• مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • اختصاریئے
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • سیالکوٹ
      • گوجرانوالا
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook Twitter
جمعہ, دسمبر 8, 2023
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook Twitter YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نصرت جاویدکا تجزیہ:انتخابات موخر کرانے کی نہ تھمنے والی خواہشات
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ:عدالتوں کو ایک دوسرے سے لڑانے کی افسوسناک کوشش
  • رؤف کلاسراکا کالم:عقل کا استعمال ممنوع ہے
  • سہیل وڑائچ کا کالم:دوائی زیادہ ڈل گئی تو……
  • کشور ناہیدکا کالم:’’لاپتہ سیاست کے دور میں ادبی جشن‘‘
  • عطا ء الحق قاسمی کا کالم:دل بہت اداس ہے!
  • بہاول پور کا چڑیا گھر غیر معینہ مدت کے لیے بند : لاش کی شناخت ہو گئی
  • نصرت جاویدکا تجزیہ:نیپرا کے ’’بنارسی ٹھگ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ:اسرائیل دشمنی میں جہاد کے ناجائز نعروں سے گریز کیا جائے!
  • خالد مسعود خان کا کالم:34نمبر کی بنیان اور انور مسعود کی نظم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • اختصاریئے
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • سیالکوٹ
      • گوجرانوالا
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»حسن نثار»’’کُتے تیتھیں اُتے‘‘: چوراہا / حسن نثار
حسن نثار

’’کُتے تیتھیں اُتے‘‘: چوراہا / حسن نثار

رضی الدین رضیاپریل 7, 20186 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of hassan-nisar at girdopesh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

سنا ہے عمران خان کا ’’شیرو‘‘ بھی نکالے جانے کے بعد پوچھتا پھر رہا ہے ’’مجھے کیوں نکالا؟‘‘میرا ذاتی خیال ہے کہ برکت بے برکتی کا تعلق انسان کے اعمال سے ہے۔ قرآن پاک کی 18ویں سورہ مبارکہ کہف میں اصحاب کہف کے ساتھ ان کے کتے کا ذکر بھی ہے جس میں کوئی منفی تاثر نہیں ملتا۔ہمارے عظیم صوفی شاعر بابا بلھے شاہ جی نے بھی ’’کتےتیتھیں اُتے‘‘جیسا شہکار لکھ کر کتے کی وفا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان لوگوں کو شرم دلائی ہے جو بے وفائی کے عادی مرتکب ہوتے ہیں۔ہمارے برادر ملک چین نے بھی یہ سال کتے کے نام کررکھا ہے تو مجھے بابائے قوم محمد علی جناح کی وہ بیحد خوبصورت تصویر یاد آ رہی ہے جس میں وہ سوٹ پہنے زمین پر گھٹنے ٹیکے اپنے دو کتوں کے ساتھ بیٹھے ہیں جن میں سے ایک بہت ’’وجیہہ‘‘ قد آور جبکہ دوسرا ننھا منا سا پوؤل ہے۔صدر پرویز مشرف کے ابتدائی دنوں میں کتوں کے ساتھ ان کی ایک تصویر شائع ہوئی جسے سیکنڈ لائز کرنے کی کوشش بھی کی گئی۔ایڈولف ہٹلر نے خودکشی سے پہلے اپنی محبوبہ ایوابراؤن اور محبوب کتے کو بھی ہلاک کر دیا تھا تاکہ دشمن کی اہانت سے بچ سکیں۔ سنا ہے ہر کتا اور یجنلی بھیڑیا ہے ۔جو جو ہیومن فرینڈلی ہوتے گئے ،کتے کہلائے باقی بھیڑیئے کے بھیڑیئےرہے اور کوئی ’’ترقی‘‘ نہ کر سکے۔مجھے بھی کتوں کا بہت شوق ہے جو
ورثہ میں ملا۔ ہمارے بچپن میں ایک ’’جوجو‘‘ہوتا تھا جو ہم سب بہن بھائیوں کو آج بھی بہت یاد آتا ہے ۔’’بیلی پور‘‘ والے گھر میں میرے پاس گدی نسل کا جوڑا تھا۔نام تھے ’’پنکی‘‘ اور ’’پینتھر‘‘ ۔پینتھر کو سانپ نے ڈس لیا تو ’’پنکی‘‘ اکیلی رہ گئی اور زیادہ دیر زندہ نہ رہ سکی۔پینتھر کی جدائی اس کیلئے جان لیوا ثابت ہوئی جس کے بعد ہم شہر شفٹ ہو گئے۔ موجودہ گھر میں کتے پالنے کی عیاشی افورڈ نہیں ہو سکتی اس لئے صرف فاختاؤں اور کبوتروں پر گزارا ہے ۔بل کلنٹن کا ’’بڈی‘‘ بھی بہت مشہور ہے ۔کتوں کی تاریخ میں چھ سات کتے بہت نامور گزرے ہیں۔ʼʼStubbyʼʼ نام کا کتا توSergeant for combat duty کے عہدے تک جا پہنچا تھا۔یہ ایک آوارہ امریکن کتا تھا جو ’’جینئس‘‘ثابت ہوا۔ ʼʼBarryʼʼ نامی کتے نے اپنی زندگی میں کم از کم 40انسانوں کی زندگیاں بچائیں ۔’’چپس‘‘ نامی کتا دوسری جنگ عظیم کے ہیروز میں سے ایک ہے جسے ’’سلور سٹار‘‘ اور ’’پرپل ہارٹ‘‘جیسے اعزازات سے بھی نوازا گیا۔ ʼʼHachikoʼʼنامی کتا، کتوں کی تاریخ میں بھی وفا کی علامت سمجھا جاتا ہے ۔ʼʼBaltoʼʼنامی کتا بھی امریکن کتوں کی تاریخ میں اپنی مثال آپ ہے۔ ʼʼSwanseaʼʼنے 27لوگوں کو ڈوب کر مرنے سے بچایا ۔شروع شروع میں اس کتے کی انسان دوستی کے اس مظاہرہ کو ا تفاق سمجھا گیا لیکن جب اوپر نیچے ʼʼSwanseaʼʼنے 27بار یہ کام کیا تو لوگ قائل ہوتے چلے گئے ۔ہمارے ہاں عموماً گھر میں کتا رکھنا نامناسب سمجھا جاتا ہے جبکہ قرآن پاک میں کہیں کوئی ایسا حکم موجود نہیں۔ شکاری کتے کا پکڑا ہوا شکار بھی جائز (Lawful)ہے ان زمانوں میں بھی کتوں کو شکار کی تربیت دی جاتی تھی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ کتوں کو 20سے 40ہزار سال قبل گھروں میں پالتو جانوروں کے طور پر پالا جانا شروع کیا گیاتھا۔یہ وہ وقت تھا جب بھیڑیئے بھی انسانوں کے ساتھ رہتے اور شکار کرنے میں مدد دیتے تھے۔سویڈن میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق کتے پالنے والے افراد کو دل کی بیماریوں یا دوسری وجوہات سے موت کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔تحقیقی ٹیم نے 40سے 80سال کے درمیان کی عمر کے افراد کو منتخب کیا اور پھر ان کا موازنہ کتے پالنے والوں سے کیا۔کتے رکھنے سے جسمانی سرگرمیوں میں اضافہ ہوتا ہے اور عموماً فعال افراد ہی کتے پالتے ہیں۔بحیثیت مسلمان کیا میرے لئے یہ کافی نہیں کہ قرآن پاک میں کتوں کے سدھائے جانے کا اور ان کے شکار کے جواز کا ذکر موجود ہے ؟ارشاد ہوا ۔’’وہ تم سے سوال کرتے ہیں کہ ان کیلئے کیا حلال ٹھہرایا گیا ہے ۔کہو تمہارے لئے پاکیزہ چیزیں حلال ٹھہرائی گئی ہیں اور شکاری جانوروں میں سے جن کو تم نے سدھایا ہے اس علم میں سے کچھ سکھا کر جو اللہ نے تمہیں سکھا دیا ہے تو تم ان کے اس شکار میں سے کھائو جو وہ تمہارے لئے روک رکھیں اور ان (شکاری جانوروں) پر اللہ کا نام لے لیا کرو اور اللہ سے ڈرتے رہو، اللہ بہت جلد حساب چکانے والا ہے ‘‘سوشیرو کا عمران خان سے یہ پوچھنا جائز ہے ’’مجھے کیوں نکالا؟‘‘
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleزباں بندی چل نہیں سکتی: فیض عام / سہیل وڑائچ
Next Article سوال کرنے والے بیٹے اور گونگا باپ: تیشہ نظر / وجاہت مسعود
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

نصرت جاویدکا تجزیہ:انتخابات موخر کرانے کی نہ تھمنے والی خواہشات

دسمبر 8, 2023

سید مجاہد علی کا تجزیہ:عدالتوں کو ایک دوسرے سے لڑانے کی افسوسناک کوشش

دسمبر 8, 2023

رؤف کلاسراکا کالم:عقل کا استعمال ممنوع ہے

دسمبر 8, 2023

Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • نصرت جاویدکا تجزیہ:انتخابات موخر کرانے کی نہ تھمنے والی خواہشات دسمبر 8, 2023
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ:عدالتوں کو ایک دوسرے سے لڑانے کی افسوسناک کوشش دسمبر 8, 2023
  • رؤف کلاسراکا کالم:عقل کا استعمال ممنوع ہے دسمبر 8, 2023
  • سہیل وڑائچ کا کالم:دوائی زیادہ ڈل گئی تو…… دسمبر 8, 2023
  • کشور ناہیدکا کالم:’’لاپتہ سیاست کے دور میں ادبی جشن‘‘ دسمبر 8, 2023
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook Twitter YouTube
© 2023 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.