وہاڑی: معروف شاعراور ماہر تعلیم ڈاکٹر فرتاش سید کورونا کے باعث انتقال کرگئے۔ان کی عمر 53برس تھی۔
فرتاش سید کا تعلق وہاڑی سے تھا۔ فرتاش سید 15اپریل 1968 کو پیدا ہوئے ۔ انہوں نے زکریایونیورسٹی ملتان سے ایم اے اردو کیا اور شعبہ تعلیم سے وابستہ ہوگئے۔ فرتاش سید کئی برس قطر میں بھی رہے جہاں انہوں نے ادبی سرگرمیوں میں بھرپورحصہ لیا۔
فرتاش سید آج کل جی سی یونیورسٹی لاہور میں لیکچرار کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔وہ لاہور میں کورونا وائرس کاشکارہوئے جس کے بعد انہیں وہاڑی لایا گیا اور کل ڈسٹرکٹ ہسپتال وہاڑی داخل کرادیاگیا جہاں وہ اتوار کی صبح انتقال کرگئے۔فرتاش سید نے سوگوارن میں بیوہ، پانچ بیٹیاں اور ایک بیٹا چھوڑا ہے۔ان کی نماز جنازہ آج شام پانچ بجے گورنمنٹ ہائی سکول لڈن ،وہاڑی میں ادا کی جائے گی۔
فیس بک کمینٹ