Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, اپریل 14, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ’ اس شہر میں تم جیسے دیوانے ہزاروں ہیں‘ : آشا بھوسلے لاکھوں دیوانوں کو اداس کر گئیں
  • مذاکرات میں جزوی پیش رفت ہوئی : ’دو، تین اہم نکات پر اختلاف رائے‘ کے سبب معاہدہ نہیں ہو سکا، اسماعیل بقائی
  • ایران کا شرائط تسلیم کرنے سے انکار : امریکی نائب صدر واپس چلے گئے
  • امریکہ ، ایران مذاکرات رات گئے تک جاری، توقع سےزیادہ پیش رفت
  • مذاکرات شروع : ایرانی وفد کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات
  • فتح خیر کی ہو گی ، ذلت اہلِ تکاثر کا مقدر ہے : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی کا اختصاریہ
  • ڈیزل 135، پیٹرول 12 روپے فی لیٹر سستا کرنے کا اعلان
  • مارکسزم، طب اور تضادات کی دنیا : ڈاکٹر علی شاذف کاکالم
  • پاکستانی وزیر دفاع کا غیرسفارتی اور غیر ذمہ دارانہ بیان : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اسلام آباد مذاکرات اور حزب اللہ کے 100 رہنماؤں کے قتل کی افواہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ڈاکٹرصغراصدف»ڈاکٹر صغرا صدف کاکالم:لگی ہے آنکھ ترے خواب کے تعاقب میں
ڈاکٹرصغراصدف

ڈاکٹر صغرا صدف کاکالم:لگی ہے آنکھ ترے خواب کے تعاقب میں

ایڈیٹرستمبر 12, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
sughra sadaf
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

شاعروں کے امام غالب نے کہا تھا
آتے ہیں غیب سے یہ مضامیں خیال سے
غالب صریرِخامہ نوائے سروش ہے
ثابت ہوا کہ وہی شعر عظیم اور ہمیشہ رہنے والا ہوتا ہے جس کا باطن غیب اور ظاہر علم،مشاہدے و تجربے پر استوار ہوتا ہے۔ شاعری کو اسی لئے پیغمبری سے تعبیر کیا گیا کہ شاعر کا تخیل لا محدود اور آنکھوں سے اوجھل جہانوں کی خبر گیری کرتا ہے۔ اسے خاص صلاحیت ودیعت ہوتی ہے۔اسلئے اُس کے سوچنے، سمجھنے اور محسوس کرنے کی شدت اور کیفیات دوسروں سے مختلف ہوتی ہیں۔ تخیل کی جوُلانی اور روحانی روشنی میسر نہ ہو تو سامنے موجود چیزیں، حادثات اور واقعات بھی توجہ میں جگہ نہیں پاتے۔صباحت عاصم واسطی کی تخلیقی اُپج کی جھلک اُن کے شعری مجموعے ، توسط،کی تقریب رونمائی میں دکھائی دی۔ مقررین کی طرف سے حوالے کے طور پر پڑھے گئے شعر دل میں گھر کر گئے تو اس کتاب سے راہ و رسم بڑھانے کا اشتیاق جاگا، کتاب منگوائی اور کئی دن اسے ساتھ لئے لئے پھرتی رہی کہ اچھے شعر کا لطف نہ لینا اس کی تعظیم نہ کرنے کے مترادف ہے۔درِ دل پر دستک دینے اور روح کے نہاں خانوں میں اُتر جانے والے اشعار ڈائری میں درج ہوتے رہے۔ رومانی اور وجدانی کیفیات سے پھوٹنے والی سرشاری اور جمالیاتی کیف نے عجب سحر میں مبتلا کئے رکھا۔ خبر ہوئی جگمگ کرتا اور دل ودماغ پر طاری ہوتا منفرد رنگ ان کے باطن میں جلنے والے الہامی دئیے کی سحرزدہ لَو کا سیک ہے۔یہ کتاب پڑھتے ہوئے یوں محسوس ہوا جیسے خاموش چاندنی رات میں مدھم سُر بکھرے ہیں اور شاعر پورے خلوص کے ساتھ اپنے وجود سے ہم کلام ہے۔ اس شاعری کے توسط مجھے بھی اپنے آپ سے ہم کلام ہونے کا موقع عطاء ہوا کہ اس میں میری پسند کے رنگ اور ذائقے بھرے تھے۔ میں نے جب اشعار کے پس منظر میں جھانکا تو ہر لفظ مجھے کوڈ ورڈ اور علامت کی طرح لگا۔ جس کے اندر ایک بڑی حقیقت پوشیدہ تھی۔
عاصم صباحت واسطی تخیل اور گمان سے اگلی منزل عرفان پر رو بہ سفر ہے اور مسلسل ارتقاء کے مراحل طے کرنے کی مشق کر رہا ہے۔وہ ایسا باکمال ہنرمند ہے کہ تخلیقی اوقات میں جب جسم اور زمین کی کشش کو منجمد کرکے الگ رکھ دیتا ہے تو پھر روحِ کائنات سے یوں اِک مِک ہو جاتا ہے کہ آئینے کے سامنے اپنی ذات سے جڑا علیحدہ تشخص کا حامل عکس بھی اوجھل ہوجاتا ہے اور وہاں اس واحد کا جلوہ اور جمال نئے نئے رنگوں میں ابھرتا دکھائی دیتا ہے جو ہر منظر میں ظاہر ہے۔ توسط بھی وحدت کا وہی سفر ہے جسے نو فلاطینوس نے ایک ہستی کے تصور سے آغاز کیا،افلاطون، ابنِ عربی اوررومی کے بنائے ٹریک سے ہوتا ہوا ہماری دھرتی کی دانش بھری زبانوں میں زیادہ شدت کے ساتھ اس طرح اُبھرا کہ وجود ھو کی تال پر رقصاں ہو گئے۔
قدیمی روح کے عشق کی وہی پرانی روداد ہے مگر لہجہ مختلف، اثرات جداگانہ اور مضامین منفر د ۔ پرانے منظروں سے نئے منظر اور نقش ابھرتے ہوئے۔ کیہ جاناں میں کون؟ والے تمام سوالات زیادہ توانائی کے ساتھ شعوری سطح پر موجود ہیں۔ظاہریت اور وجدانیت کے درمیان دلائل کے ساتھ سرد جنگ جاری مگر کڑواہٹ اور شور نہیں۔ بلھے شاہ پر جب بُکل کے چور کا معمہ کھلا تو اس کے لئے کائنات میں تفریق، تعصب اور فریب باقی نہ رہا۔ عاصم واسطی کا بھی جب غیب سے رابطہ استوار ہوتا ہے تو ارد گرد کی دیواریںپاش پاش ہونے لگتی ہیں اور وسیع جہان میں اُسے دور تک دکھائی دینے لگتا ہے۔ خود شناسی عطا نہیں۔ خود کو تلاشنے کے لئے ریاضت کا لمبا کشٹ کرنا پڑتا ہے،دل اور دماغ کو دشتِ جنوں کے نامہربان راستوں پر صدیوں کی مسافت طے کرنی پڑتی ہے تب عشق کی راحت طلب بنتی ہے۔خیال و خواب کے ہر پڑاؤ پر قیام کر کے، من پسند صورتوں کو توجہ میں رکھنااور چشمِ شوق سے نکلے قطرہء نہال کو دریا بنانے کی جستجو اصل مقصد ہے مگر یہ خیال و خواب کے بس کی بات نہیں۔یہ ظاہر اور باطن یعنی شریعت اور طریقت سے اگلی منزل عرفانِ حقیقت کے معاملے ہیں۔جہاں عبادات کے ساتھ محبت کو مشروط کر دیا جاتا ہے۔صوفیا نے جس محبت پر زور دیا ہے عاصم واسطی اسی پر ایمان رکھتا ہے اور اسی کے وسیلے خدا تک پہنچنے کا متمنی ہے۔ توسط اسی سلسلے کی کڑی ہے۔جہاں حرف گویائی میں کائنات کی خامشی بھی شامل ہوتی ہے۔عشق نے شاعر کے جذبوں،لفظوں،دل،آنکھ اور وجود کو جو سرشاری بخشی ہے وہ اس میں پوری طرح شرابور اور نہال ہے۔نہال ہونے کی ادا پھولوں،پانی کے قطروں،گزرتے لمحات اور فطرت کے دیگر مظاہر میں بھی رچ گئی ہے اور اسی کیفیت کے ساتھ وہ شہرِ اعتبار میں داخل ہو چکا ہے۔آخر میں کچھ اشعار سنئے۔
جب تک خیال و خواب سے دل بھر نہیں گیا
میں شہرِ اعتبار کے اندر نہیں گیا
عادت خود اپنا بوجھ اٹھانے کی ہے مجھے
اس واسطے خلا کے سفر پر نہیں گیا
دینے لگا ہوں جنت و دوزخ کے حکم بھی
پروردگار روک، خُدا ہو رہا ہوں میں
ہمارا طرز تکلف بھی والہانہ ہے
ہم اہلِ دل ہیں محبت زیادہ کرتے ہیں
لگی ہے آنکھ ترے خواب کے تعاقب میں
تھکا نہیں ہوں ترا انتظار کرتے ہوئے
وہ یوں ہوا کہ مرے ہاتھ لگ گیا سورج
سیاہ شب میں ستارہ تلاش کرتے ہوئے
زمیں پر ایک مکمل جزو لایا جا چکا تھا
مجھے مجھ سے بہت پہلے بنایا جا چکا تھا
وقت نکال کر توسط کی شاعری پڑھئے اور سر دھنیے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleآج کا دن : بارہ ستمبر 1965 ء چونڈہ میں ٹینکوں کا حملہ پسپا ۔۔1948ء ریاست حیدرآباد پر بھارتی حملہ
Next Article نصرت جاویدکاتجزیہ:شرطیہ علاج کے نسخے اور کیش فری خریداری
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

’ اس شہر میں تم جیسے دیوانے ہزاروں ہیں‘ : آشا بھوسلے لاکھوں دیوانوں کو اداس کر گئیں

اپریل 12, 2026

مذاکرات میں جزوی پیش رفت ہوئی : ’دو، تین اہم نکات پر اختلاف رائے‘ کے سبب معاہدہ نہیں ہو سکا، اسماعیل بقائی

اپریل 12, 2026

ایران کا شرائط تسلیم کرنے سے انکار : امریکی نائب صدر واپس چلے گئے

اپریل 12, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ’ اس شہر میں تم جیسے دیوانے ہزاروں ہیں‘ : آشا بھوسلے لاکھوں دیوانوں کو اداس کر گئیں اپریل 12, 2026
  • مذاکرات میں جزوی پیش رفت ہوئی : ’دو، تین اہم نکات پر اختلاف رائے‘ کے سبب معاہدہ نہیں ہو سکا، اسماعیل بقائی اپریل 12, 2026
  • ایران کا شرائط تسلیم کرنے سے انکار : امریکی نائب صدر واپس چلے گئے اپریل 12, 2026
  • امریکہ ، ایران مذاکرات رات گئے تک جاری، توقع سےزیادہ پیش رفت اپریل 12, 2026
  • مذاکرات شروع : ایرانی وفد کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات اپریل 11, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.