Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, فروری 17, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عمران خان کی صحت پر سیاست :سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • شکیل انجم پریس کلب کے صدر منتخب پروفیشنل جرنلسٹس نے تین مرکزی عہدے جیت لیے
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے دی
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری، 78 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ
  • بھارت کا 6 طیارے گرنے پر تاحال غصہ برقرار، آج بھی ہینڈ شیک نہ کیا
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : پاکستان کے خلاف بھارت کی ایک رن پر پہلی وکٹ گرگئی
  • ملتان پریس کلب کو قبضہ مافیا اور سوداگروں سے نجات دلائیں: مقبول حسین تبسم کا کالم
  • فیلڈ مارشل کی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
  • راولپنڈی: عمران خان کے علاج سے متعلق اہم پیشرفت
  • ٹی 20 ورلڈ کپ، کولمبو میں میدان سج گیا، روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»حسن نثار»آخری الوداعی کلمات۔۔حسن نثار
حسن نثار

آخری الوداعی کلمات۔۔حسن نثار

ایڈیٹرمئی 9, 2020278 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of hassan-nisar at girdopesh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بہت پرانی بات ہے شاید یونیورسٹی کے دنوں کی۔ میرے ہاتھ میں ایک کمیاب سی کتاب تھی ’’FAMOUS LAST WORDS‘‘ خوب صورت شاعر شعیب بن عزیز نے عنوان دیکھا تو کتاب مانگ لی۔ میں پڑھ چکا تھا، انکار نہ کر سکا۔ شعیب بن عزیز ہمیشہ ہمیشہ کے لئے وہ کتاب ’’پی‘‘ گیا کیونکہ چیل کے گھونسلے میں گیا ماس تو ’’نیب‘‘ بھی برآمد نہیں کر سکتا۔ میں طبعاً کسی کو بھی انکار نہیں کر سکتا لیکن اس ’’حادثہ‘‘ کے بعد میں نے کتاب کے معاملہ میں انکار کرنا سیکھ لیا کیونکہ کتاب ہم جیسوں کا پیار بھی ہے، سنگھار بھی ہے، اوزار بھی ہے، ہتھیار بھی ہے اور خاندانی روایت بھی کہ باپ، دادا کی لائبریریوں میں پروان چڑھے۔ جہاں تک تعلق ہے ’’انکار‘‘ کا تو ’’جرأتِ انکار‘‘ سے میں بہت آگاہ ہوں لیکن روٹین لائف میں انکار میرے بس میں نہیں چاہے اپنا نقصان ہو جائے کیونکہ میرا تعلق عدیم ہاشمی جیسوں کے قبیلے سے ہے جس نے کہا تھا اس نے مانگا بھی تو کیا، ہم سے جدائی مانگی ایک ہم تھے، ہمیں انکار نہ کرنا آیاعدیم کے اس شعر کے جواب میں کبھی میں نے اسے اپنا یہ شعر سنایا تھا:مکرنا چاہوں تو اپنے سے شرم آئے مجھےمیں چاہتا ہوں کہ تو خود ہی چھوڑ جائے مجھےباٹم لائن اس تمہید کی یہ کہ کتاب کے معاملے میں صاف انکار میں نے شعیب بن عزیز کی ’’کتاب خوری‘‘ سے سیکھا اور اس نتیجہ پر پہنچا کہ جو کسی کو کتاب ادھار دے وہ بیوقوف ہے اور جو کتاب لے کر واپس کر دے وہ مہا بیوقوف ہے۔
یہ سب کچھ اس لئے یاد آیا کہ آج میں اپنے قارئین کے ساتھ کچھ بڑے لوگوں کے آخری کلمات، الوداعی کلمات شیئر کرنا چاہتا ہوں جو کم از کم میرے لئے بہت ہی انوکھا تجربہ تھا۔کینز کو کون نہیں جانتا، خصوصاً وہ لوگ جنہوں نے اکنامکس پڑھی ہو۔ پورا نام JOHN MAYNARD KEYNES۔ ممتاز ترین برطانوی ماہر ین اقتصادیات میں سے ایک، جس کی تھیوریز نے ویلفیئر سٹیٹس کے قیام میں کمال کردار ادا کیا۔ ان کی چند سرگرمیاں ایسی بھی تھیں جن کا ذکر اس کالم میں مناسب نہیں۔ بسترِ مرگ پر KEYNES کا الوداعی جملہ یہ تھا۔”I WISH I HAD DRUNK MORE CHAMPAGNE”مینلو پارک (MENLO PARK) کے ان پڑھ عظیم جادوگر اور بنی نوع انسان کے محسن، حیران کن موجد تھامس ایڈیسن کو بھلا کون نہیں جانتا۔ اس جینئس کی ایجادات کا ذکر کرنے بیٹھوں تو ایک کالم کیا کتابیں لکھنا پڑیں گی۔ بس یوں سمجھ لیں کہ دنیا کے ہر ’’بلب‘‘ میں THOMAS EDISON روشن ہے اور روزِقیامت تک روشن رہے گا۔ اس دوریش صفت موجد نے مرتے ہوئے کہا:
"IT IS VERY BEAUTIFUL OVER THERE.”
میں اکثرسوچتا ہوں کہ شاید انسانوں کی بہتری اور بھلائی کے لئے کام کرنے والا ہر شخص زندگی کے آخری لمحات میں ایسے ہی محسوس کرتا ہوگا۔شاعر، بہت کچھ دریافت کرنے والا اور کبھی کبھی بحری قذاقی سے بھی لطف اندوز ہونے والا سرپھرا سر والٹر ریلے (SIR WALTER RALEIGH) جس نے کہا تھا:”THIS IS A SHARP MEDICINE, BUT A SURE REMEDY FOR ALL EVILS.”سزائے موت پر تیز دھار آلۂ قتل دیکھ کر یہ جملہ والٹر ریلے ہی بول سکتا تھا۔برطانیہ کی پہلی دولت مند خاتون ممبر ’’ہائوس آف کامن‘‘ LADY ASTORنے بسترِ مرگ پر خود کو عزیز و اقارب کے درمیان گھرا ہوا دیکھ کر کہا تھا…”AM I DYING OR IS THIS MY BIRTHDAY?”تب اس دلیر خاتون کی عمر 85سال تھی اور حس مزاح کا اندازہ آپ خود اس کے اس الوداعی جملے سے لگا سکتے ہیں کہ کیسی طرحدار بڑھیا ہوگی۔سگمنڈ فرائیڈ کے کام بلکہ کاموں بلکہ کارناموں سے کوئی واقف ہو نہ ہو لیکن اس نابغۂ روزگار شخصیت کے نام سے ہر پڑھا لکھا شخص بخوبی واقف ہے۔ اس نے زندگی کے آخری پندرہ سال خاصی اذیت میں گزارے۔ وہ جبڑے کے کینسر میں مبتلا تھا۔ 83سالہ سگمنڈ فرائیڈ کو تکلیف سے نجات کے لئے مارفین کی بہت ہی ہیوی قسم کی ڈوز دی گئی جس کے نتیجہ میں اگلے روز پُرسکون فرائیڈ اگلے جہان رخصت ہو گیا، اس رخصتی سے پہلے اس نے اپنے معالج سے آخری بار یہ کہا تھا:”YOU PROMISED ME THAT YOU WOULD HELP ME WHEN I COULD NO LONGER CARRY ON. IT IS ONLY TORTURE NOW AND IT MAKES NO SENSE ANYMORE.”ماتا ہری (MAT HARI) نے تو کمال کر دیا۔ بسترِ مرگ سے کیا پیغام دیا۔
DEATH IS NOTHING,NOR LIFE EITHER,FOR THAT MATTERTO DIE, TO SLEEP,TO PASS INTONO THINGNESS,WHAT DOESIT MATTER?EVERY THING ISAN ILLUSION.”
زندگی اک خواب ہے جو خواب میں دیکھا گیا۔
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleدہشتگردوں کے حملے میں پاک فوج کے میجر سمیت 6 فوجی اہلکار شہید
Next Article صحافت کیخلاف مقدمہ۔۔مظہر عباس
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عمران خان کی صحت پر سیاست :سید مجاہد علی کا تجزیہ

فروری 17, 2026

شکیل انجم پریس کلب کے صدر منتخب پروفیشنل جرنلسٹس نے تین مرکزی عہدے جیت لیے

فروری 16, 2026

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے دی

فروری 15, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • عمران خان کی صحت پر سیاست :سید مجاہد علی کا تجزیہ فروری 17, 2026
  • شکیل انجم پریس کلب کے صدر منتخب پروفیشنل جرنلسٹس نے تین مرکزی عہدے جیت لیے فروری 16, 2026
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے دی فروری 15, 2026
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری، 78 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ فروری 15, 2026
  • بھارت کا 6 طیارے گرنے پر تاحال غصہ برقرار، آج بھی ہینڈ شیک نہ کیا فروری 15, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.