Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جولائی 28, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ظریف احسن نے عمر بھر خود کو شعر و ادب کی خدمت کے لیے وقف کیے رکھا
  • راولا کوٹ میں پانچ کارکنوں کی ہلاکت ہوئی : جوائنٹ ایکشن کمیٹی ۔۔ پولیس کا تصدیق سے گریز
  • یہ کسی کی ہار جیت نہیں ۔ جنگ بند رہنا ضروری ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • "جھیل، سمندر اور سبزہ زار” کا ایک جمالیاتی جائزہ : سراج احمد تنولی کا کتاب کالم
  • جامعات کی گھٹن اور میرٹ کا تماشا : یاسر پیرزادہ : کا مکمل کالم
  • انسانی پلیسینٹا: شفا کا ذریعہ یا ضمیر کا سودا؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • بھارتی نوجوان جیت گئے : وزیرِ تعلیم کے مستعفی ہونے کے بعد کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج ختم
  • بہار گزشت : وجاہت مسعود کی جیون کہانی کا ایک باب
  • حسن رضا گردیزی ۔سرائیکی اور انگریزی : رضی الدین رضی کا 1989 میں لکھا گیا مضمون
  • اٹھو، اب ماٹی سے اٹھو، جاگو میرے لال ( جنگ کے گم نام ہیرو ) – وجاہت مسعود کا ناقابل اشاعت کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»عدالت نے خلیل الرحمان کو ہنی ٹریپ کرکے تاوان مانگنے والے ملزمان کو سزائیں سنا دیں
اہم خبریں

عدالت نے خلیل الرحمان کو ہنی ٹریپ کرکے تاوان مانگنے والے ملزمان کو سزائیں سنا دیں

ایڈیٹراپریل 14, 202518 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Khalil Ur Rehman qamar
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے معروف پاکستانی ڈرامہ نگار اور مصنف خلیل الرحمان قمر کو کوہنی ٹریپ کرنے اور اغوا برائے تاوان کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے تین ملزمان کو سات، سات سال قید کی سزا سنا دی۔
تفصیلات کے مطابق عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ مجرمان آمنہ عروج، ممنون حیدر اور زیشان تاوان مانگنے کے جرم میں سزا کے مستحق پائے گئے ہیں۔ عدالت نے تینوں کو سات، سات سال قید کی سزا سنائی، جبکہ مقدمے میں شامل دیگر ملزمان کو ناکافی شواہد کی بنیاد پر بری کر دیا گیا۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کے خلاف تاوان مانگنے کے شواہد موجود ہیں، تاہم ان پر اغوا کا الزام ثابت نہیں ہوتا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ جرم کی سنگینی کے پیش نظر سزا سنائی گئی ہے تاکہ معاشرے میں اس قسم کے جرائم کی روک تھام ممکن ہو۔
یاد رہے کہ ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے خلیل الرحمان قمر کو چالاکی سے ہنی ٹریپ کر کے اغوا کیا اور پھر تاوان طلب کیا تھا۔ پولیس کی تفتیش اور پراسیکیوشن کے دلائل کی روشنی میں عدالت نے ملزمان کے خلاف فیصلہ سنایا
خلیل الرحمٰن قمر اغوا و تاوان کیس کا پس منظر
ڈرامہ نگار اور معروف مصنف خلیل الرحمٰن قمر گزشتہ برس ایک دل دہلا دینے والے واقعے کا نشانہ بنے، جب انہیں ایک خاتون کی فون کال کے ذریعے منصوبہ بندی کے تحت اغوا کیا گیا اور ان سے تاوان طلب کیا گیا۔
15 جولائی کی رات خلیل الرحمٰن قمر کو ایک نامعلوم نمبر سے کال موصول ہوئی، جس میں خود کو ”آمنہ عروج“ کہنے والی خاتون نے انگلینڈ سے آنے والی مداح ظاہر کیا۔ اس نے ڈرامہ بنانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں لاہور کے علاقے بحریہ ٹاؤن میں ایک مخصوص لوکیشن پر بلایا۔ خلیل الرحمٰن قمر کے مطابق، وہ صبح تقریباً ساڑھے چار بجے اس مقام پر پہنچے، جہاں خاتون نے انہیں کمرے میں بٹھایا۔
کچھ دیر بعد دروازے پر دستک ہوئی اور خاتون نے ”ڈلیوری“ کا کہہ کر دروازہ کھولا۔ اسی لمحے تقریباً سات مسلح افراد اندر داخل ہو گئے۔ ان افراد نے خلیل الرحمٰن قمر کا پرس، شناختی کارڈ، اے ٹی ایم کارڈ اور ان کا قیمتی موبائل فون چھین لیا۔ انہوں نے فون کا پاس ورڈ لے کر اس کا ڈیٹا بھی کاپی کر لیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔
بعدازاں، ایک ملزم ان کا اے ٹی ایم کارڈ لے کر رقم نکالنے چلا گیا، جہاں سے 2 لاکھ 67 ہزار روپے نکلوائے گئے۔ ملزمان نے ان سے ایک کروڑ روپے تاوان کا بھی مطالبہ کیا۔ خلیل الرحمٰن قمر کے انکار پر انہیں آنکھوں پر پٹی باندھ کر اغوا کر لیا گیا اور گاڑی میں مختلف مقامات پر لے جایا گیا، جہاں انہیں جسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
اغواکاروں نے ان سے مزید رقم مانگی، مگر جب وہ رقم کا بندوبست نہ کر سکے تو انہیں ایک ویران جگہ پر چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ بعد ازاں، وہ اپنی گاڑی کے ذریعے خود واپس گھر پہنچے۔
ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ، عمران کشور کے مطابق، اس واردات میں دو خواتین اور آٹھ مرد شامل تھے، اور ملزمان نے خلیل الرحمٰن قمر کو لاہور سے اغوا کر کے ننکانہ صاحب تک لے جایا۔
اسی واقعے کے مقدمے میں انسداد دہشت گردی عدالت نے حالیہ فیصلے میں تین مرکزی ملزمان آمنہ عروج، ممنون حیدر اور زیشان کو تاوان طلب کرنے کے جرم میں سات، سات سال قید کی سزا سنائی ہے، جبکہ اغوا کا الزام ثابت نہ ہونے پر دیگر ملزمان کو بری کر دیا گیا ہے۔
(بشکریہ:سب نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

خلیل الرحمان شوبز عدالت ملزمان ہنی ٹریپ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعمران خان سے جیل میں امریکی پاکستانی شخص کی ملاقات کا انکشاف
Next Article ڈاکٹر علی شاذف کا کالم : انقلاب کے لیے بنجر زمین اور جلاؤ گھیراؤ کرنے والے جنونی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی

دسمبر 11, 2025

مونا لیزا کی مسکراہٹ جیسی بیٹیاں : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

جولائی 13, 2025

عدالت کا بانی پی ٹی آئی کو کتابیں فراہم کرنے اور بیٹوں سے بات کرانے کا حکم

مارچ 28, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ظریف احسن نے عمر بھر خود کو شعر و ادب کی خدمت کے لیے وقف کیے رکھا جولائی 28, 2026
  • راولا کوٹ میں پانچ کارکنوں کی ہلاکت ہوئی : جوائنٹ ایکشن کمیٹی ۔۔ پولیس کا تصدیق سے گریز جولائی 28, 2026
  • یہ کسی کی ہار جیت نہیں ۔ جنگ بند رہنا ضروری ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 27, 2026
  • "جھیل، سمندر اور سبزہ زار” کا ایک جمالیاتی جائزہ : سراج احمد تنولی کا کتاب کالم جولائی 26, 2026
  • جامعات کی گھٹن اور میرٹ کا تماشا : یاسر پیرزادہ : کا مکمل کالم جولائی 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.