Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, مئی 2, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»گل نو خیز اختر کا کالم:آئیڈیل گرل فرینڈ
کالم

گل نو خیز اختر کا کالم:آئیڈیل گرل فرینڈ

ایڈیٹرستمبر 16, 20215 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns ofGul-Nokhaiz-Akhtar girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میری معصوم سی خواہش ہے کہ میری ایک ایسی گرل فرینڈ ہو جو سال میں چار دفعہ میری سالگرہ منائے اور ہر دفعہ لگ بھگ ڈیڑھ دو لاکھ کے تحفے پیش کرے۔ کبھی یہ نہ پوچھے کہ تم بیوی کے ساتھ شاپنگ پر کیوں گئے تھے۔
کبھی مجھے موبائل کا بیلنس لوڈ نہ کروائے بلکہ میرا پری پیڈ پیکیج پوسٹ پیڈ میں تبدیل کروا کے بل خود ادا کیا کرے،ہر وقت کچھ اس قسم کے میسجز کرے’’جان تم میرے ہیرو ہو‘ تم ہی سب کچھ ہو‘تمہارے بغیر میں کچھ بھی نہیں‘آج میرے خواب میں آئو گے ناں‘‘۔
میں جب بھی کہوں کہ میرے پاس گھر کا کرایہ دینے کے پیسے نہیں ہیں تو فوراً بے قرار ہوکر کہے’’میری جان ! یہ لو ایک لاکھ روپے،پانچ ہزار کرایہ دے دینا اور باقی 95 ہزار کا اسکوٹر میں پٹرول ڈلوا لینا۔
میں جب بھی اس کا فون نہ سنوں تو زہریلے میسجز بھیجنے کی بجائے پیار سے لکھے’’جان ! جب تم اپنی فیملی کے ساتھ انجوائے کرتے ہو تو یقین کرو میں بہت زیادہ خوش ہوتی ہوں ‘‘۔
میں بے شک اسے کبھی جارجٹ کا سوٹ تک نہ لے کر دوں لیکن وہ ہر ماہ میرے اور میرے بیوی بچوں کے لئے برانڈڈ سوٹ بھیجے۔ میرے بچوں کے اسکول کی فیس بھی خود ادا کرے اور ممکن ہو تو گیس بجلی پانی کے بل کا بوجھ بھی خود اٹھائے۔
چونکہ پاکستانی گرل فرینڈ کے لئے یہ سب افورڈ کرنا مشکل ہے لہٰذا میری خواہش ہے کہ میری گرل فرینڈ کم ازکم لندن یا امریکہ میں رہتی ہو،انتہائی امیر ماں باپ کی بیٹی ہو اور اُس نے اپنے موبائل میں میری تصویر کو وال پیپر کے طور پر لگایا ہو۔
میری یہ بھی خواہش ہے کہ میری ’’ہونے والی‘‘ گرل فرینڈ انتہائی سلم اینڈ سمارٹ ہو،رنگ گورا، آنکھیں موٹی اور ناک سُتواں ہو،انگریزی فر فر بولتی ہو لیکن مجھ سے ہمیشہ اُردو میں بات کرے۔انتہائی جدید فیشن کے کپڑے پہنے اور اپنی سہیلیوں کو میری تصویر دکھا دکھا کرجلائے کہ ’’یہ دیکھو! میرا شہزادہ‘‘۔
ہر وقت مجھ سے بات کرنے کے لئے ترسے‘میں اسے تھوڑا سا بھی ڈانٹوں تو میرے پیروں میں گر کر معافی مانگنے لگے۔میں اگر چھوڑنے کی دھمکی دوں تو بلا سوچے سمجھے صوفے سے چھلانگ لگا کر خود کشی کرلے۔
میری گرل فرینڈ میں یہ خوبی بھی ہونی چاہئے کہ وہ ہر گورے لڑکے پر مجھے فوقیت دے، مجھے ٹارزن سمجھے، میرے ساتھ شاپنگ کرنے جائے تو اپنے لئے بے شک ایک سوئی تک نہ خریدے لیکن مجھے مالا مال کردے۔
میری گرل فرینڈ کے کم از کم دس پلازے بھی ہونے چاہئیں جس میں سے وہ چھ پلازے میرے نام لگا دے۔میری خاطر اپنے باپ کو روزانہ ذلیل کرے، میں جب بھی اسے کہوں کہ ’’جان میں بہت پریشان ہوں‘‘ تو وہ فوراً سمجھ جائے کہ مجھے پندرہ سو روپے کی اشد ضرورت ہے۔میری خواہش ہے کہ و ہ کبھی مجھ سے شادی کی ضد نہ کرے بلکہ روز یہ باور کرائے کہ شادی تو دراصل محبت کا اختتام ہوتی ہے۔
میرے فون کے میسجز کبھی چیک نہ کرے لیکن اپنا فون پوری وارفتگی کے ساتھ مجھے تھما دیا کرے۔اپنے فیس بک اور ای میل کا پاس ورڈ خوشی خوشی میرے ساتھ شیئر کرے لیکن مجھ سے ایسی کوئی گھٹیا فرمائش نہ کرے۔میرے ہر دوست سے نفرت کرے لیکن اپنی ہر سہیلی سے مجھے ہنس ہنس کرمتعارف کرائے،روز میری یاد میں تڑپے ، آنسو بہائے اور خلائوں میں تکتی رہے۔
آدھی رات کو جب بھی اُس کی نظر چاند پر پڑے اُسے میں یاد آئوں۔ میر اتنا خیال رکھے کہ اگر میں کہوں کہ مجھے کھٹے ڈکار آرہے ہیں تو فوراً مجھے ڈاکٹر کو چیک اپ کرانے کے لئے امریکہ لے جائے۔اُس نے میرے کافی سارے پیار کے نام رکھے ہوئے ہوں مثلاً پرنس، ہیرو، کیوٹ، چارمنگ،ڈیشنگ وغیرہ وغیرہ۔
اگر چہ اُسے کافی خوبصورت ہونا چاہئے لیکن میرے سامنے ہمیشہ خود کوکم تر ثابت کرے اور بار بار یہ کہے کہ ’’میں کتنی خوش نصیب ہوں کہ میں کچھ بھی نہیں پھر بھی مجھے تم نے دوستی کے لئے پسند کیا‘‘۔میری گرل فرینڈ کو سنی دیول، شاہ رخ خان، عامرخان،سلمان خان،ٹام کروز ، آرنلڈ وغیرہ سب کے نام سے ہی کراہت آنی چاہئے۔
اُس کے خواب بھی میرے اردگرد گھومنے چاہئیں۔اگر میں کسی دن اُس سے ناراض ہوجائوں تو وہ کھانا پینا چھوڑ دے اور مزاروں پر جاکر میرے مان جانے کی منتیں مانے۔اُسے میری ہر چیز کا پتا ہونا چاہئے کہ مجھے مرونڈا کون سا پسند ہے، گنڈیریاں کس ریڑھی سے لیتا ہوں شوارمے میں سلاد کتنا ڈلواتاہوں،گول گپوں میں میٹھی چٹنی کا تناسب کیا رکھتاہوں۔
موبائل میں کتنے کاایزی لوڈ کراتا ہوں، بوٹ کب کب پالش کرتاہوں، کھانے کے کتنی دیر بعد پھکی استعمال کرتاہوں۔ہاں !ایک اور بات !میری گرل فرینڈ کو کسی بہت اونچے خاندان سے ہونا چاہئے تاکہ اُس کے اور میرے ’’اسٹیٹس‘‘ میں بیلنس برقرار رہ سکے۔میرے کئی بدخواہوں کا کہنا ہے کہ اول تو دنیا میں ایسی گرل فرینڈ ہوہی نہیں سکتی لیکن میں نہیں مانتا،ڈھونڈنے سے سب کچھ مل جاتا ہے۔
ہر مرد ایسی ہی گرل فرینڈ چاہتا ہے کیونکہ ایسی خصوصیات والی بیویاں تو کب کی آنی بند ہوگئی ہیں البتہ گرل فرینڈ سے اُمید ِ بہار رکھی جاسکتی ہے۔ یہ وہ سپنا ہے جو ہر مرد ہر وقت دیکھتاہے۔
کئی مردوں کو جب ایسی خصوصیات والی دوست نہیں ملتی تو وہ اپنے ذہن سے ہی ایک گرل فرینڈ تخلیق کرلیتے ہیں اور پھر دوستوں میں بڑے فخر سے بتاتے ہیں’’یہ لیپ ٹاپ میری شکیلہ نے مجھے سالگرہ پر گفٹ کیا ہے‘‘ حالانکہ اگر موصوف کا موبائل فون چیک کیا جائے تو اُس میں شکیلہ کاآخری میسج کچھ یوں ہوتاہے’’تم مرد ہوتے ہی کمینے ہو‘‘۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعطا ء الحق قاسمی کا کالم:ڈاکٹر صفدر محمود کا آخری معانقہ!
Next Article خالد مسعودخان کا کالم:کنٹونمنٹ بورڈ کا نتیجہ اور مستقبل کا نقشہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک

مئی 2, 2026

حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ

مئی 2, 2026

یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم

مئی 1, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک مئی 2, 2026
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.