اسلام آباد ِ: نامورافسانہ نگار، ماہرتعلیم اورنقاد ڈاکٹر رشید امجد بدھ کے روز اسلام آباد میں انتقال کرگئے۔ ان کی عمر 81برس تھی۔
ڈاکٹر رشید امجد 5مارچ1940ءکو سرینگر میں پیدا ہوئے۔ قیام پاکستان کے بعد وہ ہجرت کرکے پاکستان آگئے اورراولپنڈی کواپنا مسکن بنایا۔ رشید امجد محکمہ تعلیم سے وابستہ تھے ۔ان کتابوں میں ”بیزارآدمی کے بیٹے“، ” ریت پر گرفت“ ،”سہ پہر کی خزاں“، ”پت جھڑ میں خودکلامی“، ”دشت نظر سے آگے“ سمیت بہت سی کتابیں شامل ہیں جن میں افسانوں کے مجموعے اور تنقیدی مضامین و تحقیقی موضوعات پرکتابیں قابل ذکر ہیں۔
فیس بک کمینٹ