ملتان ۔۔ اے پی پی ۔۔نامور ماہر قانون ،سابق اٹارنی جنرل فخرالدین جی ابراہیم کی پانچویں برسی 7 جنوری کو منائی جائے گی۔فخر الدین جی ابراہیم 2 1 فروری 1928ء کو ہندوستان کے شہر احمد آباد میں پیدا ہوئے۔ ان کا تعلق ایک لوئر مڈل کلاس فیملی سے تھا ۔ 1952 میں انگلینڈ سے قانون پڑھ کر کراچی پاکستان آئے اور وکالت شروع کی ۔ فخر الدین جج ابراہیم سپریم کورٹ کے جج کے علاوہ، سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس، گورنر سندھ، اٹارنی جنرل اور وفاقی وزیر قانون کے عہدوں پر بھی فائز رہے ۔ گورنر، اٹارنی جنرل اور وزیر قانون کے عہدوں سے انھوں نے حکومت سے اختلافات کے بعد استعفا دے دیا تھا۔1981ء میں سپریم کورٹ کے ایڈہاک جج رہے ۔ جنرل ضیاالحق نے 1981ء میں ججوں کو پی سی او کے تحت حلف اٹھانے کا حکم دیا۔ لیکن انہوں نے حلف اٹھانے سے انکار کر دیا ۔ 7 جنوری 2020ء کو وہ کراچی میں انتقال کر گئے ۔
فیس بک کمینٹ