Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, دسمبر 8, 2025
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تحریک انصاف کا جواب بھی مایوس کن رہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عمران خان جیلر ہے یا قیدی؟۔۔ وسعت اللہ خان کا کالم
  • بیجنگ کی محبت میں ۔۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ( پہلا حصہ )
  • خان آئے گا ؟ : عطاءالحق قاسمی کا کالم
  • بھارتی ریاست گوا کے نائٹ کلب میں آتشزدگی، 23 افراد ہلاک
  • اسلام آباد میں دو لڑکیوں کا قاتل رہا ۔۔طاقت اور دولت جیت گئی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • صوبائی عصبیت قومی وحدت کے لیے خطرے کی گھنٹی : نوجوان مایوس کیوں ہیں ؟ شہزاد عمران خان کا تجزیہ
  • پاکستان اور افغان طالبان کے ایک دوسرے پرحملے کرنے کے الزامات
  • پیاس کے بحران سے دوچار ایران : وسعت اللہ خان کا کالم
  • نیا دور ، لفافہ صحافی اور چمچہ کوچوان : سہیل وڑائچ کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ڈاکٹرصغراصدف»ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم : بطور قوم نئی شروعات
ڈاکٹرصغراصدف

ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم : بطور قوم نئی شروعات

رضی الدین رضیاپریل 18, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
sughra sadaf
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ماضی میں اگربعض اداروں سے کچھ غلطیاں سرزد ہوئی ہیں تو سیاستدان بھی دودھ کے دھلے ہوئے نظر نہیں آتے۔ یوں کہئے کہ دونوں طرف سے رنجشوں کو بڑھانے اور معاملات کو اُلجھانے کا مستقل سلسلہ جاری رہا، ایک دوسرے پر وار کئے جاتے رہے، ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لئے حکمت عملیِ ترتیب پاتی رہی۔ یہ سیاستدان ہی تھے جنہوں نے ایک پارٹی کے خاتمے کے لئے خود مارشل لا کو خوش آمدید کہا بلکہ بڑھ چڑھ کے اس کے لئے راہیں ہموار کیں یعنی سیاستدان اپنے مخالف سیاستدان یا پارٹی کی حکومت برداشت نہیں کرسکتے لیکن غیر آئینی حکومت ضرور دیکھ سکتے ہیں۔ اس طرح کے غیر آئینی، غیر قانونی اور غیر جمہوری معاملات سے ملک کی تاریخ پراگندہ ہوئی۔ سوال یہ ہے کہ کیا ہم نے صرف ماضی میں جھانکتے رہنا ہے اور ماضی کی ایک دوسرے کے خلاف تقاریر اور بیانات کو منظر عام پر لا کر تلخی ٔ ایام کو بڑھانا ہے یا بطور قوم نئے سفر کا آغاز بھی کرنا ہے؟ ظاہر ہے ہمارا ماضی اتنا تابناک نہیں تھا۔ جب بھی گڑے مردے اُکھاڑے جائیں گے درد کی ٹیسیں بڑھیں گی، خون کے چھینٹے اڑیںگے، فضا میں آہیں ابھریں گی، بھروسے اور اعتماد کا لہو ہو گا۔ اس لئے اب ماضی کو پیٹنے کی بجائے آج کے دن، آج کے لمحے اور آج کے پیغام کی طرف بڑھنا ہے۔ آج کے دن نے ہمارے لئے روشنی اور نوید کا اہتمام کیا ہے اسے اپنے ذہن کی کھڑکیوں سے اپنے دل تک اترنے دینا ہے اور ایک نیا خواب دیکھنا ہے، ایک نئے سفرکا آغاز کرنا ہے کیونکہ زندگی عملی سفر سے ہی ممکن ہے، پرانے قصوں کو چھیڑ کر رات کا ایک پہر تو گزارا جا سکتا ہے لیکن زندگی مفلوج ہو جاتی ہے۔ اس کے لئے حرکت اور برکت ضروری ہے۔ آج ہمیں یہ پیغام دیا گیا ہے کہ اب ہمارے دفاعی اور آئینی ادارے اپنی حدود میں رہنے کا عزم کر چکے ہیں تو ہمیں بھی ان پر پورے صدقِ دل سے یقین کر لینا چاہئے اوراپنی ترجیحات کوطے کر لینی چاہئیں۔ سیاستدانوں کو مکمل جمہوری رویوں کی طرف بڑھنا چاہئے۔ اختلافِ رائے کوکُشادگی سے برداشت کرنا چاہئے۔ ظاہر ہے مختلف پارٹیوں کے مختلف دستور اور منشور ہیں، ان کے درمیان اختلافات بھی ہیں لیکن ان میں ایک سانجھی بات یہ ہے کہ وہ سب پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لئے کوشاں ہیں۔ اس لئے جس ملک کی ترقی کا آپ نے عزم کر رکھا ہے اس کو اہمیت دیں، اس کو اپنی ترجیح بنائیں، اپنی ذاتی انا، اپنے ذاتی مفاد کو پس پشت ڈال دیں کیونکہ مقصد جب ملک کی ترقی ہو تو پھر ملک کو پہلی ترجیح دینی چاہئے، ذات کو نہیں۔ اس وقت ہمیں اپنی پاک فوج کے احترام اور ان کے فیصلے کو سیلوٹ کرنے کی ضرورت ہے۔
ہماری تاریخ اتنی طویل نہیں ہے۔75 سال کی تاریخ میں انسان مختلف ادوار سے گزرتا ہے، غلطیاں کرتا ہے، سیکھتا ہے اور پھر کسی جگہ سے ایک مثبت سفر کا آغاز کرتا ہے، نئی نئی وجود میں آنے والی مملکت پر مختلف حوالوں سے وار ہوتے رہتے ہیں اور مسائل، معاملات الجھتے رہتے ہیں لیکن 75 سال کی تاریخ نے ہمارے اداروں اور لوگوں کے سامنے کچھ اسباق کے دیپ روشن کئے ہیں۔ اگر انہوں نے ان کی لو میں عمل شروع کر دیا ہے تو ہمیں ان پر ناز کرنا چاہئے، انہیں ویلکم کرنا چاہئے، ان کے ساتھ کھڑے ہونا چاہئے۔ پرانی غلطیوں کو دہرا کر آپس میں کشیدگی کو بڑھانا نہیں چاہئے کیونکہ پرانی غلطیوں میں کوئی بھی ایک فریق ذمہ دار نہیں نکلے گا اس میں سب کے دامن پر کچھ نہ کچھ داغ ضرور نظر آئیں گی۔
اس وقت ہمارا ملک پوری دنیا میں ایک عجیب اسٹیج پلے کا کردار ادا کر رہا ہے، ایک عجب تماشہ لگا ہوا ہے۔ وہ دنیا کہ جو آپ کے ایک موبائل ٹچ کی دوری پر ہے اس کے سامنے ہمارے عجیب و غریب راز کھلتے جا رہے ہیں اس لئے ہمیں ایک باشعور قوم بننے کے لئے عملی کردار ادا کرنا ہو گا اور خصوصاً اپنی نئی نسل کی اخلاقی تربیت کرنی ہو گی، آئین کی سربلندی اور اخلاقی قدروں کی پیروی کو نصاب کا حصہ بنانا ہو گا۔ جمہوریت کیا ہے؟ یہ بھی لوگوں کو بتانے کی ضرورت ہے۔ جمہوریت کا مطلب صرف میرا اقتدار نہیں ہے بلکہ جمہور کے حقوق کے لئے آواز بلند کرنا ہے اور اکثریت کو حکومت میں شامل کرنا ہے۔ میرا خیال ہے جب تمام ادارے اپنی اپنی سمت میں چلنا شروع کرینگے تو یہ ملک معاشی حوالے سے بھی ترقی کرے گا، جمہوری اور سیاسی استحکام بھی اسے نصیب ہو گا اور یقیناً ہم اپنے اس ہدف کے حصول کی طرف بڑھیں گے جو قیامِ پاکستان کا مقصد تھا ہم اسے ایک ایسا عظیم ملک بنا پائیں گے جو عظیم لوگوں کی ترجمانی کرے گا، جو سماجی اور اخلاقی قدروں کے پیروکار ہوں گے اور دنیا میں انسانی حقوق اور انسانیت کیلئے آواز بلند کرینگے۔ زندگی مختصر سی ہے صاحب اقتدار تاریخ کی کتاب میں اپنا مثبت اندراج کرائیں گے تو ہمیشہ دعاؤں میں یاد رکھے جائیں گے۔ پاکستان زندہ باد۔
( بشکریہ : روزنامہ جنگ )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleزاہدہ حنا کا کالم : احفاظ الرحمن اور مزاحمت (پہلا حصہ)
Next Article چوہدری شجاعت دلبرداشتہ ہو گئے : سیاست سے کنارہ کشی پر غور
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

تحریک انصاف کا جواب بھی مایوس کن رہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ

دسمبر 8, 2025

عمران خان جیلر ہے یا قیدی؟۔۔ وسعت اللہ خان کا کالم

دسمبر 8, 2025

بیجنگ کی محبت میں ۔۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ( پہلا حصہ )

دسمبر 7, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تحریک انصاف کا جواب بھی مایوس کن رہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ دسمبر 8, 2025
  • عمران خان جیلر ہے یا قیدی؟۔۔ وسعت اللہ خان کا کالم دسمبر 8, 2025
  • بیجنگ کی محبت میں ۔۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ( پہلا حصہ ) دسمبر 7, 2025
  • خان آئے گا ؟ : عطاءالحق قاسمی کا کالم دسمبر 7, 2025
  • بھارتی ریاست گوا کے نائٹ کلب میں آتشزدگی، 23 افراد ہلاک دسمبر 7, 2025
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2025 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.