Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, دسمبر 11, 2025
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کیا نواز شریف اپنی سیاسی وراثت بچانا چاہتے ہیں؟۔۔ سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • صحافت سچائی کا چراغ یا مفاد کی منڈی؟ ڈاکٹر جی ایم قمر کا اختصاریہ
  • اتنی اندھیری تھی نہ کبھی پہلے رات : ڈاکٹر اختر علی سید کا کالم
  • شاہ محمود قریشی ہسپتال سے ڈسچارج ، کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا
  • عمران خان کے پاس کون سا ایک آپشن موجود ہے : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا تجزیہ
  • جنگل نہیں، چمن بندی چاہیے : وجاہت مسعود کا کالم
  • سابق وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پورکے وارنٹ گرفتاری جاری
  • شہباز شریف کی حکومت کیوں ناکام ہے؟ ۔۔۔ سید مجاہد علی کاتجزیہ
  • جج آصف کا بیٹا بھی جج بنے گا؟ : عمار مسعود کا کالم
  • ادبی انعامات کی کہانی ، مشتاق یوسفی ، قدرت اللہ شہاب اور ممتاز مفتی کی باتیں: کوچہ و بازار سے ۔۔ ڈاکٹر انوار احمد
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»وہ بُرا ہے۔وہ اچھا ہے!۔۔گل نو خیز اختر
کالم

وہ بُرا ہے۔وہ اچھا ہے!۔۔گل نو خیز اختر

رضی الدین رضیستمبر 27, 20205 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns ofGul-Nokhaiz-Akhtar girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

مدثر مجھے بہت برا لگتاہے، یہی وجہ ہے کہ جب مجھے پتا چلا کہ دو قسطیں شارٹ ہونے کی وجہ سے کمپنی والے اس کی موٹر سائیکل چھین کر لے گئے ہیں تو مجھے بہت خوشی ہوئی۔ ویسے بھی یہ اصول کی بات ہے، جب آپ کمپنی سے تحریری معاہدہ کرچکے ہوں کہ آپ بروقت اقساط جمع کرائیں گے تو پھر آپ کی طرف سے کوتاہی کی صورت میں کمپنی کو حق ہے کہ وہ آپ کی موٹر سائیکل واپس لے جائے۔فیصل مجھے بہت اچھا لگتاہے، یہی وجہ ہے کہ جب مجھے پتا چلا کہ محض دو قسطیں شارٹ ہونے کی وجہ سے کمپنی والے اس کی موٹرسائیکل چھین کر لے گئے ہیں تو مجھے بہت دکھ ہوا۔یہ سراسر بدمعاشی ہے۔کمپنی والوں کو احساس ہی نہیں کہ آج کل تنخواہیں کتنی لیٹ ملتی ہیں اور اوپر سے روز بروز بڑھتے ہوئے اخراجات…بندہ تھوڑا لیٹ تو ہوہی جاتاہے۔ حکومت کو کمپنی کے اس ظلم پر نوٹس لینا چاہئے اور آئندہ کے لیے پابند کرنا چاہئے کہ وہ کسی صورت موٹر سائیکل واپس نہ لے۔
طارق مجھے بہت برا لگتاہے، یہی وجہ ہے کہ جب مجھے پتا چلا کہ انکم ٹیکس والوں نے ٹیکس چھپانے کے جرم میں اس کے دفتر کو سیل کر دیا ہے تو میں خوشی سے جھوم اٹھا۔ ایسا ہی ہونا چاہئے، انکم ٹیکس چھپانے والوں کو نشان عبرت بنا دینا چاہئے، بھلا یہ کیا بات ہوئی کہ غریب بندے پر تو سینکڑوں ٹیکس لگا دیے جائیں اور امیر بندہ مزے سے اپنا ٹیکس چھپا جائے۔میرا تو خیال ہے طارق کو سرعام پھانسی لگا دینا چاہئے تاکہ دوسروں کو بھی عبرت ہو۔ناصر مجھے بہت اچھا لگتاہے، یہی وجہ ہے کہ جب مجھے پتا چلا کہ انکم ٹیکس والوں نے محض بیس لاکھ ٹیکس چھپانے کے الزام میں اس بیچارے کا دفتر سیل کر دیا ہے تو میری آنکھوں سے آنسو نکل آئے۔کیا ایک بندہ دن رات محنت صرف اس لیے کرتا ہے کہ اپنی آمدنی کا ایک بڑا حصہ بلاوجہ انکم ٹیکس والوں کو دے دے، ہمیں تو پتا ہی نہیں کہ ہمارے ٹیکس کا پیسہ کہاں کہاں عیاشیوں کے لیے استعمال ہوتاہے ۔ناصر نے ہمیشہ ٹیکس دیا ہے، کیا ہوا اگر ایک دفعہ اس سے غلطی ہوگئی، اسے معافی ملنی چاہئے ۔
مشتاق مجھے بہت برا لگتاہے ،یہی وجہ ہے کہ جب مجھے پتا چلا کہ اس کی بیوی نے طلاق لے لی ہے تو مجھے اچھا لگا۔ وہ ہے ہی بہت وحشی انسان، پتا نہیں کیسے اس کی بیوی نے اسے پسند کرکے اس کے ساتھ شادی کرلی، ایسے انسان کو تو جنگل میں رہنا چاہئے۔ اس کی بیوی نے بالکل صحیح کہا ہے کہ مشتاق ایک ظالم،کمینہ اور کنجوس انسان ہے جو اپنی بیوی کو نہ صرف مارتا پیٹتا تھا بلکہ اسے مجبور بھی کرتا تھا کہ اپنے باپ سے پیسے لے کر آئے۔ کہاں ہیں عورت کی مدد کرنے والے ادارے؟ کوئی ہے جو مشتاق کی گردن پکڑے اور پوچھے کہ تم کون ہوتے ہو ایک کمزور عورت پر تشدد کرنے والے۔
اشرف مجھے بہت اچھا لگتاہے، یہی وجہ ہے کہ جب مجھے پتا چلا کہ اس کی تیسری بیوی نے اس سے طلاق لے لی ہے تو مجھے اس کی بیوی پر شدید غصہ آیا۔ اس کی بیوی کا کہنا تھا کہ اشرف اس پر تشدد کرتا تھا۔تو پھر کیا ہوا؟ عورت پر اتنا تشدد تو جائز ہے جس سے اس کے جسم پر نشان نہ پڑے۔اور ویسے بھی جو عورت ایک مرد کی تیسری بیوی بن کر آرہی ہے کون سی بہری ہوگی؟ اس عورت نے یہ بھی کہا کہ اشرف اس سے کہتاتھا اپنے باپ سے پیسے لے کر آؤ۔ کیسی عورت ہے، کیا اسے معلوم نہیں کہ اشرف آج کل بے روزگار ہے؟ ایک بے روزگار نے گھر کا خرچ چلانے کے لیے اگر سسرال سے مدد مانگ لی تو اس میں کون سی قیامت آگئی ؟ اور تو اور اشرف کی بیوی نے اشرف کے کردار پر بھی انگلی اٹھاتے ہوئے کہہ دیا کہ یہ غیر عورتوں کے پاس جاتا تھا۔ بھئی اگر گھر میں بیوی ہر وقت چخ چخ کرتی رہے گی تو بندے نے تو مجبوراً کوئی قدم اٹھانا ہی ہے۔سارا قصور اشرف کی بیوی کا ہے۔
عاطف مجھے بہت برا لگتاہے، یہی وجہ ہے کہ جب مجھے پتا چلا کہ اس کے بیٹے نافرمان ہوگئے ہیں تو مجھے کوئی حیرت نہیں ہوئی۔ ایسے بدقماش باپ کے بیٹوں نے نافرمان ہی ہونا تھا۔ ویسے بھی اولاد میں باپ کا عکس ہوتاہے ، یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ باپ ایک نمبر کا لفنگا ہو اور اولاد نیک شریف نکل آئے۔ عاطف کے بیٹوں کے متعلق مجھے یہ بھی پتا چلا ہے کہ نشہ کرتے ہیں اور چھوٹی موٹی ڈکیتیوں میں بھی ملوث ہیں۔شاکر مجھے بہت اچھا لگتاہے، یہی وجہ ہے کہ جب مجھے پتا چلا کہ اس نیک سیرت انسان کے بیٹے گستاخ ہوگئے ہیں اور جرائم میں ملوث ہیں تو میرا دل اچھل کر حلق میں آگیا۔ سیانے ٹھیک ہی کہتے ہیں، ضرور ی نہیں ہوتا کہ نیک والدین کی اولاد بھی نیک نکلے۔میں نے خود بدمعاشوں کی اولادیں امام مسجد اور امام مسجد کی اولادیں بدمعاش بنتے دیکھی ہیں۔ایک باپ کبھی نہیں چاہتا کہ اس کی اولاد بگڑے اور ویسے بھی شاکر تو انتہائی متقی اور پرہیز گار بندہ ہے لیکن اب روز پولیس اس کے گھر چھاپے مارنے پہنچی ہوتی ہے، پولیس کو شرم آنی چاہئے، بیٹوں کے کرتوتوں کی سزا باپ کو دینا کہاں کا انصاف ہے۔
فرقان مجھے بہت برا لگتاہے، ہر وقت لڑکیوں کی باتیں کرتا رہتاہے،ڈھیروں دوست بنا رکھی ہیں، دن رات ان سے الٹی سیدھی چیٹ کرتا رہتاہے۔ ذہن کا اتنا خراب ہے کہ اس کے موبائل میں مختلف لڑکیوں کی تصویریں ہیں جنہیں سرعام اپنے دوستوں کو دکھا کر اپنی چکربازیوں کے قصے سناتا ہےبد تمیز کہیں کا۔اسلم مجھے بہت اچھا لگتاہے، انتہائی زندہ دل بندہ ہے، 40 سال کا ہونے کے باوجود اس نے اپنے اندر کے انسان کو مرنے نہیں دیا، آج بھی خوبصورتی سے پیار کرتاہے، ہر وقت لڑکیوں کے جھرمٹ میں گھر ا رہتاہے۔و ہ جب بھی اپنی کسی دوست کا قصہ سناتا ہے ، ہم سب رشک میں مبتلا ہوجاتے ہیں کہ یار ! انسان کو ایسی ہی خوشیوں سے بھرپور زندگی گزارنی چاہئے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسیاست کے گناہوں کا پھل۔۔امتیاز عالم
Next Article کراچی کا رام پوری چاقو۔۔رؤف کلاسرا
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

کیا نواز شریف اپنی سیاسی وراثت بچانا چاہتے ہیں؟۔۔ سید مجاہدعلی کا تجزیہ

دسمبر 11, 2025

صحافت سچائی کا چراغ یا مفاد کی منڈی؟ ڈاکٹر جی ایم قمر کا اختصاریہ

دسمبر 11, 2025

اتنی اندھیری تھی نہ کبھی پہلے رات : ڈاکٹر اختر علی سید کا کالم

دسمبر 10, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کیا نواز شریف اپنی سیاسی وراثت بچانا چاہتے ہیں؟۔۔ سید مجاہدعلی کا تجزیہ دسمبر 11, 2025
  • صحافت سچائی کا چراغ یا مفاد کی منڈی؟ ڈاکٹر جی ایم قمر کا اختصاریہ دسمبر 11, 2025
  • اتنی اندھیری تھی نہ کبھی پہلے رات : ڈاکٹر اختر علی سید کا کالم دسمبر 10, 2025
  • شاہ محمود قریشی ہسپتال سے ڈسچارج ، کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا دسمبر 10, 2025
  • عمران خان کے پاس کون سا ایک آپشن موجود ہے : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا تجزیہ دسمبر 10, 2025
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2025 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.