Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, فروری 17, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عمران خان کی صحت پر سیاست :سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • شکیل انجم پریس کلب کے صدر منتخب پروفیشنل جرنلسٹس نے تین مرکزی عہدے جیت لیے
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے دی
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری، 78 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ
  • بھارت کا 6 طیارے گرنے پر تاحال غصہ برقرار، آج بھی ہینڈ شیک نہ کیا
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : پاکستان کے خلاف بھارت کی ایک رن پر پہلی وکٹ گرگئی
  • ملتان پریس کلب کو قبضہ مافیا اور سوداگروں سے نجات دلائیں: مقبول حسین تبسم کا کالم
  • فیلڈ مارشل کی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
  • راولپنڈی: عمران خان کے علاج سے متعلق اہم پیشرفت
  • ٹی 20 ورلڈ کپ، کولمبو میں میدان سج گیا، روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ّعاصمہ شیرازی»عاصمہ شیرازی کا کالم : ہم اتنے گناہ گار تو نہیں!
ّعاصمہ شیرازی

عاصمہ شیرازی کا کالم : ہم اتنے گناہ گار تو نہیں!

ایڈیٹرستمبر 7, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Asma-Sherazi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کانوں میں آواز باز گشت بن کر گونج رہی ہے کہ سیلاب ہمارے گناہوں کا بوجھ ہے، اللہ ہم سے ناراض ہے، اُس کی ناراضی کا بوجھ ہم کیسے اٹھائیں؟ آئیں سب مل کر توبہ کریں کہ وہ اس سیلاب کو واپس موڑ دے۔
ہو سکتا ہے کہ یہ سیلاب ہمارے گناہوں کا بوجھ اُتار دے مگر میں سوچ رہی تھی کہ سانگھڑ کے اللہ ڈینو نے کیا گُناہ کیا ہو گا جس کی کُل کائنات ایک کوٹھری، چارپائی اور صندوق تھا۔ راجن پور کی سکینہ بی بی جس کی آس، اُس کا بہہ جانے والا امیدوں کا مرکز، اکلوتا بیٹا تھا اور اُس کا وہ صحن جس میں چارپائی بچھا کے وہ خود کو مختار کُل سمجھتی تھی۔نصیر آباد کے اللہ یار نے کیا قصور کیا ہو گا جس کے کھیتوں کی فصل ابھی اُٹھان پر تھی اور پانی اُس کے سارے خواب بہا لے گیا یا شہداد پُور کی وہ نوجوان لڑکی جس نے کبھی گھر کی دہلیز سے قدم باہر نہیں نکالا تھا مگر اُسے راشن کے بہانے ہوس کی بھینٹ چڑھا دیا گیا۔
ہم اپنے گناہوں کا اعمال نامہ ستائے ہوئے لاچار لوگوں کے ہاتھ تھماتے ہوئے یہ تو نہیں سوچتے کہ ان کا اصل گُناہ ان کے کچے مکان اور اُمیدیں ہیں جو ناپختہ پُشتوں کی مانند ہیں جن میں لگا بدعنوان سیمنٹ نہ جانے کس نے لگایا اور نہ جانے کس نے کمیشن بنایا؟
بیسیوں بند کیسے ٹوٹے اور کس کی زیر نگرانی بنے؟ یہ سوال کون اٹھائے گا اور جواب کون دے گا؟ اصل گُناہ گار تو وہ مجبور دہقان ہیں جن کی چٹختی ہڈیاں ہل جوتتے وقت دہائی دیتی تھیں مگر اچھی فصل کی اُمید مرہم بن جاتی تھی۔ اُنھیں کیا معلوم تھا کہ اپنی فصلیں بچاتے زورآور دریاؤں کے رُخ اُن کی طرف موڑ دیں گے۔
گناہ گاروں کو یہ خبر تو ہو کہ اُن کے نام پر بننے والے ادارے کس کس سے ان کے نام کا کتنا فنڈ لیتے رہے؟ وہ فنڈ اُن تک پہنچتے پہنچتے کس ذاتی کار خیر میں خرچ ہوتا رہا؟ کوئی یہ بھی تو پوچھے کہ سنہ 2005 کے زلزلے میں تباہ ہونے والے بالاکوٹ کی جگہ نیا شہر بسنا تھا اُس کا کیا ہوا؟
یہ کون بتائے کہ طاقتور ادارے احتساب سے کس طرح بالاتر ہیں؟ یہ کون پوچھے کہ عدالتیں جب ریکوڈک اور کارکے کی ڈیلیز زیر غور لا رہی تھیں تب عالمی ریڈار پر پاکستان کو ماحولیاتی شدت کے خدشات کے شکار چند حساس ترین ممالک کی فہرست میں شامل کیا جا رہا تھا۔
جب ریاست مملکت پاکستان میں تبدیلی کی کوششوں میں جُتی تھی تب سنہ 2010 کے سیلاب کے بعد پاکستان کو سرفہرست دس ممالک میں رکھا گیا تھا مگر ترجیحات کیا تھیں؟ یہاں تک کہ گذشتہ برس ہم ان پانچ ممالک میں شامل کیے گئے جو ماحولیاتی اور موسمیاتی شدت کا شکار ہو سکتے تھے مگر اسے پھر بھی ترجیحات میں شامل نہ کیا گیا۔
یہ کون بتائے کہ ترقی یافتہ ممالک کی چمنیوں سے نکلنے والا دھواں کس طرح ترقی پذیر ملکوں کے آسمانوں کو گہنا رہا ہے؟ زیادہ دور نہ جائیے اسی برس اپریل میں ہمارے اپنے ادارے بھی مون سون کی غیر معمولی بارشوں سے خبردار کر رہے تھے اور ہم ’رجیم چینج‘ کی سازش میں پھنسے ہوئے تھے۔
کون بتائے کہ ہم کن گُناہوں کی سزا پا رہے ہیں، کس کس کی خطاؤں کا خمیازہ بھگت رہے ہیں؟ یہ سب بتانے کے لیے حساب تو دینا بنتا ہے مگر نہیں، حساب کتاب کے کھاتے صرف غریبوں اور لاچاروں کے لیے ہی ہیں۔
گذشتہ بیس برس میں فوجی اور سیاسی حکومتوں نے کبھی اس بارے میں توجہ نہ دی اور یہاں تک کہ ہم میڈیا والے بھی اسے کسی طور خبر بنانے میں ناکام رہے۔
اب جب سرکاری اعداد و شُمار کے مطابق 34 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے، ساڑھے تین کروڑ عوام سیلاب سے متاثر ہو چکے، چالیس لاکھ ایکڑ فصلیں تباہ ہو گئیں، پانچ ہزار پانچ سو تریسٹھ کلومیٹر سڑکیں بہہ گئی ہیں، چھوٹے ڈیمز ٹوٹ چُکے ہیں تو اس خسارے سے نکلنے کی منصوبہ بندی کیا ہے؟
کیا ممکن ہے کہ ڈیم فنڈ کی مد میں جمع کیے گئے اربوں روپے کا حساب بھی قوم کو دے دیا جائے اور یہ بھی بتا دیا جائے کہ ڈیم کی رکھوالی اب کس کے پاس ہے اور چوکیداری کون کر رہا ہے؟
دُنیا میں سب سے زیادہ گلیشیئرز والا مُلک غیر یقینی موسمیاتی شدت کا شکار ہے۔ گذشتہ چند ماہ میں وزارت ماحولیات نے جنگی بنیادوں پر کام ضرور کیا تاہم اسے تسلسل اور فنڈز کی ضرورت ہے۔
اس سیلاب نے آنکھیں تو کھول دی ہیں لیکن ڈر یہ ہے کہ ریلا نکل جانے کے بعد محض اگلے ریلے کا انتظار نہ کیا جائے۔ اس آفت نے تمام دعووں کو دھو کر رکھ دیا لیکن کیا اب بھی ہم سبق سیکھنے کو تیار ہیں؟
بااختیار مقامی حکومتیں اور چھوٹے مگر مضبوط بند، دریاؤں اور پانی کی گزرگاہوں کے مضبوط پُشتے نہ بنائے گئے تو اگلے سال خدانخواستہ مون سون اور سنگدل ہو سکتا ہے۔
اب تو غریبوں کے نہ کردہ گناہوں کی سزا اُنھیں مل گئی لیکن آئندہ وہ یہ سوال ضرور کریں گے کہ ہم اتنے گناہ گار تو نہیں کہ ہر سال بہہ جائیں۔۔۔ کچھ گُناہ اہل اقتدار کو اپنے سر بھی لینا ہوں گے۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

سیلاب
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمبشر علی زیدی کا اختصاریہ : بول کا ڈھول اور کامران خان ڈھولچی
Next Article یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم : بلقیس بانو ریپ کیس!
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

قدرتی آفات اور طبقاتی سماج : ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم

ستمبر 21, 2025

دریا ، سیلاب ،قلت آب اور بیجنگ کینال :ڈاکٹر عباس برمانی کاکالم

ستمبر 19, 2025

سیلاب ،فوٹو سیشن اور’ سب اچھا ہے‘ کی رپورٹ دینے والی انتظامیہ : اظہر سلیم مجوکہ کا کالم

ستمبر 16, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • عمران خان کی صحت پر سیاست :سید مجاہد علی کا تجزیہ فروری 17, 2026
  • شکیل انجم پریس کلب کے صدر منتخب پروفیشنل جرنلسٹس نے تین مرکزی عہدے جیت لیے فروری 16, 2026
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے دی فروری 15, 2026
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری، 78 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ فروری 15, 2026
  • بھارت کا 6 طیارے گرنے پر تاحال غصہ برقرار، آج بھی ہینڈ شیک نہ کیا فروری 15, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.