لندن :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی گئی ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کی گئی ون ڈے رینکنگ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر بابر اعظم پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ بھارتی بیٹر شمبن گل کا دوسرا نمبر ہے، اور بھارت کے ہی ویرات کوہلی تیسرے نمبر پر ہیں۔
اسی طرح ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھارتی بیٹر سوریا کمار یادیو کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ انگلینڈ کے فل سالٹ دوسرے نمبر پر ہیں اور پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ میں جنوبی افریقی بیٹر ایڈن مارکرم چھوتھے نمبر پر آگئے جبکہ قومی کپتان بابر اعظم کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے اور وہ پانچویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔
اسی طرح ٹیسٹ رینکنگ میں بھی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا تیسرا نمبر ہے، جبکہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن پہلے اور انگلینڈ کے جو روٹ دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔
( بشکریہ : وی نیوز )
فیس بک کمینٹ