کراچی : معروف انگریزی ماہنامہ ’’ہیرالڈ‘‘ نے پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر اپنے خصوصی شمارہ میں پاکستان کی بااثر شخصیات کی درجہ بندی کی ہے۔ ادارے کے مطابق اس فہرست میں انتخاب کا معیار پاکستان کی نامور شخصیات کی وہ کاوشیں ہیں جنہوں نے اس ملک اور قوم کو نئی جہتوں سے روشناس کیا ہے۔
ادارے کے مطابق جب ایوب خان نے پاکستان میں پہلی بار فوج کے ذریعے اقتدار پر قبضہ کیا تو ان کے اس اقدام نے پاکستان کی تاریخ پر گہرے اثرات چھوڑے۔
ہیرالڈ کی جانب سے سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کو سرِ فہرست رکھا گیا ہے۔ دوسرے نمبر پر محترمہ بینظیر بھٹو کا نام ہے جبکہ عمران خان تیسرے نمبر پر ہیں۔ فہرست میں شامل دیگر شخصیات میں ذوالفقار علی بھٹو، ضیاءالحق، ایوب خان، گلوگارہ نور جہان، لیاقت علی خان، فیض احمد فیض اور عاصمہ جہانگیر شامل ہیں۔ سابق وزیراعظم نواز شریف تین بار وزیراعظم رہنے کے باوجود، ادارے کے مطابق واضح انداز میں پاکستان کی تاریخ پر اثر انداز نہیں ہو سکے۔
اس فہرست کی تیاری میں پاکستان بھر کی سول سوسائٹی سے رائے شماری کے علاوہ معروف مورخین کی رائے کو بھی واضح اہمیت دی گئی ہے۔
فہرست
عبدالستار ایدھی .1
محترمہ بینظیر بھٹو .2
عمران خان .3
ذوالفقار علی بھٹو .4
ضیاءالحق .5
ایوب خان .6
نور جہان .7
لیاقت علی خان .8
فیض احمد فیض .9
عاصمہ جہانگیر .10
فیس بک کمینٹ