Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»فیضان عارف»فیضان عارف کا کالم : ایک سبق ، جو مغربی ممالک سے سیکھا جاسکتا ہے
فیضان عارف

فیضان عارف کا کالم : ایک سبق ، جو مغربی ممالک سے سیکھا جاسکتا ہے

ایڈیٹرجنوری 26, 20211 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
faizan arif
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

جب سے ہماری یہ دنیا وجود میں آئی ہے تب سے طاقتور افراد، قبیلے اور ملک کمزور لوگوں، قبیلوں اور ملکوں پر غالب آنے کے لئے ان پر حملے کرتے اور جنگیں مسلط کرتے رہتے ہیں۔ پہلی اور دوسری عالمی جنگ ہو یا افغانستان، عراق، لیبیا اور شام پر مسلط کی جانے والی یک طرفہ جنگی جارحیت، ہر ایک کے نتیجے میں کمزور ملکوں کو تباہی و بربادی کا عذاب جھیلنا پڑا اور امن کی فاختہ جس کی چونچ میں زیتون کی شاخ ہوا کرتی تھی، بارود کے غبار میں کہیں گم ہوگئی۔ گزشتہ صدی کی جنگوں کے ہولناک اثرات موجودہ صدی میں بھی محسوس کئے جا رہے ہیں اور شاید ہمارے بعد آنے والی نسلوں کو بھی ان جنگوں کے اثرات کی بازگشت سنائی دیتی رہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ جنگوں نے کبھی تنازعات اور مسائل کو حل نہیں کیا بلکہ بنی نوع انسان کے لیے مزید مسائل اور مشکلات کو جنم دیا ہے۔ 6برس جاری رہنے والی دوسری عالمی جنگ نے پورے یورپ کو اپنی لپیٹ میں لئے رکھا اور اس جنگ کی ہولناکیوں کے اثرات سے نکلنے کے لئے برطانیہ اور دیگر کئی ملکوں کو تیس سے چالیس برس کا عرصہ لگ گیا۔ سیکنڈ ورلڈ وار یعنی دوسری جنگ عظیم کے بعد برطانیہ کی سیاسی قیادت کی دور اندیشی اور بصیرت کی داد دینی پڑتی ہے کہ جنہوں نے جنگی جنوں کی تباہی و بربادی سے ایسا سبق سیکھا کہ اپنے ہمسایہ اور یورپی ممالک سے جنگ کے ہر امکان کا راستہ بند کردیا۔
یورپ کے وہ ممالک جو دوسری جنگ عظیم تک ایک دوسرے کو تباہ کرنے کے درپے تھے،1949 ء میں کونسل آف یورپ اور 1957 ء میں یورپیئن اکنامک کمیونٹی جیسے باہمی تعاون کے ادارے بنا کر ایک دوسرے کی اقتصادی حالت سنوارنے میں مدد کرنے لگے۔ یہی وجہ ہے کہ جرمنی، فرانس اور برطانیہ سمیت یورپ کے کئی ممالک جدید ٹیکنالوجی کے شعبے میں ترقی کی نئی نئی منزلوں کو دریافت کررہے ہیں۔ دفاعی سازوسامان اور جدید اسلحے کی صنعت بھی ان ممالک میں دن دوگنی اور رات چوگنی ترقی کر رہی ہے مگر یورپ کے یہ ترقی یافتہ ممالک اس جدید اسلحے کو اب ایک دوسرے کے خلاف جارجیت کے لئے استعمال نہیں کرتے بلکہ سعودی عرب اور مڈل ایسٹ کے دیگر ممالک کے علاوہ انڈیا اور پاکستان کو فروخت کرتے ہیں اور ان خطوں میں جنگ کے امکانات کو ہوا دینے کے لئے کوئی نہ کوئی حربہ استعمال کرتے رہتے ہیں۔
یہ حقیقت بڑی فکرانگیز ہے کہ دوسری جنگِ عظیم میں ایک دوسرے کے دشمن یورپی ممالک آج ایک دوسرے کے دوست ہیں اور ان کی سرحدوں پر خاردار باڑ اور فوجی پہرے کی بجائے محض چند امیگریشن افسر سفری دستاویزات کی پڑتال کرتے نظر آتے ہیں۔ ان ملکوں نے جنگوں کے تلخ تجربات کے بعد یہ محسوس کرلیا کہ ایک دوسرے کی خود مختاری کا احترام کرنے میں سب کی عافیت ہے۔ جنگی جارحیت سے ایک دوسرے کو کمزور کرنے کی بجائے اقتصادی تعاون کے ذریعے ایک دوسرے کے لئے ترقی اور خوشحالی کے رستوں کو ہموار کیا جائے۔ اسی سوچ اور دور اندیشی کی وجہ سے آج کا یورپ پُرامن اور خوشحال ہے۔ ان حالات کا موازنہ اگر برصغیر کے حالات سے کیا جائے تو حیرانی ہوتی ہے کہ یورپ نے جنگ کی تباہ کاریوں سے جو سبق سیکھا ہے، ہم کیوں نہیں سیکھ سکے؟ اس تناظر میں اگر انڈیا اور پاکستان کے تعلقات کا جائزہ لیا جائے تو دونوں ملکوں کی سیاسی قیادت کی ’’بصیرت‘‘ یعنی ’’ویژن‘‘ اور ’’دور اندیشی‘‘ پر ماتم کرنے کو جی چاہتا ہے کہ غربت، افلاس اور پسماندگی نے دونوں ملکوں کے عوام اور خاص طور پر بھارتی جنتا کو روٹی کپڑے اور مکان کی بنیادی ضرورت سے محروم کر رکھا ہے مگر اس کے باوجود بھارت ہر سال 66بلین ڈالر سے زیادہ رقم اپنی فوج کو پالنے اور دفاع پر خرچ کرتا ہے اور ہر سال اس فوجی اور دفاعی بجٹ میں اضافہ ہوتا رہتا ہے۔
ایک لمحے کے لیے فرض کر لیا جائے کہ اگر پاکستان، بھارت، چین، افغانستان، سری لنکا، ایران اور خطے کے دیگر ممالک یورپ کی طرح اپنے ماضی کی تلخیوں سے سبق سیکھیں اور اپنی بالادستی کے جنون میں مبتلا ہونے یا ایک دوسرے کو کمزور کرنے کے لئے اپنے وسائل ضائع کرنے کی بجائے ایک دوسرے سے اقتصادی تعاون کریں تو پورا خطہ یورپ کی طرح امن اور خوشحالی کا گہوارہ بن سکتا ہے۔ وہ خطیر رقم جو چین، بھارت، ایران، پاکستان اور خطے کے دیگر ممالک اپنے دفاع پر خرچ کرتے ہیں، یہ رقم ان ملکوں سے جہالت اور غربت کے خاتمے کے لئے کام آسکتی ہے۔ یہ ایک اٹل تاریخی حقیقت ہے کہ جو ملک بھی اپنے عوام کی ترقی اور خوشحالی کی بجائے اپنے وسائل کا بڑا حصہ اپنے ہمسایہ ممالک کو کمزور کرنے اور وہاں افراتفری پھیلانے پر صرف کرتے رہے ہیں، وہ کبھی مستحکم نہیں ہوئے۔
پاکستان اور بھارت کے باہمی تعلقات کے تناظر میں دونوں ملکوں کے حکمرانوں کو یہ حقیقت سمجھ لینی چاہیئے کہ جو ممالک (امریکہ، جرمنی، فرانس، برطانیہ وغیرہ) انہیں اسلحہ بیچتے ہیں اور دفاعی سازو سامان (بشمول جنگی طیارے، بحری جہاز، آبدوز) فراہم کرتے ہیں، وہ کب چاہیں گے کہ دو ہمسایہ ممالک کے درمیان امن قائم ہو جائے اور اُن کے درمیان خوشگوار تعلقات استوار ہو جائیں اور پھر انہیں اسلحہ اور دفاعی ساز و سامان خریدنے کی ضرورت نہ رہے۔ یہ اسلحہ ساز ملکوں کی عالمی سازش ہے کہ وہ ہمسایہ ممالک کے درمیان تعلقات کو کبھی خوشگوار اور پُرامن نہ ہونے دیں، تنازعات کو ہوا دیتے رہیں تاکہ اُن کے اسلحے کی صنعت فروغ پاتی رہے۔ جارج بُش سینئر کے زمانے میں نیو ورلڈ آرڈر اور جارج بش جونیئر کے دور میں دہشت گردی کے خلاف عالمی مہم کا جو شوشا چھوڑا گیا تھا، آج مڈل ایسٹ یعنی مشرق وسطیٰ اور برصغیر کے حالات اسی امریکی سازش کا شاخسانہ ہیں۔ اگر ہم غور کریں کہ سعودی عرب جیسا ملک ہر سال اپنے دفاع پر70بلین ڈالر سے زیادہ رقم خرچ کرتا ہے تو اس کا سب سے زیادہ فائدہ کس کو ہوتا ہے؟ ظاہر ہے امریکہ ہی اس کا سب سے بڑا مفاد اٹھانے والا ملک ہے جس نے عراق، لیبیا اور شام میں جنگیں مسلط کرکے ایسے حالات پیدا کر دیئے کہ سعودی عرب اور مڈل ایسٹ کے دیگر ممالک کو اپنے دفاع کے لیے امریکہ کی ضرورت محسوس ہوتی رہے۔
نائن الیون کے بعد امریکہ نے دہشت گردی کے خلاف جو عالمی جنگ یا مہم شروع کی تھی، اس کے نتیجے میں دہشت گردی اور انتہاپسندی کم ہونے کی بجائے روز بہ روز بڑھتی جارہی ہے جس کا سب سے زیادہ نقصان مسلمان ممالک ممالک کو ہوا ہے اور ہورہا ہے۔ ان حالات کا سب سے زیادہ فائدہ امریکہ نے اُٹھایا ہے اور اُٹھا رہا ہے۔
مڈل ایسٹ میں اُسے مکمل طور پر بالادستی حاصل ہوگئی ہے جس کی وجہ سے اب خلیجی ممالک رفتہ رفتہ اسرائیل سے اپنے تعلقات استوار کرنے لگے ہیں یا کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ امریکہ اب پاکستان، بھارت اور افغانستان میں بھی اسی طرح کی بالادستی قائم کرنے کے لئے برسرِپیکار ہے۔ اس مقصد کے لئے وہ ان تینوں ملکوں کے درمیان کبھی خوشگوار تعلقات کو استوار نہیں ہونے دے گا۔ چین اور ایران کو کمزور کرنے کے لئے امریکہ اس خطے میں ہر حربہ آزمانے کی کوشش کررہا ہے۔ ان حالات میں بھارت، پاکستان اور افغانستان کے حکمرانوں اور اربابِ اختیار کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، اسلحہ بیچنے والے ملکوں کی سازش کو سمجھنا چاہیے۔ ان تینوں ممالک کو چاہیے کہ وہ ایک دوسرے کو کمزور کرنے کی بجائے یورپی ممالک کی طرح اپنے ماضی کی تلخیوں اور جنگی جارحیت کے نقصانات سے سبق سیکھیں اور پُرامن ہمسایوں کی طرح ایک دوسرے سے معاشی تعاون کریں اور اپنے دفاع کے لئے اسلحے کی خریداری پر خرچ کی جانے والی خطیر رقم کو اپنے ملک سے غربت، جہالت اور پسماندگی کے خاتمے پر صرف کریں۔ پاکستان ہو یا بھارت اور افغانستان، یہ ایک دوسرے کے دشمن نہیں۔ ان تینوں ملکوں کا مشترکہ دشمن بھوک، افلاس اور جہالت ہے جس کا خاتمہ ناگزیر ہے۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاظہر سلیم مجوکہ کا کالم : درختوں کا دشمن بلڈرز مافیا
Next Article وجاہت مسعود کا کالم۔۔لاہور قلندر سے پاکستان قلندر تک
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم

جون 3, 2026

طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک

جون 3, 2026

علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار

جون 3, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی جون 1, 2026
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی جون 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.