ملتان : پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیسٹ سیریز کے سلسلے میں بدھ کے روز پاکستانی کرکٹ ٹیم نے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا ۔بابر اعظم سمیت دیگر کھلاڑیوں نے ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس کی۔
تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے دو میچوں کے لیے پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں ملتان پہنچ چکی ہیں پریکٹس سیشن میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ بولنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔ پاکستانی ٹیم نے پریکٹس سیشن ہیڈ کوچ جیسن گلسپی کی نگرانی میں کیا ،بابر اعظم بھی گراو¿نڈ میں چکر لگاتے اور بیٹنگ کی بھر پور پریکٹس کرتے نظر آئے ،انگلنڈ کی کرکٹ ٹیم دو دن آرام کے بعد چار اکتوبر کو پریکٹس شروع کرے گی ۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ سات اکتوبر سے شروع ہوگا۔
فیس بک کمینٹ