔ بات سوشل میڈیا کے فائدے سے شروع ہوئی تھی۔
ایک اچھا کلپ ہمیں علیم خان کا ملا ہے۔ جس میں لاہور شہر کی گندگی سے پاک کرنے کا پلان بتاتے ہوئے اپنے ماتحتوں اور ذمہ دارلوگوں کو کھل کر کہہ رہے ہیں۔ کہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کریں ورنہ مستعفی ہوکر گھر جائیں تاکہ ان ملازمتوں کے متلاشی لوگ آکر اپنے فرائض ادا کریں۔ “
علیم خان نے بڑے تیقن اور اعتماد سے دبنگ لہجے میں، اداروں میں کام نہ کرنے والوں کو تنبیہ کی کہ کام نہ کرنے اور غفلت کے مرتکب افراد کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔“
اس ویڈیو کلپ پر سوشل میڈیا، خاص طورپر فیس بک پر بھی تبصرے ہورہے ہیں، کتنا اچھا ہوتا اگر ایسا شخص وزیراعلیٰ پنجاب ہوتا۔


ہمارے خیال میں شخصیت بھی کرنسی کی طرح ہوتی ہے۔
باطنی کے ساتھ اگر ظاہری شخصیت پراثر ہو جس میں اعتماد یقین علم وآگہی کے رنگ بھی ہواکرتے ہیں تو اس شخصیت کا ایک ”سحر“ ہوتا ہے جو دوسروں پر طاری ہوجاتا ہے۔ ہمارے موجودہ وزیراعلیٰ بہت خوبصورت شخصیت کے مالک ہیں۔ شریف النفس اور حلیم الطبع ہیں مگر اپنی ظاہری شخصیت، لب ولہجے آواز اور اعتماد کے فقدان سے وہ اپنا مافی الضمیر بیان کرنے میں ابھی مشاق نہیں ہوئے۔ ہماری بیوروکریسی کو اجمل نیازی صاحب، ”بُراکریسی“ لکھتے ہیں۔ یہ بیوروکریسی کسی دھیمے، شریف النفس انسان کی باتوں پر زیادہ سنجیدہ نہیں ہوتی۔ جس کی وجہ سے پنجاب پولیس تو بالکل بے لگام ہوچکی ہے پولیس کی کارکردگی تو سوشل میڈیا پر دیکھی جاسکتی ہے۔ سربراہ دبنگ اور تگڑاہو اس کی باتیں دوٹوک فیصلہ کن اور اعتماد میں گندھی ہوں تو نیچے تک اس کی شخصیت کا رعب طاری رہتا ہے۔ پنجاب میں ایک بارعب اور باصلاحیت وزیراعلیٰ کی ضرورت ہے۔ ورنہ پنجاب کوجرائم کا گڑھ بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔


اگلے روز چونیاں میں بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے کی خبروں پر وزیراعلیٰ وہاں والدین کو پرسہ دینے گئے۔ اس کا ویڈیو کلپ بھی وائرل ہوچکا ہے۔ فرمارہے تھے ہم ایسے واقعات کے لیے سخت قانون بنائیں گے، ماشاءاللہ بہت اچھابیان ہے۔
قانون بنے گا پاس ہوگا پھر اس پر عمل ہوگا۔ اور یہی پولیس اس پر عمل کرائے گی۔ واہ
اس وقت تک ہمیں اس طرح کے سانحات برداشت کرنے پڑیں گے۔
(بشکریہ: روزنامہ نئی بات)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

بچے زیادتی سوشل میڈیا قصور
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleروک سکو تو روک لو!۔۔عاصمہ شیرازی
Next Article ٹرمپ کا ’’پکڑائی نہ دو‘‘ والا لاہوری انداز ۔۔ نصرت جاوید
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

اینکر ریحان طارق کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ : مذہبی منافرت پھیلانے کا الزام

جولائی 9, 2026

صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 28, 2026

کراچی پولیس کا 100 سے زائد بچوں سے زیادتی کے ملزمان گرفتار کرنے کا دعویٰ

جنوری 17, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ڈاکٹر وزیر آغا نقاد ،محقق ، شاعر ۔۔ ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری جولائی 21, 2026
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے جولائی 20, 2026
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم جولائی 19, 2026
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 19, 2026
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج جولائی 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.