اسلام آباد:سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ عمران خان کو سمجھ آگیا ہے کہ وہ پھنس گئے ہیں اور باہر نہیں نکل سکتے، ان کو لاشیں چاہئيں وہ فرسٹریٹڈ ہیں۔
گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ اب کچھ ہوا تو معاملہ آرمی کورٹ میں چلا جائےگا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پچھلی بار گنڈا پور کو پیسٹری کھلائی گئی تھی اس بار وِپڈ کریم کے ساتھ پیسٹری کھلائی جائے گی۔
گفتگو کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ کسی کا بھی وزیراعلیٰ سے رابطہ نہیں ہو رہا، انہیں گرفتار کرنا توہین عدالت ہوگا، کچھ علم نہيں کہ اس وقت وزيراعلیٰ کہاں ہیں ؟ اگر علی امین پشاور روانہ ہوچکے ہوتے تو معلوم ہوجاتا۔
(بشکریہ:جیونیوز)
فیس بک کمینٹ