Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, فروری 10, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • اسیں لہور سجائیے : وجاہت مسعود کا کالم
  • تہران : انسانی حقوق کی نوبل انعام یافتہ کارکن نرگس محمدی کو مزید ساڑھے سات سال قید کی سزا
  • ناصر ملک ایک ہمہ جہت شاعر و ادیب : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا بلاگ
  • گزران: ایک حسّاس روح کی سرگزشت : محمد عمران کا کتاب کالم
  • ندیم الرحمان : خدا کا دوست خدا کے حوالے :رضی الدین رضی کا اختصاریہ
  • ڈاکٹر علی شاذف کا کالم : خوفزدہ بہار اور ہارا ہوا حوصلہ
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا کل بسنت کی اپنی تمام مصروفیات منسوخ کرنے کا اعلان
  • اسلام آباد: امام بارگاہ میں خودکش دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 31 ہوگئی، 169 زخمی
  • لاہور کی بسنت نے ملتان میں پتنگوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچا دیں : فی پتنگ ریٹ 1000 روپے
  • لندن: بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی طبیعت انتہائی ناساز، اتوار سے ہسپتال میں زیرِ علاج
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»حامد میر»شہباز اور نواز عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں ؟ قلم کمان ؟ حامد میر
حامد میر

شہباز اور نواز عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں ؟ قلم کمان ؟ حامد میر

ایڈیٹرفروری 26, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
nawaz shahbaz
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بلوچستان کے سابق وزیر اعلیٰ اور بزرگ سیاستدان سردار عطاء اللہ مینگل نے بہت سادہ سا سوال کیا تھا لیکن میرے پاس ان کے اس سوال کا کوئی مناسب جواب نہ تھا۔ انہوں نے پوچھا جن لوگوں نے پاکستان سے بہت فائدے حاصل کئے وہ لوگ پاکستان کو کیوں کمزور کررہے ہیں؟ کچھ دن پہلے سردار عطاء اللہ مینگل کے دل کا آپریشن ہوا تھا۔ میں ان کی خیریت معلوم کرنے کے لئے ان کے پاس حاضر ہوا تھا۔ان کے دل پر لگنے والے زخموں کی داستان بہت لمبی ہے۔ میں تو ان کا درد بانٹنے کی کوشش میں تھا لیکن وہ مجھے پاکستان کو زخم لگانے والی حکمران اشرافیہ کی ناشکری کے بارے میں پوچھ رہے تھے۔ مینگل صاحب پاکستان کے دو لخت ہونے کے بعد صرف نو ماہ تک بلوچستان کے وزیر اعلیٰ رہے۔ نو ماہ کے بعد ان کی حکومت برطرف کردی گئی، سپریم کورٹ کے ذریعہ ان کی جماعت نیشنل عوامی پارٹی پر پابندی بھی لگادی گئی اور کچھ عرصہ کے بعد کراچی میں ان کے بیٹے اسد اللہ مینگل کو گرفتار کرلیا گیا۔
کئی سال تک ان کا بیٹا لاپتہ رہا ہے اور آخر کار ذوالفقار علی بھٹو کی جیل میں لکھی گئی کتاب’’افواہ ا ور حقیقت‘‘ کے ذریعہ پتہ چلا کہ سردار عطاء اللہ مینگل کے بیٹے کو قتل کرکے لاش کسی نامعلوم مقام پر دفنا دی گئی تھی۔ بھٹو وزیر اعظم تھے، انہوں نے آرمی چیف جنرل ٹکا خان سے کہا کہ کم از کم ایک باپ کو اس کے بیٹے کی لاش تو دے دو۔ جنرل ٹکا خان نے جواب میں کہا کہ یہ سب جنرل ضیاء الحق کا کیا دھرا ہے کیونکہ وہ فوج کے نئے سربراہ نامزد ہوچکے تھے۔ سردار عطاء اللہ مینگل نے آج تک کسی پاکستانی عدالت سے انصاف نہیں مانگا۔ میں ان کی عیادت کے بعد واپس آرہا تھا تو خبر ملی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے ایک رائٹ ہینڈ مین اور ایل ڈی اے کے سابق سربراہ احد چیمہ کی گرفتاری پر پنجاب کی بیوروکریسی نے قلم چھوڑ ہڑتال کرنے کی کوشش کی لیکن یہ کوشش ناکام ہوگئی۔ میں سوچنے لگا کہ اگر ایسی کوشش بلوچستان، سندھ یا خیبر پختونخوا کے بیوروکریٹ کرتے تو پنجاب کی بیوروکریسی کا کیا ردعمل ہوتا؟
کچھ دن پہلے عوامی نیشنل پارٹی کی سینیٹر ستارہ ایاز نے صوابی میں سینیٹ کے ان ارکان کے اعزاز میں ایک الوداعی ظہرانے کا اہتمام کیا جن کی مدت ختم ہونے والی ہے۔ اس ظہرانے میں خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے کئی سینیٹرز نے مجھے بار بار پوچھا کہ جس قسم کا لب و لہجہ اور زبان نواز شریف اور ان کی پارٹی کے کچھ رہنماؤ ں نے سپریم کورٹ کے بارے میں اختیار کر رکھی ہے اگر یہ زبان ہم استعمال کرتے تو کیا ہوتا؟ میں نے بار بار کہا کہ سپریم کورٹ نے طلال چودھری اور دانیال عزیز کو توہین عدالت کا نوٹس دے دیا ہے لیکن مجھے بار بار کہا گیا کہ مسلم لیگ(ن) والوں کو صرف توہین عدالت کے نوٹس ملے ہیں اور ہوسکتا ہے توہین عدالت کی سزا بھی مل جائے لیکن اگر ایسی گستاخیاں ہم کرتے تو ہمارے ساتھ آپ لوگ غداروں والا سلوک کرتے۔ آپ میڈیا پر ہمیں صبح و شام برا بھلا کہتے اور ہمیں انڈین ایجنٹ قرار دے ڈالتے۔ یہاں موجود کئی سینیٹرز سپریم کورٹ کے بعض فیصلوں پر تنقید بھی کررہے تھے لیکن ان کا خیال تھا کہ عدالتی فیصلوں پر تنقید اور ججوں پر الزامات لگانا دو مختلف چیزیں ہیں، بلوچستان سے مسلم لیگ (ن) کی سینیٹر کلثوم پروین بھی یہاں موجود تھیں۔ انہوں نے اپنی پارٹی کی قیادت کا دفاع کرنے کے بجائے اپنا دفاع کیا۔ نیشنل پارٹی کے سربراہ حاصل بزنجوان کے اتحادی ہیں لیکن کلثوم پروین صاحبہ نے کوئی لگی لپٹی رکھے بغیر الزام لگادیا کہ حاصل بزنجو مجھے ان کے خلاف بھڑکاتے ہیں۔ میں نے حاصل بزنجو پر لگنے والے اس الزام کی تردید کی لیکن حالات انتہائی ناسازگار ہوگئے لہٰذا میں حاصل بزنجو کو اکیلا چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا۔
آج کل مسلم لیگ(ن) والوں کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں۔ وہ دن رات خود ہی اپنے آپ کو نقصان پہنچانے کے نت نئے طریقے ڈھونڈتے رہتے ہیں۔ مسلم لیگ(ن) کی قیادت ایک طرف ریاستی اداروں پر تنقید کے ذریعہ مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کرنے کی کوششوں میں ہے تو دوسری طرف انہی اداروں کے ساتھ بیک ڈور چینلز کے ذریعہ رابطے بھی برقرار رکھے ہوئے ہے۔ نواز شریف کو عدالتی فیصلے کے ذریعہ پارٹی صدارت سے ہٹائے جانے کے بعد شہباز شریف کو آگے لایا جارہا ہے۔ ساری دنیا جانتی ہے کہ شہباز شریف اداروں سے محاذ آرائی کے خلاف ہیں لیکن جب آپ یہ سوال اٹھائیں گے کہ کیا نواز شریف کی طرف سے شہباز شریف کو پارٹی صدارت کے لئے نامزد کرنے کا یہ مطلب نہیں کہ نواز شریف کا بیانیہ دراصل ایک دھوکہ ہے اور وہ شہباز شریف کے ذریعے کسی ڈیل کی کوشش میں ہیں تو آپ کو جمہوریت کا دشمن قرار دے دیا جائے گا۔
اس حقیقت میں کوئی شک نہیں کہ شہباز شریف کی گورننس دوسرے صوبوں کے مقابلے پر بہتر ہے لیکن شہباز شریف کے منظور نظر سرکاری افسران اپنے آپ کو احتساب سے بالاتر کیوں سمجھتے ہیں؟ اگر شہباز شریف کی ناک کے نیچے ان کے اہم افسران احد چیمہ کی گرفتاری کے خلاف ہڑتال کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو کیا اس کا یہ مطلب نہیں لیا جاسکتا کہ شہباز شریف کی گورننس میں پہلے والی بات نہیں رہی؟ شہباز شریف عدلیہ کے ساتھ ہیں، فوج کے بھی ساتھ ہیں، نواز شریف کے بھی ساتھ ہیں اور احد چیمہ کے بھی ساتھ ہیں۔ یہ کون سی سیاست ہے؟
اگر احد چیمہ بےگناہ ہے تو پنجاب کے کچھ بیوروکریٹ اتنا شور کیوں مچارہے ہیں؟ پہلی دفعہ پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ نے کچھ ایسے فیصلے کئے ہیں جو پنجاب کے سیاستدانوں کو قبول نہیں۔ ان فیصلوں پر تنقید کی گنجائش یقیناً موجود ہے لیکن یاد رکھیں کہ جو لب و لہجہ اور رویہ پنجاب والوں نے اختیار کر رکھا ہے خدانخواستہ یہ رویہ دوسرے صوبوں کے سیاستدانوں نے اختیار کرنا شروع کردیا تو پھر شہباز شریف سے کچھ بھی نہ سنبھالا جائے گا۔ 2013ءکے انتخابات کے بعد مسلم لیگ(ن) کو مرکز، پنجاب اور بلوچستان میں حکومت ملی، پیپلز پارٹی کو سندھ اور تحریک انصاف کو خیبر پختونخوا میں حکومت ملی۔
بدقسمتی سے تینوں بڑی جماعتوں نے آپس میں اتنی محاذ آرائی کی کہ ان کے اچھے کام محاذ آرائی کی گردوغبار میں گم ہوگئے ہیں۔ احد چیمہ کی گرفتاری پر قلم چھوڑ ہڑتال کی کوشش کرنے والے سرکاری افسران کے خلاف شہباز شریف کوئی کارروائی کریں گے یا نہیں؟ کارروائی ہوگی تو شہباز شریف کے بارے میں زیادہ سوالات کھڑے نہیں ہوں گے۔ کارروائی نہ ہوئی تو یہ تاثر عام ہوجائے گا کہ نواز شریف اور شہباز شریف اندر سے ایک ہیں لیکن عوام کو بےوقوف بنانے کے لئے دونوں نےمختلف موقف اختیار کر رکھا ہے۔ تیزی سے بدلتی دنیا میں عوام کو زیادہ دیر تک بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا۔
( بشکریہ : روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعمران خان ، پائیدار شادی کا نسخہ اور شاہ محمود قریشی : کہتا ہوں سچ / شاکر حسین شاکر
Next Article احد چیمہ اور شریف خاندان کے مسائل : روزنِ دیوار سے / عطاالحق قاسمی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

اسیں لہور سجائیے : وجاہت مسعود کا کالم

فروری 9, 2026

تہران : انسانی حقوق کی نوبل انعام یافتہ کارکن نرگس محمدی کو مزید ساڑھے سات سال قید کی سزا

فروری 9, 2026

ناصر ملک ایک ہمہ جہت شاعر و ادیب : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا بلاگ

فروری 8, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • اسیں لہور سجائیے : وجاہت مسعود کا کالم فروری 9, 2026
  • تہران : انسانی حقوق کی نوبل انعام یافتہ کارکن نرگس محمدی کو مزید ساڑھے سات سال قید کی سزا فروری 9, 2026
  • ناصر ملک ایک ہمہ جہت شاعر و ادیب : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا بلاگ فروری 8, 2026
  • گزران: ایک حسّاس روح کی سرگزشت : محمد عمران کا کتاب کالم فروری 8, 2026
  • ندیم الرحمان : خدا کا دوست خدا کے حوالے :رضی الدین رضی کا اختصاریہ فروری 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.