Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, فروری 7, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ڈاکٹر علی شاذف کا کالم : خوفزدہ بہار اور ہارا ہوا حوصلہ
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا کل بسنت کی اپنی تمام مصروفیات منسوخ کرنے کا اعلان
  • اسلام آباد: امام بارگاہ میں خودکش دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 31 ہوگئی، 169 زخمی
  • لاہور کی بسنت نے ملتان میں پتنگوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچا دیں : فی پتنگ ریٹ 1000 روپے
  • لندن: بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی طبیعت انتہائی ناساز، اتوار سے ہسپتال میں زیرِ علاج
  • بلوچستان میں سفر کرنے کا خواب : ذرا ہٹ کے / یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • غنوی نے فاطمہ بھٹو کو کیوں گالی دی ؟ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ملتان سلطانز کی دوبارہ نیلامی : علی ترین کی کمپنی سمیت کن پانچ کمپنیوں میں مقابلہ ہو گا؟
  • یوم کشمیر پر پنڈی سازش کیس کے قیدیوں کی یاد : ڈاکٹر انوار احمد کا کالم | کوچہ و بازار سے
  • بلوچستان میں بڑے پیمانے پر فوج تعینات کرنے کی ضرورت ہے، خواجہ آصف
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ڈاکٹرصغراصدف»ڈاکٹر صغرا صدف کاکالم:دل کی بات سنیں!
ڈاکٹرصغراصدف

ڈاکٹر صغرا صدف کاکالم:دل کی بات سنیں!

ایڈیٹرنومبر 7, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
sughra sadaf
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

آجکل جس محفل میں جائیں عجیب طرح کی پریشانیوں، پشیمانیوں شکایتوں اور بے یقین رُتوں کا رونا طبعیت کو بوجھل کر دیتا ہے۔ہر محفل میں ان کے تدارک کاسوال بھی ہوتا ہے تو آئیے آج دیکھتے ہیں کیسے ہر گھڑی اذیتوں میں جکڑے وجود کو رہائی دلا کر نارمل زندگی گزاری جا سکتی ہے۔ سوچنے کی بات یہ ہے کہ انسان صرف ڈھانچے میں پروئے گوشت پوست کے جسم کا نام نہیں جس کو سانس لینے کیلئے ہوا، زندہ رہنے کیلئے غذا، برہنگی چھپانے کیلئے مخملیں ریشے، موسموں کے جلال اور دشمنوں کی چال سے محفوظ رہنے کیلئے چھت اور چاردیواری ہی مطلوب ہوتی ہے۔یہ سارے مطالبات جبلت کی حد تک درست کہ سماج کی ریشہ دوانیوں میں پروان چڑھتی زندگی کیلئے چارہ اور قلعہ ضروری ہوتا ہے مگر مسئلہ تب ہوتا ہے جب ہوس کے بھیانک تعصبات وجود پر حاوی ہو کر ہمیں چہار سمت سے اپنی حدود میں یوں مقید کرلیتے ہیں کہ ہماری آزادی جسم کی جبلی ضروریات پوری کرنے تک باقی رہ جاتی ہے۔رفتہ رفتہ ہم اس کے عادی ہوتے جاتے ہیں اور دائرہ تنگ ہوتا جاتا ہے۔حتیٰ کہ نوبت یہاں تک آجاتی ہے کہ ہم اپنی بنائی دیواروں میں چُن دئیے جاتے ہیں۔جہاں پیٹ کا حجم بڑھتا ہے،چربی اسقدر پھلتی پھولتی ہے کہ نظر کا آئینہ دھندلا جاتا ہے اور سانس کی ناہمواریوں کا شکار ہوتے ہیں ۔مصنوعی طاقتوں کے حامل کیپسولوں کے پھکے ہمارے ہر کھانے کے مینو میں شامل ہو جاتے ہیں مگر ہم ایک لمحے کیلئے رکنے ،سوچنے اور قید سے نجات کی تدبیر نہیں کرتے۔نتیجتاً ہمارا جسم مضمحل ہو کر ایسے تار تار ہو جاتا ہے کہ رفوگری ممکن نہیں رہتی۔باقی زندگی محتاجی اور بے بسی میں گزارنا مقدر بن جاتا ہے۔
آخر یہ سارا کھیل کیا ہے۔ آج کا انسان اس قدر بے رحم ماحول اور لاتعداد بیماریوں کا شکار کیوں ہے۔ پہلے کسی کو ایک بیماری لاحق ہوتی تھی اس کا علاج اور پرہیز چلتا رہتا تھا۔اب بیماریوں کا ایک مکمل سلسلہ ہے،ایک ایسا پیکیج جس میں کوئی بھی حصہ محفوظ نہیں۔ ہر کونے کھدرے میں کوئی نہ کوئی زہر دبا ہوا ہے۔ اندر لگی دیمک حیات کے شجر کو کھوکھلا کرتی جارہی ہے مگر ہم ظاہری علاج معالجے اور بندوبست میں ہلکان ہوئے جاتے ہیں۔ہم سب کچھ جانتے ہوئے اپنی روش نہیں بدلتے، دل کی بات نہیں مانتے،کسی وقت بھی رسی کھنچنے والا رکاوٹ کو سڑک پر یوں سامنے لائے گا کہ ہم منہ کے بل گر پڑیں گے۔آئیے اس سے پہلے اپنا علاج شروع کریں، اپنے باطنی طبیب سے مشاورت کریں۔ اُسکا حکم مانیں، اسکی ہدایات پر عمل کریں۔ وہ ہمیں توازن قائم رکھنے کو کہے گا۔جسم کو خوارک کا تہ خانہ بنانے سے روکے گا۔ہمارے ملک میں لذیز اور صحتمند رکھنے والے پَھلوں کی بھرمار ہے۔ہر موسم میں کوئی نہ کوئی سستا پھل بھی میسر ہوتا ہے۔ہم چربی اور غیر معیاری تیل میں تَلی ہوئی خوارک کھانے کے عادی ہو چکے ہیں جس سے چھٹکارے کی اشد ضرورت ہے۔یہی غذائیں ہمارے وجود میں چربی کی دیواریں کھڑی کرکے ہماری زندگی کو ناہموار بناتی ہیں۔جن سے بے شمار غلاظتیں جنم لیتی ہوئی بڑی بیماریوں کی وجہ بنتی ہیں۔کم کھائیں، خالص کھائیں، تَلی اشیا کی بجائے بھنے چنے کھا لیں۔
خود کو ان سوالوں اور پریشانیوں سے آزاد کریں جن کا حل آپ کے پاس نہیں۔خواہ مخواہ کُڑھنے کی بجائے رستہ بدل لیں۔ تکلیف کا باعث بننے والے دوستوں اور رشتہ داروں سے فاصلہ کرلیں۔مجبوری کے بندھنوں سے خود کو آزاد کر لیں۔اچھی موسیقی سنیں، تخیل کی اڑان پر لیجانے والی کتابیں پڑھیں۔ تاریخ، ثقافت اور محبت کے موضوعات پر بنی فلمیں دیکھیں، کُھلے آسمان تلے رکھی زمین پر ننگے پاؤں چلیں۔ہواؤں کے گیت سنیں،دن میں کچھ پل بچوں کی صحبت میں خود کو ازاد چھوڑ دیں۔ بچوں کیساتھ بچہ بن کر ہنسیں۔ انسانیت کا درد محسوس کریں اور اسکے معاوضے کیلئے جو ممکن ہو ضرور کریں۔ دل سے دوستی کریں وہ سوچ میں شریانوں اور وریدوں کا جال بچھا دیگا اور وجود کو پاکیزگی کی طرف لیکر جائے گا تو روح سے ہم آہنگی بڑھے گی۔ کثافت سے نجات ملے گی، لطافت کا راج ہوگا تو نظر کا آئینہ بھی چمکدار ہوگا۔کائناتی مسائل پر کڑھنے کی بجائے یہ سمجھنا ضروری ہے کہ خیر اور شر دونوں حقیقتیں اور طاقتیں ہیں۔ دونوں کو موجود رہنا ہے۔ یہی کائنات کا خمیر اور نشوونما کا قائدہ ہے۔ آپ اپنی ذات میں خیر کو پنپنے دیں اور دنیا میں خیر پھیلانے میں اپنا حصہ ڈالیں۔ ہر واقعے کے ظہور میں کوئی منطق ہے۔ ہر آزمائش اور آفت کے پیچھے کوئی کوئی کوتاہی ہے۔ دعا اور شُکر کو وظیفہ بنالیں دیکھیں کیسے زندگی میں قرار آتا ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسمیع چوہدری کا کالم:وہ کیچ جو پاکستان کو سیمی فائنل تک لے گیا،
Next Article نصرت جاویدکا تجزیہ:وضع دار سیاست کی آخری نشانی بھی رخصت ہو گئی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ڈاکٹر علی شاذف کا کالم : خوفزدہ بہار اور ہارا ہوا حوصلہ

فروری 7, 2026

وزیراعلیٰ پنجاب کا کل بسنت کی اپنی تمام مصروفیات منسوخ کرنے کا اعلان

فروری 6, 2026

اسلام آباد: امام بارگاہ میں خودکش دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 31 ہوگئی، 169 زخمی

فروری 6, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ڈاکٹر علی شاذف کا کالم : خوفزدہ بہار اور ہارا ہوا حوصلہ فروری 7, 2026
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا کل بسنت کی اپنی تمام مصروفیات منسوخ کرنے کا اعلان فروری 6, 2026
  • اسلام آباد: امام بارگاہ میں خودکش دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 31 ہوگئی، 169 زخمی فروری 6, 2026
  • لاہور کی بسنت نے ملتان میں پتنگوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچا دیں : فی پتنگ ریٹ 1000 روپے فروری 6, 2026
  • لندن: بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی طبیعت انتہائی ناساز، اتوار سے ہسپتال میں زیرِ علاج فروری 5, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.