Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جون 4, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»مریدکے میں ٹی ایل پی کے تین کارکنوں سمیت 4 افراد ہلاک : سعد رضوی کے بارے میں افواہیں
اہم خبریں

مریدکے میں ٹی ایل پی کے تین کارکنوں سمیت 4 افراد ہلاک : سعد رضوی کے بارے میں افواہیں

ایڈیٹراکتوبر 13, 202515 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
saad rizwi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لاہور / ملتان / کراچی ۔۔تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ایل پی ) کے خلاف علی الصبح شروع ہونے والے آپریشن میں اب تک ٹی ایل پی کے تین کارکنوں سمیت 4 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے تاہم ملتان ، کراچی ، لاہور سمیت مختلف شہروں میں ٹی ایل پی کے رہنما سعد رضوی کی ہلاکت کی افواہیں گردش کرنے لگیں جس کے بعد تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کر دیا گیا اور بعض علاقوں میں جلاؤ گھیراؤ شروع ہو گیا ۔۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق
’بچے گھر کے اندر سو رہے تھے جب رات کے پچھلے پہر اچانک شور مچا کہ آپریشن شروع ہو گیا ہے اور پولیس نے شیلنگ شروع کر دی ہے، تھوڑی دیر میں آنسو گیس کی بُو ہمارے گھر میں آنے لگی تو میں نے جلدی سے کھڑکیاں بند کیں۔ مگر کچھ ہی دیر بعد ہمیں بدبو محسوس ہونا شروع ہو گئی اور بچوں نے کھانسنا شروع کر دیا، میں نے اپنے چھوٹے بھائی کو فون کیا جو کچھ فاصلے پر رہتا ہے، اُس نے کہا کہ بیوی بچوں کو لے کر فوراً ہمارے گھر آجاؤ۔‘
اورنگزیب بٹ وسطی پنجاب میں جی ٹی روڈ پر واقع شہر مریدکے کے علاقے رانا ٹاؤن کے رہائشی ہیں۔ رانا ٹاؤن جی ٹی روڈ کے اُس حصے کے قریب واقع ہے جہاں پیر کی علی الصبح پولیس نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے احتجاجی مارچ کے شرکا کو منتشر کرنے کے لیے آپریشن کیا تھا۔
پنجاب پولیس کے مطابق اس آپریشن کے دوران پولیس کے ایک ایس ایچ او ہلاک جبکہ 48 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ پنجاب پولیس کے مطابق زخمی ہونے والوں میں 17 اہلکار ایسے ہیں جنھیں گولیاں لگی ہیں۔ پولیس کے مطابق اس دوران ٹی ایل پی سے تعلق رکھنے والے تین مظاہرین اور ایک راہگیر بھی ہلاک ہوئے جبکہ آٹھ عام شہری زخمی ہوئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس موقع پر 40 سرکاری و نجی گاڑیوں کو نذر آتش کیا گیا۔
مقامی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مظاہرین کو منتشر کرنے کا یہ آپریشن مذاکرات کی ناکامی کے بعد شروع کیا گیا جو کہ پانچ گھنٹے میں مکمل ہوا اور اب جی ٹی روڈ کا علاقہ مظاہرین سے کلیئر کروا لیا گیا ہے۔
تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مریدکے کی ایمرجنسی سمیت تمام وارڈز کے اندر اور باہر بیڈ لگائے گئے ہیں جہاں اس آپریشن میں زخمی ہونے والے مظاہرین اور پولیس اہلکاروں کو لایا گیا۔
ایمرجنسی وارڈ میں تعینات ڈاکٹر شہزاد نے بی بی سی اُردو کو بتایا کہ صبح سے انھوں نے لگ بھگ ڈیڑھ درجن پولیس اہلکاروں کو طبی امداد مہیا کی جبکہ دیگر وارڈز میں بھی زخمی موجود ہیں۔
اورنگزیب بٹ نے بتایا کہ ’بھائی سے کال پر بات کے بعد وہ بیوی بچوں کو لے کر گھر سے نکلے مگر باہر سانس لینا محال تھا۔ بہت سے لوگ اِدھر اُدھر بھاگ رہے تھے۔‘
اس کارروائی کے دوران ٹی ایل پی کی جانب سے اپنے متعدد کارکنوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کے دعوے کیے گئے، تاہم بی بی سی ان دعوؤں اور ہلاکتوں کی تصدیق کرنے سے قاصر ہے اور پولیس نے تاحال صرف تین مظاہرین کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
’آپریشن سے پہلے لائٹیں بند کر دی گئیں‘
شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے صحافی حکیم محمود بیگ ٹی ایل پی کے اس احتجاجی مارچ کی کوریج کر رہے تھے۔
ان کے مطابق جب سکیورٹی فورسز نے آپریشن کا آغاز کیا تو اس وقت وہ مریدکے میں جی ٹی روڈ پر موجود تھے کیونکہ مقامی پولیس پہلے ہی بتا چکی تھی کہ اگر مظاہرین منتشر نہ ہوئے تو اتوار کی رات آپریشن کیا جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ ’سکیورٹی فورسز نے رات دو بجے کے قریب شیلنگ کا آغاز کیا تھا۔ اس سے قبل پولیس اہلکاروں اور رینجرز کے علاوہ سادہ کپڑوں میں بھی بہت سے اہلکار موقع پر موجود تھے۔ مرکزی کنٹینر پر سعد رضوی، ان کا بھائی انس رضوی اور ٹی ایل پی کے مرکزی رہنما موجود تھے جبکہ ٹی ایل پی کے سکیورٹی رضاکاروں نے مرکزی کنٹینر کے گرد حصار بنا رکھا تھا۔‘
حکیم محمود کے مطابق ’جب باقاعدہ آپریشن کا آغاز ہوا تو سب سے پہلے اِسی مرکزی کنٹینر کی لائٹیں بند ہو گئیں، یہ لائٹیں انتظامیہ کی جانب سے بند کی گئیں یا ٹی ایل پی کی سکیورٹی کی جانب سے یہ معلوم نہیں ہو سکا۔ مگر لائٹیں بند ہونے کے بعد مظاہرین پریشان ہوئے کہ ایسا کیوں ہوا ہے۔ لگ بھگ 15 منٹ بعد کنٹینرز کی لائٹیں دوبارہ آن ہوئیں تو سب نے دیکھا کہ سٹیج والے پریشان ہیں اور سعد رضوی بار بار کہہ رہے تھے کہ مجھے مائیک پکڑاؤ میں بات کرتا ہوں۔‘
انھوں نے بتایا کہ سعد رضوی نے مائیک پکڑ کر آپریشن کرنے والے پولیس اہلکاروں کو آپریشن روکنے اور واپس چلے جانے کی درخواستیں کیں اور انھیں واسطے دیے۔ مگر اس دوران شیلنگ اور فائرنگ کا آغاز ہو چکا تھا۔
انھوں نے کہا کہ آپریشن کے آغاز سے کچھ دیر قبل انھیں ایک مقامی پولیس افسر نے اس مقام سے نکل جانے کی ہدایت کی تھی۔
شیخوپورہ سے رپورٹنگ کےلیے مریدکے آنے والے مقامی صحافی شیخ سفیان علی گذشتہ دو روز سے مریدکے میں موجود تھے۔
شیخ سفیان علی کے مطابق جب آپریشن کا آغاز ہوا تو اس وقت ٹی ایل پی کے کارکنوں کی تعداد تین ہزار کے لگ بھگ تھی۔
انھوں نے کہا کہ ’دوسرے شہروں سے آنے والی پولیس کی مختلف ٹیموں نے رات دس بجے سے ہی اپنی پوزیشنیں سنبھالنا شروع کر دی تھیں۔ پنجاب کانسٹیبلری کے اہلکار بھی بڑی تعداد میں آئے ہوئے تھے جبکہ لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، سیالکوٹ، گجرات اور گوجرانوالہ سے اہلکاروں کی ٹیمیں بھی یہاں پہنچی تھیں۔ آپریشن سے قبل افسران اپنی اپنی ٹیموں کو ہدایات دے رہے تھے۔ ہمیں اندازہ ہو رہا تھا کہ اگر مذاکرات نہ ہوئے تو معاملہ خراب ہو گا۔‘
( بشکریہ :بی بی سی )

فیس بک کمینٹ

  • 1
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ٹی ایل پی سعد رضوی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleحماس نے تمام 20 زندہ اسرائیلی یرغمالی رہا کردیے، سیکڑوں فلسطینی قیدی بھی غزہ پہنچ گئے
Next Article امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اسرائیلی پارلیمنٹ میں خطاب کے دوران احتجاج
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ٹی ایل پی پر پابندی عائد کرنے کی سفارش : اعلان آج ہی ہو گا : عظمیٰ بخاری

اکتوبر 23, 2025

سعد رضوی اور انس کاسراغ مل گیا : گھر سے بھارتی کرنسی سمیت 11 کروڑ 44 لاکھ روپےاور بھاری مقدار میں سونا برآمد

اکتوبر 14, 2025

سعد رضوی سمیت ٹی ایل پی قیادت کے خلاف انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج

اکتوبر 14, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.