Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, جنوری 16, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • توجہ کا باعث بنا عشرت فاطمہ کا پیغام :حقیقت کیا ہے ؟ ۔۔ ۔ نصرت جاوید کا کالم
  • بھارتی عدالت نے حریت رہنما آسیہ اندرابی کو مجرم قرار دے دیا
  • محسن نقوی: رومانوی شاعر اور ذاکر کی ہمہ جہت شخصیت : ڈاکٹر علی شاذف کا اختصاریہ
  • ٹال مٹول ختم ، ملتانی اب ٹال زون کو نہیں ٹال سکیں گے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • سعید مہدی کی گواہی : جب بھٹو نے ضیاء کے نام معافی نامہ لکھنے سے انکار کیا : حامد میر کا کالم
  • امریکہ نے پاکستان سمیت 75 ممالک کے شہریوں کے لیے امیگرنٹ ویزا روک دیا
  • جمہوریت سے ناخوش امریکہ کی اگلی چال کیا ہو گی ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • طاقت کا کھیل ۔۔’’ فلسطین میں بچے بڑے نہیں ہوتے : یاسر پیرزادہ کا کالم
  • آتش فشاں کے دہانے پر ایران ،رضا شاہ اور فرح دیبا کا تذکرہ : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • ایرانی حکومت کے دن گنے جا چکے : جرمنی : ہلاکتوں کی تعداد 2000 سے تجاوز کر گئی : رائٹرز
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»غریدہ فاروقی»غریدہ فاروقی کا کالم :فیصلے کی گھڑی
غریدہ فاروقی

غریدہ فاروقی کا کالم :فیصلے کی گھڑی

رضی الدین رضینومبر 21, 20221 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Gharida-Farooqi news girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

جیسے جیسے نومبر اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہا رہے، اسی طرح پاکستان کی سیاست کا پارہ بھی مسلسل بڑھتا جا رہا ہے۔گذشتہ چند دنوں سے نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق نئی نئی افواہیں گردش میں آرہی ہیں۔ ایک طرف اہم تعیناتی کے حوالے سے حکومتی حلقوں میں بھاگ دوڑ مچی ہوئی ہے تو دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ بھی وفاقی دارالحکومت کے دروازوں پر دستک دے رہا ہے۔
غرض یہ کہ ملکی سیاسی صورت حال عجیب مراحل میں داخل ہوچکی ہے۔سب سے پہلے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے حوالے سے بات کرتے ہیں۔ جس وقت یہ سطور تحریر کی جارہی ہیں، اس وقت تک عمران خان کی جانب سے یہ بیان سامنے آیا ہے کہ وہ ہفتے کے روز راولپنڈی پہنچنے کا اعلان کریں گے۔
اب یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر عمران خان راولپنڈی پہنچنے کی تاریخ دے بھی دیں تو اس سے موجودہ سیاسی صورت حال پر کیا فرق پڑے گا؟ کیا عمران خان جو تاریخ دیں گے، اس کا آرمی چیف کی تعیناتی سے کوئی تعلق بنتا ہے؟
لانگ مارچ گذشتہ ایک ماہ سے جاری ہے اور اس دوران ایک دلخراش واقعے کے نتیجے میں تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان بھی زخمی ہوئے، جس کے باعث لانگ مارچ کو کچھ دنوں کے لیے ملتوی کیا گیا تھا۔ اب یہ لانگ مارچ ایک دفعہ پھر اسلام آباد کی جانب گامزن ہے اور اس میں گذشتہ ایک دو روز میں کافی تیزی دیکھی گئی ہے۔
عمران خان کی جانب سے لانگ مارچ کے راولپنڈی پہنچنے اور اہم تعیناتی کے حوالے سے پیشرفت میں مماثلت کافی معنی خیز ہے اور اسی تناظر میں مختلف سوالات بھی اٹھائے جارہے ہیں۔
کیا لانگ مارچ کے ذریعے پی ٹی آئی صرف جلد انتخابات کا مطالبہ منوانے آرہی ہے یا اس کے مقاصد کچھ اور ہیں؟ کیا تحریک انصاف لانگ مارچ سے حکومت پر دباؤ ڈال پائے گی؟ کیا تحریک انصاف اور حکومت میں کوئی جھڑپ ہوسکتی ہے؟ اور اگر اس طرح کا واقعہ ہو بھی جائے تو اس سے عمران خان کو کچھ حاصل ہوگا یا حکومت اس صورت حال سے فائدہ اٹھائے گی یا پھر اس پورے منظر نامے سے کوئی اور مستفید ہوگا؟ اور اس ساری صورت حال کے بعد پاکستان کی سیاست کا منظر نامہ کیا ہوگا؟
موجودہ حالات میں جہاں ایک طرف آرمی چیف کی تعیناتی میں مسلسل تاخیر سے کئی افواہیں جنم لے رہی ہیں، وہیں دوسری طرف حکومت نے اس حوالے سے سارے پتے اپنے سینے سے لگائے ہوئے ہیں اور خاموشی چھائی ہوئی ہے۔ اس صورت حال میں کچھ بھی ممکن ہے۔
پیپلز پارٹی نے بھی موجودہ صورت حال میں بالآخر اپنی خاموشی کو توڑتے ہوئے گذشتہ دنوں اس اہم تعیناتی پر اپنی پارٹی کا ایک اہم مشاورتی اجلاس طلب کیا تھا، جس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو سمیت پارٹی کی سینیئر قیادت شریک تھی۔
اس وقت ملک بھر میں صرف یہی ایک موضوع زیر بحث ہے کہ کون ہوگا نیا سپہ سالار؟ کیا حکومت افواج پاکستان کی جانب سے دی گئی لسٹ میں سے کسی کو منتخب کرے گی یا موجودہ آرمی چیف کو ایک دفعہ پھر ایکسٹینشن دی جائے گی؟
اس وقت صورت حال انتہائی غیر یقینی کا شکار ہے اور ماسوائے چند لوگوں کے کسی کو پتہ نہیں کہ آئندہ چند دنوں میں کیا ہوگا۔
اس حوالے سے صدر مملکت عارف علوی پر بھی بہت سی نظریں جمی ہوئی ہیں۔ اگر آئینی طور پر دیکھا جائے تو صدر افواج پاکستان کے سپریم کمانڈر ہیں لیکن اہم تعیناتی میں ان کا کردار کیا ہوگا، یہ انتہائی معنی خیز ہے۔
ویسے تو آرمی چیف کی تعیناتی وزیراعظم کا اختیار ہے، ان کی مرضی کہ وہ جسے چاہے تعینات کریں اور اس تعیناتی میں صدر کے مشورے کی کوئی اہمیت نہیں ہے، لیکن وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدر سے ملاقات اور وہ بھی ایک ایسے وقت میں بڑی معنی خیز ہے۔ اسی طرح سابق صدر آصف علی زرداری کی اسلام آباد میں موجودگی کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔
اڑتی اڑتی افواہیں یہ بھی آ رہی ہیں کہ آرمی چیف کی تعیناتی پر راولپنڈی اور اسلام آباد میں اتفاق رائے نہیں ہو پا رہا اور اس سلسلے میں گذشتہ چند گھنٹوں میں پے درپے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
دوسری جانب عمران خان کی جانب سے بھی اس حوالے سے دباؤ بڑھنے کا اندیشہ ہے لیکن یہ دباؤ کس حد تک مؤثر ہوگا، یہ بتانا مشکل ہے۔ اب یہاں یہ بات آتی ہے کہ وہ ایسا کون سا نام ہے، جس کے لیے ن لیگ مسلسل اصرار کر رہی ہے اور ایسی کیا وجہ ہے جو پنڈی وہ نام دینے سے کترا رہی ہے۔
گزرتے وقت کے ساتھ وفاقی حکومت پر بھی فیصلہ لینے کا دباؤ بڑھ رہا ہے۔ مسلم لیگ ن اس حوالے سے کافی محتاط ہے اور کافی سوجھ بوجھ کے ساتھ یہ اہم تعیناتی کرنے کی کوششوں میں ہے۔ اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کی لندن میں سابق وزیراعظم اور پارٹی قائد میاں نواز شریف سے ملاقات کو بھی دیکھنا ہوگا۔
اس ملاقات میں کیا اہم فیصلے ہوئے، یہ ابھی تک مکمل معلوم نہیں ہو پا رہا، کیونکہ جب سے شہباز شریف لندن سے واپس آئے ہیں، وہ کرونا کا شکار ہونے کی وجہ سے سیاسی منظرعام سے غائب ہیں۔ آئندہ چند دن اس لیے اہم ہیں کہ ایک طرف آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ حکومت کے سر پر ہے تو دوسری جانب پی ٹی آئی کا لانگ مارچ بھی اسلام آباد آن پہنچا ہے۔
بہرحال فیصلے کی گھڑی تو آن پہنچی ہے، جس میں آئندہ ایک سے دو دن کلیدی کردار رکھتے ہیں اور فیصلہ بھی ایسا، جس سے نہ صرف حکومت بلکہ عمران خان کو بھی سرپرائز ملے گا۔
( بشکریہ : انڈپینڈنٹ اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#girdopesh imran khan اسلام آباد جنرل باجوہ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleدوبارہ وزیر اعظم منتخب ہوا تو بھارت ،امریکہ،افغانستان کے ساتھ بہتر تعلقات بناؤں گا:عمران خان
Next Article عرفان صدیقی کاکالم:سراج الحق صاحب کے ارشاداتِ عالیہ!
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

جمہوریت سے ناخوش امریکہ کی اگلی چال کیا ہو گی ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم

جنوری 14, 2026

اسلام آباد: شادی والے گھر میں سلنڈر دھماکہ، دولہا دلہن سمیت 8 افراد جاں بحق

جنوری 11, 2026

توشہ خانہ ٹو کیس : عمران خان اور ان کی اہلیہ کو 17 برس قید کی سزا

دسمبر 20, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • توجہ کا باعث بنا عشرت فاطمہ کا پیغام :حقیقت کیا ہے ؟ ۔۔ ۔ نصرت جاوید کا کالم جنوری 16, 2026
  • بھارتی عدالت نے حریت رہنما آسیہ اندرابی کو مجرم قرار دے دیا جنوری 16, 2026
  • محسن نقوی: رومانوی شاعر اور ذاکر کی ہمہ جہت شخصیت : ڈاکٹر علی شاذف کا اختصاریہ جنوری 15, 2026
  • ٹال مٹول ختم ، ملتانی اب ٹال زون کو نہیں ٹال سکیں گے : شہزاد عمران خان کا کالم جنوری 15, 2026
  • سعید مہدی کی گواہی : جب بھٹو نے ضیاء کے نام معافی نامہ لکھنے سے انکار کیا : حامد میر کا کالم جنوری 15, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.