Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, جون 6, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • خلال سے بھی گئے اور خرام سے بھی گئے : وجاہت مسعود کا کالم
  • عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت
  • پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»علاقائی رنگ»بلوچستان»حب میں‌ ہندو نوجوان پر توہینِ مذہب کے الزام کی اندرونی کہانی
بلوچستان

حب میں‌ ہندو نوجوان پر توہینِ مذہب کے الزام کی اندرونی کہانی

ایڈیٹرمئی 5, 20178 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
lasbela protest news at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

جمعرات کے روز بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں ایک ہندو نوجوان پر توہینِ مذہب کے الزام میں گرفتاری اور بعد ازاں ایک مشتعل ہجوم کی جانب سے مظاہرہ اور اسے سرعام پھانسی دینے کے مطالبے کے مختلف نئے تناظر سامنے آ رہے ہیں. واضح رہے کہ مذکورہ نوجوان پر ایک واٹس گروپ میں مبینہ طور پر ایک توہین آمیز تصویر شیئر کرنے کا الزام ہے۔ لسبیلہ کے ایک صحافی اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے بقول یہ تصویر اور آڈیو لسبیلہ کے کئی لوگوں کے ذاتی نمبروں پہ بھیجی جا چکی تھی. مذکورہ نوجوان نے بھی اسے آگے ایک گروپ میں شیئر کر دیا. جہاں گروپ اراکین نے احتجاج کیا کہ ایسی تصویر شیئر کر کے وہ توہینِ مذہب کا مرتکب ہوا ہے. بعدازاں یہ شکایت گروپ میں موجود مقامی موبائل ایسوسی ایشن کے سربراہ (مذکورہ ہندو نوجوان بھی موبائل کے کاروبار سے وابستہ ہے) سے کی گئی اور اس کا تدارک کرنے کا بھی کہا گیا.


موبائل ایسوسی ایشن کے سربراہ سلیم شہزاد سولنگی جو مسلم لیگ ن کے یوتھ ونگ کے صوبائی جوائنٹ سیکریٹری بھی ہیں، نے حال حوال سے بات چیت کرتے ہوئے اس بابت اپنا واضح مؤقف دیا اور کہا کہ منگل کی صبح مجھے موبائل مارکیٹ کے اراکین نے واقعہ کی اطلاع دی اور کہا کہ ہم اس ہندو کو ماریں گے. جس پر میں نے ان سے صبر کرنے کو کہا. میں خود وہاں پہنچا. پرکاش کا موبائل لے کر مذکورہ تصویر بھی دیکھی اور اُس سے پوچھا کہ اس نے ایسا کیوں کیا، جس پر اُس نے کہا کہ میں نے اس لیے شیئر کی کہ تاکہ لوگ اس سے آگاہ ہوں اور مزید اسے نہ پھیلائیں. مجمع اس کے جواب سے مطمئن نہیں ہوا تو میں نے اُن سے کہا کہ ہم اسے پولیس کے حوالے کریں گے، وہ اس کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کریں گے. سلیم شہزاد کے بقول ہم نے فسادِ عامہ کے ممکنہ امکان سے بچنے کے لیے ہندو برادری سے باہمی بات چیت کر کے نوجوان کو رضاکارانہ پولیس کے حوالے کرنے کو کہا. یوں منگل کے روز ان کی ایما پر پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے نوجوان کو اپنی حراست میں لے لیا. اسی روز شام کو ایک شادی میں شرکت کے سلسلے میں سلیم کو جعفرآباد آنا پڑا. اس سے اگلے روز یہ سانحہ رونما ہو گیا. جس کی اطلاع، سلیم کے بقول انہیں فیس بک کے ذریعے ملی. حب کے ایک مقامی صحافی نے اپنا نام پوشیدہ رکھنے کے شرط پر حال حوال کو بتایا کہ آج کے واقعہ میں ہجوم کو منظم کرنے کے پیچھے ایک مخصوص کمیونٹی کا ہاتھ پویشدہ ہے. ایک ہزار کے مجمعے میں بمشکل سو مقامی لوگ شامل ہوں گے. اکثریت ان لوگوں کی تھی جو حب کے مقامی نہیں، اور گزشتہ کچھ برسوں میں یہاں آباد ہوئے ہیں. صحافی کے بقول اس کمیونٹی نے گزشتہ کچھ عرصے سے مقامی کاروبار میں نہایت تیزی سے نفوذ کیا ہے. واضح رہے کہ حب سمیت پورے ضلع لسبیلہ میں مقامی کاروبار کے 70 فیصد سے زائد ذرائع ہندو برادری کے ہاتھ میں ہیں. لیکن اس سے قبل یہاں کی تاریخ میں ہندو مسلم تنازع کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا. ایک مقامی سیاسی کارکن کا کہنا ہے کہ غیرقانونی طور پر حب میں رہائش پذیر کمیونٹی کی جانب سے ہندو برادری کو ہراساں کرنا نئی بات نہیں. ایک دہائی قبل جب بلوچستان میں سیاسی حالات کشیدہ ہوئے اور حب کے ہندو تاجروں کو دھمکی آمیز پرچیاں موصول ہونے لگیں، جس کے باعث کئی ہندو اپنا کاروبار فروخت کر کے یہاں سے انڈیا یا سندھ ہجرت کر گئے تو ان کا کاروبار خریدنے والی یہی کمیونٹی تھی. ان کے بقول، اس لیے اس امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا کہ اس واقعے کو ہوا دینے کے پیچھے یہی لوگ شامل ہوں. خصوصاََ تب جب، مظاہرین کی جانب سے یہ مطالبہ زور و شور سے سامنا آیا کہ ہندو تاجروں کی دکانیں بند کر دی جائیں اور انہیں شہر بدر کیا جائے.

(بشکریہ:حال حوال کوئٹہ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleیوم آزادی صحافت پر بول ٹیلی ویژن پر پابندی ۔۔ سید مجاہد علی
Next Article اصغر علی شاہ اور مسعود کاظمی کو سلام : بڑا تعزیتی جلسہ ، بھر پور خراجِ عقیدت
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

خلال سے بھی گئے اور خرام سے بھی گئے : وجاہت مسعود کا کالم

جون 6, 2026

عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت

جون 6, 2026

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد

جون 6, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • خلال سے بھی گئے اور خرام سے بھی گئے : وجاہت مسعود کا کالم جون 6, 2026
  • عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت جون 6, 2026
  • پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد جون 6, 2026
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم جون 5, 2026
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.